|
مخلوط حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوگئی،طارق محبوب

02-07-08, 12:49 PM
مخلوط حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوگئی،طارق محبوب
کراچی(پ ر) مرکزی جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل طارق محبوب نے کہاہے کہ صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں امن وامان کی ناگفتہ بہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔اسڑیٹ کرائمز اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں نے عام شہری کو عدم تحفظ کا شکار کردیاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکز بیت المصطفیٰ پر عمائدین شہر اور معززین کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے این آئی کراچی سٹی کے صدر سید ارشد عقیل،مبشر قادری،ولی محمد شاہ، حافظ عابد خان،شاہ عالم ودیگر بھی موجود تھے۔معزز شہریوں اور تاجروں کے وفود نے طارق محبوب کو بتایا کہ حالیہ دنوں میں جرائم کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہواہے جس کی وجہ سے کراچی کا ہر باشندہ خوف وہراس اور عدم تحفظ سے دوچار ہے۔طارق محبوب نے وفد کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سندھ کی مخلوط حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام نظر آتی ہے حکومت کے قیام کے وقت یہ دعویٰ کیاگیا کہ سندھ میں امن کی خاطر مخلوط حکومت انتہائی ضروری ہے لیکن تین ماہ سے زائد گزر جانے کے باوجود صورتحال میں کوئی بہتری نظر نہیں آئی۔ غیر جانبدارانتظامیہ کے تقرر سے ہی امن کاقیام اور عوام کے جان ومال کا تحفظ ممکن ہے۔سیاسی ومعاشی استحکام کے لئے امن وامان بنیادی شرط ہے شر اور فساد کا شکار معاشرہ تعمیر وترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔ طارق محبوب نے حکومت کی جانب سے گیس اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے بھی غریبوں کو ختم کرنے کا تہیہ کیاہواہے۔عمرے کے کرایوں میں اضافے سے عام آدمی کے لئے اس مقدس فریضے کی ادائیگی کو مشکل ترین بنادیا گیا ہے۔اسلامی ملک میں حج وعمرے جسی مقدس عبادتوں کو کمرشلائز کردیا گیا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عمرے اور حج کے کرایوں میں اضافے کو واپس لے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|