واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مذہبی امور کی وزارت ملنے پر جے یو آئی واپس آ سکتی ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-12-10, 04:50 AM   #1
مذہبی امور کی وزارت ملنے پر جے یو آئی واپس آ سکتی ہے
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 15-12-10, 04:50 AM

لاہور (جاوید فاروقی ) نصف درجن سے پارٹیوں پر مشتمل مرکزی مخلوط حکومت میں گزشتہ پونے تین سال کے دوران اتحادیوں کی لڑائیاں زیادہ ”دیرپا“ ثابت نہیں ہوئیں اس سے قبل بھی ایم کیو ایم اور جے یو آئی حکومت سے تین تین بار ناراض ہوچکی ہیں اور دوبارہ چھوٹی اتحادی پارٹیاں اپنے چند مطالبات تسلیم کروانے کے بعد حکومت میں شامل رہیں۔ تاہم گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام کی طرف سے حکومت چھوڑنے اور وزراءکے استعفوں کے باعث حالیہ لڑائی کو مبصرین زیادہ اہمیت دے رہے ہیں جبکہ پیپلز پاٹی کے اعلیٰ حلقے اس سے زیادہ فکرمند نظر نہیں آتے اور ان کا خیال ہے کہ صدر زرداری کے ساتھ مولانا فضل الرحمان کے بڑے قریبی اور مثالی تعلقات ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز غیر روایتی طور پرڈاکٹر قیوم سومرو کو مولانا فضل الرحمان کے پاس بھیجا جنہوں نے مولانا کو صدر کا اہم پیغام پہنچایا۔ ذرائع کا کہنا ہے جمعیت علمائے اسلام کافی عرصہ سے وزارت مذہبی امور کی امیدوار تھی۔ مولانا حامد سعید کاظمی کی برطرفی کے بعد پارٹی کا خیال تھا کہ یہ وزارت انہیں مل جائے گی لیکن جب خورشید شاہ کو وزارت مذہبی امور کا چارج دیدیا گیا تو اس کے بعد جے یو آئی کی طرف سے حکومت سے علیحدگی کا انتہائی اقدام سامنے آیا۔ تاہم امکان ہے کہ اس سلسلہ میں جے یو آئی کی فرمائش کو پذیرائی مل سکتی ہے اور اہم وزارت ملنے پر جے یو آئی حکومت میں واپسی کا اعلان کر سکتی ہے پارٹی کے اہم حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور پر سوچ بچار کے بعد کوئی ایسی نئی شخصیت بھی لائی جا سکتی ہے جو سعودی عرب اور پیپلز پارٹی کی حکومت میں پل کا کردار ادا کر سکے جس کی آج تک پیپلز پارٹی کمی محسوس کر رہی ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,973 مراسلہ میں 8,226 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 96
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (15-12-10)
جواب

Tags
کوئی, یو, لاہور, نئی, نظر, ملنے, مخلوط, آج, اہمیت, ایم کیو ایم, اسلام, اعلیٰ, بار, ثابت, جائے, دے, زرداری, سوچ, سال, طور, علیحدگی, عرب, عرصہ, صدر, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بالائی پنجاب کے سی این جی سٹیشنوں کی روزانہ 8گھنٹے بندش کا نوٹیفیکیشن واپس گلاب خان خبریں 0 07-01-11 05:31 AM
اعظم سواتی نے ذاتی خریدا گیا سامان اور گفٹ وزارت کے دفتر کیلئے ہی وقف کردیا گلاب خان خبریں 1 16-12-10 05:51 AM
’یو ٹیوب پر روزانہ ایک ارب ہٹس حیدر Search Engines 1 16-10-09 10:06 PM
یو ٹیوب پر روزانہ کتنے ہٹس ہوتے ہیں ؟ Real_Light ویب سائٹس کا جائزہ 2 13-10-09 07:04 PM
نیو فرنیچر ڈزائن ۔۔ ۔۔ ۔۔ J.S دلچسپ اور عجیب 6 02-11-08 03:17 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:00 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger