واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مردان خود کش حملہ، تیرہ ہلاک، متعدد زخمی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-05-08, 11:16 PM   #1
مردان خود کش حملہ، تیرہ ہلاک، متعدد زخمی
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 18-05-08, 11:16 PM

صوبہ سرحد کے دوسرے بڑے شہر مردان میں ایک مبینہ خودکش حملے میں چار فوجی اہلکاروں سمیت تیرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور نے اتوار کی شام مرادن کینٹ میں واقع پنجاب ریجمنٹل سنٹر کےگیٹ کے سامنے واقع بیکری میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے جب حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو زور دار دھماکہ سے اڑا دیا۔

پاکستان فوج کے ترجمان نے چار فوجی اہلکاروں ہلاکت کی تصدیق کی۔ ان کے مطابق اس کے علاوہ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

جائے وقوعہ پر موجود مقامی صحافی ریاض حسین نے بی بی سی کو بتایا کہ ایک مبینہ خودکش حملہ آوار پی آر سی کے بیکری میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ وہاں ڈیوٹی پر موجود فوجی اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی جس کے ساتھ ہی وہاں زوردار دھماکہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے سارے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے اور وہاں کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

خود کو تحریک طالبان درہ آدم خیل کے ترجمان کہنے والے محمد نامی شخص نے ہمارے نامہ نگار عبدالحی کاکڑ سے فون پر بات کرتے مردان میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

محمد نامی شخص کا کہنا تھا کہ مردان میں ہونے والا خود کش حملہ تھا اور یہ درہ آدم خیل میں طالبان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے رد عمل میں کیا گیا ہے۔

محمد نامی شخص نے مزید کہا کہ اتوار کی صبح درہ آدم خیل کے شینی گاؤں میں سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی پر حملہ کیا گیا جس میں سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ تاہم سرکاری سطح پر اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

واضح رہے کہ مردان سرحد کے وزیراعلی امیر حیدر خان ہوتی کا آبائی علاقہ ہے۔ یہ دھماکہ ایک ایسے وقت ہوا ہے جب حکومت اور تحریک طالبان کے درمیان امن بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور حال ہی میں دونوں طرف قیدیوں کا تبادلہ بھی ہو ا ہے۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 263
Reply With Quote
جواب

Tags
امیر, حال, خودکش, خودکش حملہ, خلاف, خان, دھماکہ, شہر, شام, شخص, طالبان, صوبہ, صبح, صحافی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میچ فکسنگ میں زیرِ تفتیش کھلاڑیوں کا تعارف عدنان دانی کرکٹ 2 15-09-10 08:12 AM
جاناں تیرے شہر میں (ایک تعارف ایک تبصرہ) shafresha تبصرہ کتب 18 20-06-10 11:02 AM
(ق) لیگ کے متعدد اراکین اسمبلی (ن) لیگ میں شمولیت پر تیار عبدالقدوس خبریں 0 21-02-08 04:02 AM
محترمہ بے نظیر بھٹو کے خط کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا جائے تو اسکاٹ لینڈ یارڈ سے تعاون کرنے کو تیار ہیں،بابر اعوان عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:08 AM
::: بینظیر قتل:اقوام متحدہ تعاون کے لئے تیار ::: ابو کاشان خبریں 0 03-01-08 11:56 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:07 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger