واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مردان میں گرجا گھر پر حملہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-09-10, 07:24 PM   #1
مردان میں گرجا گھر پر حملہ
عدنان دانی عدنان دانی آف لائن ہے 14-09-10, 07:24 PM

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں پولیس کے مطابق ایک گرجا گھر کے مرکزی دروازے پر ہونے والے دھماکے سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

مردان میں پولیس اہلکار محمد سلطان نے بی بی سی کو بتایا کہ اتوار اور پیر کے درمیانی رات نامعلوم شدت پسندوں نے یادگار چوک میں واقعہ سرحدی چرچ کے مرکزی دروازے میں بارودی مواد نصب کر کے سے دھماکے سے اڑا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دھماکے کے نتیجہ میں چرچ کا بڑا دروازہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے سے چرچ کے چوکیدار رحمان علی اور پولیس اہلکار فضل ربی زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال مردان منتقل کر دیاگیا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدم درج کر لیا گیا تاہم پیر کی صُبح تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

چرچ کے بشپ پیٹر مجید نے بی بی سی اردو کے دلاور خان وزیر کو بتایا کہ وہ دھماکے وقت چرچ کے اندر موجود تھے اور دھماکے بعد بڑے دروازے سے دھواں اُٹھنے لگا۔انہوں نے بتایا کہ چرچ کے میں دروازے کے علاوہ چرچ کے عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پیٹر مجید کے مطابق مرادن میں اس پہلے کئی سکیورٹی فورسز کے علاوہ عام شہریوں پر بھی حملے ہوچکے ہیں لیکن مردان میں ایک چرچ پر حملہ اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں مردان میں ایک مبینہ خودکش حملہ آور نے احمدیوں کی عبادت گاہ پر حملے کی کوشش کی تھی جس میں حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
بی بی سی اردو
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !

 
عدنان دانی's Avatar
عدنان دانی
ذیلی ناظم

تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 189
Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 14-09-10, 08:17 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,189
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

چونکہ قرآن جلانے اور بے حرمتی کرنے پر کوئی بڑا واقعہ ظہور پذیر نہیں ہوا اسلئے خفیہ ہاتھ حرکت میں آگئے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 14-09-10, 08:53 PM   #3
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,237
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
چونکہ قرآن جلانے اور بے حرمتی کرنے پر کوئی بڑا واقعہ ظہور پذیر نہیں ہوا اسلئے خفیہ ہاتھ حرکت میں آگئے
میرا بھی یہی خیال ہے
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کوشش, گھر, گئی, پہلے, پولیس, وقت, وزیر, مکمل, منتقل, مجید, مطابق, اردو, بارودی, خودکش, خودکش حملہ, خلاف, خان, رات, طور, علی, عمارت, عبادت, صُبح, صوبہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger