|
مریدکے: کروڑوں روپے مالیت کی اراضی جعلی رجسٹریوں کے ذریعے فروخت

17-04-08, 09:21 AM
مریدکے: کروڑوں روپے مالیت کی اراضی جعلی رجسٹریوں کے ذریعے فروخت
لاہور (رپورٹ :ندیم علوی) مریدکے میں وفاقی حکومت کی کروڑوں روپے مالیتی تین ہزار اکیاون (3051) کنال اراضی جعلی رجسٹریوں کے ذریعے فروخت کرنے کے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔ اینٹی کرپشن لاہور نے تحقیقات کے بعد تین پٹواریوں سجوار، فقیر حسین، حاکم علی اور ان کے چار کارندوں محمد حنیف، محمد حسین، ریاست علی، احمد علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کیپٹن (ر) ظفر کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ مریدکے کے نواحی گاؤں ننگل بچھر میں وفاقی حکومت کی اراضی وہاں مختلف اوقات میں تعینات رہنے والے پٹواریوں نے اپنے کارندوں کے ساتھ مل کر بوگس انتقال کے ذریعے بھاری رشوت کے عوض درجنوں افراد کو منتقل کر دی ہے جس پر انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل عطا کے ذریعے تفتیش کرانے کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزموں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زمین کی سرکاری قیمت 20 کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|