واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مستعفی نہیں ہوں گا: پرویز مشرف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-06-08, 07:53 PM   #1
مستعفی نہیں ہوں گا: پرویز مشرف
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 07-06-08, 07:53 PM

پاکستانی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر وہ مستعفی نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت مزاحمت کا نہیں مفاہمت کا ہے۔
سنیچر کو ایوان صدر میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آئین میں ترمیم کرکے اُن کے اختیارات میں کمی کی گئی تو وہ بیکار نہیں بیٹھیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ اس کے بارے میں سوچیں گے کہ وہ اپنا آئینی کردار کب تک ادا کریں گے۔

صدر مشرف نے جو تین نومبر سنہ دو ہزار سات کے بعد پہلی بار میڈیا کے نمائندوں سے کھل کر بات کر رہے تھے، کہا کہ پارلیمنٹ ملک کا سپریم ادارہ ہے اور پارلیمنٹ اُن کے بارے میں جو بھی فیصلہ کرے گی وہ اُسے قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ حکومتی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر کے مواخذے کے بارے میں آئین میں طریقۂ کار موجود ہے۔ صدر جنرل ریٹائر پرویز مشرف نے کہا کہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی پر انہیں مکمل اعتماد ہے اور وہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ ایوان صدر میں سازشیں ہو رہی ہیں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ وہ غیر متوازن آدمی نہیں ہیں کہ اٹھاون ٹو بی کا استعمال کرکے ملک میں ایک اور بحران پیدا کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ غیر مستحکم پاکستان کی صدارت قبول نہیں کر سکتے۔ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا کہ موجودہ حالات میں انہیں مایوسی ہوئی ہے تاہم انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ یہ حالات جلد بہتر ہو جائیں گے۔
پرویز مشرف نے کہا کہ ملک کی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے اور وہ کہیں نہیں جا رہے۔

تین نومبر کو ملک میں لگائی جانے والی ایمرجنسی اور اعلی عدالتوں کے ساٹھ ججوں کو برطرف کرنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر تین نومبر کو اقدامات نہ کیے جاتے تو یہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہو جاتا۔

پرویز مشرف نے کہا کہ انہوں نے صرف چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو برطرف کیا تھا جبکہ باقی ساٹھ ججوں نے خود ہی پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ معزول ججوں کو گھروں میں نظر بند نہیں کیا گیا تھا تاہم انہوں نے ججز کالونی میں عام آدمی کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی سی او کے تحت حلف نہ اُٹھانے والے ججز اب جج نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی کے حوالے سے پارلیمنٹ جو فیصلہ کرے گی وہ اُسے قبول کریں گے۔

بلوچستان میں فوجی آپریشن کا دفاع کرتے ہوئے صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا کہ بلوچستان میں موجود خطرات سے ملک کو بچانا ہوگا۔

ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے بیان پر جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایٹمی ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کے بارے میں اُن سے بیان زبردستی لیا گیا تھا، صدر نے کہا کہ جھوٹ کا پلندہ ہے اوراُن کے اس اقدام کی وجہ سے ملکی وقار کو نقصان پہنچا ہے۔

سابق فوجی افسران کی طرف سے اُن پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں صدر مشرف کا کہنا تھا کہ ان افراد کی وجہ سے فوج کا وقار مجروح ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سابق فوجی آفسران فوج کے قواعد کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور متعلقہ حکام کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ سابق فوجی افسروں کی تنظیمیں غیر سرکاری ہیں اور ان کا فوج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی کی چئرپرسن بےنظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کروانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا صدر نے جواب نہیں دیا اور کہا کہ اس سے ایک اور ایشو کھڑا ہو جائے گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہیے جس سے ملک کسی خطرے سے دوچار نہ ہو۔

موجودہ حکومت کی طرف سے کالا باغ ڈیم کے منصوبے کو ختم کرنے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں پرویز مشرف نے کہا کہ بجلی کے بحران سے نکلنے کے لیے آبی ذخائر کی تعمیر ضروری ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سابق حکمراں جماعت اپنے دور اقتدار میں بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے زیادہ مؤثر اقدامات نہیں کر سکی۔
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 194
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستانی, وزیراعظم, قواعد, نظر, مکمل, موجودہ, مسائل, آپریشن, آدمی, اقوام متحدہ, ترمیم, جھوٹ, جواب, جلد, حل, خلاف, خان, سپریم, سائنس, صورتحال, صحافیوں, صدارت, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
صدر پرویز مشرف آج مستعفی ہوسکتے ہیں ،اطلاعات تفسیر حیدر خبریں 5 18-08-08 01:39 PM
اسمبلی توڑنے کا اختیار استعمال نہیں کیا جاسکے گا،صدر پرویز کے مواخذے کیلئے عبدالقدوس خبریں 0 18-04-08 07:46 AM
صدر پرویز کے پاس استعفے کے سوا چارہ نہیں،نواز شریف کو مینڈیٹ ججوں کی بحالی کے وعدے کی وجہ سے ملا،اعتزاز عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 02:47 AM
پاک فوج قومی استحکام میں کردار ادا کرنے کے لیے پرویز مشرف کو مستعفی ہونے پر مجبور کرے، انٹرنیشنل کرائسس گروپ شیخ ہمدان سیاست 0 03-01-08 07:39 PM
انتخابات 2008 حکومتی مشینری کسی جماعت کیلئے استعمال نہ کی جائے،صدر پر ویز کی گور نر وں اور وزرائے اعلیٰ کو ہدایت عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 11:45 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:17 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger