واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مستعفی وزراء کو نئی کابینہ میں نہ لینے کا مطلب ناپسندیدگی نہیں، صدر، وزیراعظم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-02-11, 02:59 AM   #1
مستعفی وزراء کو نئی کابینہ میں نہ لینے کا مطلب ناپسندیدگی نہیں، صدر، وزیراعظم
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 11-02-11, 02:59 AM

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سبکدوش ہونے والی کابینہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبکدوش ہونے والے وزیروں نے مشکل حالات میں ساتھ دیا اور ہم نے مل جل کر مسائل کو حل کیا ہے۔ صدر اور وزیراعظم نے کہا کہ نئی کابینہ میں شامل نہ کئے جانے پر دلبرداشتہ نہ ہوں اور اس کا مطلب ناپسندیدگی نہیں ہے۔ پرائم منسٹر ہاﺅس میں منعقدہ الوداعی عشایئے کی تقریب میں صدر زرداری مہمان خصوصی تھے۔ وزیراعظم ہاﺅس میں یہ پہلی تقریب تھی جس میں صدر زرداری شریک ہوئے۔ صدر زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔ تنقید کو کبھی ذاتی انا کا مسئلہ نہیں بنایا۔ جب رضا ربانی کمیٹی نے کام شروع کیا تو بہت سے لوگوں نے کہا تھا کہ کوئی کلرک بھی اپنے اختیارات سے دستبردار نہیں ہوتا مگر میں نے پارلیمنٹ کے حق میں اپنے اختیارات منتقل کردیئے، مجھے لاہور کے دوستوں نے کہا کہ یقین نہیں آ رہا کہ آپ نے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دے دیئے ہیں۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے عشائیہ سے خطاب میں مستعفی ہونے والے وزراء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سابق وزراء سے کہا کہ آپ دل چھوٹا نہ کریں اگر آپ میں سے بعض لوگ نئی کابینہ میں شامل نہیں کئے جاتے تو اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ ان کی کارکردگی خراب تھی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ جو وزراء نئی کابینہ میں شامل نہیں ہونگے وہ پہلے کی طرح آئندہ بھی ہم سے اسی جذبے کے تحت تعاون کریں گے۔ وزیراعظم نے پہلے سے لکھی گئی تقریر پڑھنے کی بجائے زبانی اظہار خیال کیا، عشائیہ میں مستعفی ہونے والے تمام وزراء نے شرکت کی۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,974 مراسلہ میں 8,227 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 196
Reply With Quote
پرانا 11-02-11, 06:11 AM   #2
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,688
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی ساری قوم کو معلوم ہے اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے۔۔۔۔۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ باقی جو لوگ اس حمام میں ننگے ہیں اور جن کو کھانے کا موقع نہیں ملا ہے اب ان کو مواقع فراہم کیئے جائیں۔۔۔۔ ‏آچر اگلے الیکشن کے لئے پارٹی نے فنڈ بھی تو ان ہی سے وصول کرنا ہے۔۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (11-02-11)
پرانا 12-02-11, 02:52 AM   #3
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
کمائي: 94,216
شکریہ: 1,551
2,974 مراسلہ میں 8,227 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایسا بھی کچھ نہیں ہوا، پہلے مرحلہ میں جن 22 وزرا نے حلف اٹھایا، ان میں‌ صرف 3 نئے لوگ وزیر بنائے گئے۔
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتا, ہے۔, کوئی, کلرک, کرتے, گئی, پہلی, پہلے, وزیراعظم, نیوز, میڈیا, منتقل, مسائل, آزادی, اسلام, جانے, حل, دے, زرداری, شروع, علی, عشائیہ, صدر, صدر زرداری, صدر،


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وزارتوں اور عہدوں کے لالچی نہیں، نظریاتی ترجیحات کیلئے حکومت کا حصہ ہیں، فضل الرحمن گلاب خان خبریں 9 02-07-10 11:01 AM
وزیراعلیٰٰ کے رویے پر پیپلز پارٹی کے پانچ صوبائی وزراء مستعفی ابن جلال خبریں 0 26-03-09 02:05 AM
نگراں وزرأ انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 11:48 AM
وزراء الیکشن لڑ رہے ہیں، عام انتخابات شفاف تصور نہیں ہونگے، عالمی مبصر خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 08:27 AM
ڈیمز بن رہے ہیں، آبی وسائل بہتر انداز میں استعمال کیے جائیں، صدر پرویز عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 08:04 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:17 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger