|
مسلسل بیان بدلنے سے ظاہر ہوتا ہے حکومت کوئی راز چھپا رہی ہے،بابر اعوان

07-01-08, 08:05 AM
مسلسل بیان بدلنے سے ظاہر ہوتا ہے حکومت کوئی راز چھپا رہی ہے،بابر اعوان
چارسدہ (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے مرکزی رہنما سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ جمہوریت کے دشمن غریب عوام کی سیاسی پارٹی کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے چارسدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اے ایف پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مسلسل بیان کی تبدیلی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کوئی اہم راز چھپا رہی ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم پہلے دن سے ہی کہہ رہے ہیں کہ محترمہ بینظیر بھٹو کو گولی لگی ہے اور وہ ایک کامیاب سازش کے تحت ماری گئیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے کسی قسم کے شکوک و شبہات نہیں ہیں ۔ چارسدہ میں خطاب سے قبل وہ لیاقت باغ میں شہید ہونے والے شبیراحمد خان تنگی پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے مرحوم ضلعی صدر فضل معبود خان اور کراچی بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے دیار خان کے گھر گئے اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کی اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|