واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مسلمان حکمران انصاف سے فیصلے کریں،نوجوان دشمن قوتوں کے الہ کار نہ بنیں،خطبہ حج

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-12-07, 07:29 AM   #1
مسلمان حکمران انصاف سے فیصلے کریں،نوجوان دشمن قوتوں کے الہ کار نہ بنیں،خطبہ حج
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 19-12-07, 07:29 AM

مسلمان حکمران انصاف سے فیصلے کریں،نوجوان دشمن قوتوں کے الہ کار نہ بنیں،خطبہ حج



عرفات (جنگ نیوز) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ الشیخ نے کہا کہ تمام مسلمان حکمران دینی تعلیمات پرعمل اور انصاف پر مبنی فیصلے کریں تا کہ انسانیت کو سکون ملے۔ انسانیت کی راہ پر چل کر ہی ہم مشکلات سے نکل سکتے ہیں،دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے مفتی اعظم نے کہا کہ آج مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیا جا رہا ہے ، ایسے حالات میں ضروری ہے کہ مسلم نوجوان دشمن قوتوں کے آلہ کار نہ بنیں۔ امّت مسلمہ کے دشمن، مسلمان نوجوانوں کو دہشت گردی اور تخریب کاری کے ذریعے اپنے مسلمان بھائیوں کو نقصان پہنچانے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ امّت مسلمہ کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے ساتھ محبت اور یگانگت کی اشد ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ اسلام بے بنیاد فلسفے سے پاک دین ہے، شریعت عدل کا نظام ہے، لوگ شریعت میں مقررہ سزاؤں کو غیر منصفانہ سمجھتے ہیں جبکہ یہ عناصر خود دوسروں کے حقوق کا خیال نہیں کرتے۔ وقوفِ عرفات کے موقع پر مسجدہ نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے سعودی عرب کے مفتی اعظم نے کہا کہ اللہ کو اپنی اطاعت پسند ہے اور وہ نافرمانی سے ناخوش ہوتا ہے۔ مفتی اعظم نے کہا کہ مسلمان حکمران دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کریں، عدل و انصاف کا مکمل نظام دین اسلام کی تعلیمات میں ہے، اللہ صحیح فیصلوں کیلئے مسلم حکمرانوں کی رہنمائی فرمائے۔ مفتی اعظم نے کہا کہ آج مسلمان کمزور ہیں، جس کی بنیادی وجہ اسلام سے دوری ہے، ایک دوسرے کے جانی دشمن بننے اور جنگ سے کبھی امن نہیں ہو سکتا، ہر مسلمان دہشت گردی کو مسترد کرتا ہے، ان کارروائیوں میں معصوم افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ شیخ عبدالعزیز نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مغرب کی غیر شائستہ تہذیب سے واسطہ نہیں ہونا چاہئے، وہ اپنی عصمت اور عفت کی حفاظت کریں کیونکہ آخرت میں اسی کا سوال کیا جائے گا، عورت کو بازار میں بے پردہ کیا جارہاہے۔ اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہاکہ بے پردہ خواتین کو معاشرے میں دھکیل دینا اسلام کے منافی ہے۔ انسانیت کا قتل اور پاک دامن عورتوں پر الزام لگانا اسلام کی تعلیمات کے منافی ہے۔الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ نے کہاکہ عالم اسلام مشکل حالات سے دوچار ہے، ترقی کیلئے کوششیں نہ کرنے پر مسلمان مشکلات سے دوچار ہیں، مسلمانوں کو بدنام اور قتل کیا جارہا ہے، اسلام کا مذاق اڑایا جارہا ہے، فحاشی کو مختلف طریقوں سے پھیلایا جارہا ہے،مجرم اور معصوم میں فرق کرنا چاہئے، اسلام سے بھاگ جانے والا اللہ کا باغی ہوتا ہے نبی کریم نے انسانیت کیلئے اچھے اصول بتائے ہیں ‘ اسلام ہی دنیا میں سب سے آسان دین ہے‘ مسلمانوں نے ترقی کی طرف توجہ نہیں دی۔ مسلمان دنیا میں پریشان اور دوسری قوموں سے پیچھے رہ گئے ہیں،ہم اللہ کی مدد کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے دنیا کے وسائل سے نظر پھیرلینا عقل مندی نہیں تمام مسلمان آپس میں اتحاد و اتفاق قائم کریں۔ اس موقع پر حجاج کرام لبّیک اللھم لبّیک ‘ لبّیک اللھم لبّیک کا ورد کرتے رہے۔ میدان عرفات میں حاجیوں کے ورد سے ماحول میں ایک روحانی کیفیت طاری ہوگئی۔اس موقع پر حاجی گڑگڑ اکر دعائیں مانگتے رہے اور اپنے گناہوں کی بخشش اور مسلمانوں کی ترقی کیلئے دعائیں بھی کرتے رہے۔ خطبہ حج کے بعد مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز نے رقت آمیز انداز میں دعا کراتے ہوئے کہاکہ اے اللہ! تیر ے بے شمار نام ہیں جنہیں ہم گن نہیں سکتے ‘ اے زندہ اور تھامنے والے‘ اے رحم و کرم کرنے والے‘ دشمنوں کو شکست دینے والے‘ ہم تیری کبریائی اور بڑے مقام کا نام لے کر واسطہ دیتے ہیں۔ ہم مسکین اور فقیر بن کر تیرے سامنے ہاتھ پھیلاتے ہیں،ہماری دعاسن لے مولا۔ اے مولا تو ہمارے گناہوں کو چھپا دے۔ ہمارے عیبوں کو ختم کردے۔ ہماری دعاؤں کو قبول کرلے۔ہم پر ایسے لوگوں کو سربراہ بنا جو ہم سے بہتر ہوں‘ اور تجھ سے ڈرتے ہوں۔سعودی عرب کے مفتی اعظم نے خطبہ حج میں حج کیلئے بہترین انتظامات کرنے پر سعودی عرب کی حکومت اور شاہی خاندان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اسلامی ممالک کی افواج کی بھی تعریف کی اور کہا کہ مسلم ممالک کی افواج اپنے ممالک کی حفاظت کا اہم فریضہ سرانجام دے رہی ہیں۔ وقوف عرفات کے بعد جو حج کا رکن اعظم ہے، لاکھوں عازمین مزدلفہ روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی ادا کیں۔ لاکھوں حجاج کرام رات بھر مزدلفہ میں قیام کے بعد (آج) بدھ کی صبح منیٰ روانہ ہوں گے جہاں پر حجاج جمرات کے مقام پر شیطان کو کنکریاں ماریں گے اور بعد ازاں سنّت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کریں گے۔ قربانی کے بعد حجاج واپس مسجد الحرام روانہ ہوں گے جہاں وہ طواف الزیارت ادا کریں گے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 337
Reply With Quote
جواب

Tags
پاک, پسند, لوگ, نیوز, نظر, مکمل, میدان عرفات, موقع, محبت, آج, الزام, اسلام, اسلامی, بہترین, خواتین, دعائیں, عورت, عقل, عالم, صبح, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوئی تو فیصلہ کن مرحلہ شروع کرسکتے ہیں،نوازشریف ھارون اعظم خبریں 9 30-03-12 10:43 PM
فیصلوں کا احترام نہیں کیا جار ہا،حکومت چاہتی ہے تو عدالتیں بند کر دیتے ہیں،چیف جسٹس جاویداسد خبریں 0 18-09-10 03:15 PM
امپائرز کا فیصلہ اٹل نہیں،کھلاڑیوں کو تین اپیلوں کا حق دے دیا گیا خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 05-01-08 09:47 AM
نوازشریف تنہا فیصلے نہ کریں،جماعت اسلامی کو انتخاب لڑنے پر آمادہ کررہے ہیں،فضل الرحمن خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 08:42 AM
حکومت انتخابات میں ایک سال تاخیر کا فیصلہ کر چکی،صدر پر ویز ٹی وی پر آکر میرا دعویٰ غلط ثابت کر یں،بینظیر بھٹو خرم شہزاد خرم خبریں 0 07-11-07 09:15 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger