|
مسلم لیگ ہم خیال کا پیپلزپارٹی کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ

17-12-10, 06:30 AM
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ہم خیال پیپلزپارٹی کاساتھ نہیں دے گی۔ اپوزیشن میں ہی رہنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔ سینیٹرسلیم سیف اللہ خان کی سربراہی میں گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے اجلاس میں تازہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیاگیا ہے۔ انہوں نے شرکاءکو وزیراعظم کی ٹیلی فون کال سے آگاہ کیا اور کہاکہ مولانا فضل الرحمن کے اعلان کے بعد حکومت نے مسلم لیگ ہم خیال سے رابطہ کیا تھا اور انہیں ملاقات کی دعوت دی گئی تھی۔ اجلاس خورشید محمودقصوری کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں سینٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ موجودہ حالات میں مسلم لیگ ہم خیال پیپلزپارٹی کےساتھ تعاون نہیں کرسکتی ہے اس کی سیاسی وجوہات بھی ہیں اور وہ فاروڈ بلاک کی حیثیت سے مسلم لیگ ق سے الگ ہوکر کوئی انتہائی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے لہٰذا سلیم سیف اللہ خان وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے ملاقات کے دوران اپنی پوزیشن واضح کردیں یہ ملاقات چین کے وزیراعظم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران متوقع ہے۔ نامہ نگار کے مطابق پارٹی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی ملاقات کی دعوت کا کوئی جواب دیا جائےگا اور نہ ہی ان کے ساتھ اب کوئی سیاسی رابطہ قائم کیا جائےگا۔ پنجاب میں چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے صوبائی حکومت کو گرائے جانے کی بھی پالیسی کی حمایت نہ کی جائے گی۔ ہم خیال قیادت کے مطابق وہ ایوانوں میں پیپلزپارٹی اور خاص طورپر آرجی ایس ٹی کی مخالفت کریں گے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,974 مراسلہ میں 8,227 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|