|
مسکراہٹیں اور مصافحے نواز، شجاعت فاصلے قربتوں میں نہ بدل سکے

02-10-11, 03:57 AM
اسلام آباد (طاہر خلیل) آل پارٹیز کانفرنس میں دوبارہ مصافحے اور مسکراہٹوں کے تبادلے کے باوجود میاں نوازشریف اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان فاصلے، قربتوں میں نہ بدل سکے۔ تین روز قبل وزیراعظم گیلانی کی دعوت پر منعقدہ کل جماعتی کانفرنس کا سب سے دلچسپ پہلو نوازشریف اور چوہدری شجاعت کی ملاقات سے منسوب ہے۔ یہ ملاقات کیا تھی اس بارے میں وزیراعظم ہاﺅس کے حلقوں کا کہنا ہے کہ دو متحارب مسلم لیگی گروپوں کے سربراہوں کا جب آمنا سامنا ہوا تو مسکراہٹوں کے تبادلے کے ساتھ ہی گرمجوشی مصافحہ ہوا۔ اور ایک نہیں دو مرتبہ انہوں نے مصافحہ کیا۔ جس میں میاں نوازشریف کا یہ جملہ بھی سننے میں آیا کہ ”چوہدری صاحب ایک مرتبہ پھر ہاتھ ملائیں۔“ ذرائع نے کہا کہ حالیہ اے پی سی میں نشستوں کی تربیت میں منتظمین نے اہتمام کیا جس میں نوازشریف وزیراعظم کے دائیں اور چوہدری شجاعت حسین بائیں جانب بیٹھے تھے۔ جس پر قریب بیٹھے ایک مذہبی رہنما کا تبصرہ تھا کہ شجاعت حسین کو وزیراعظم کے دل کے قریب جگہ مل گئی۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ نوازشریف اور چوہدری شجاعت آٹھ گھنٹے سے زیادہ دیر وہاں بیٹھے رہے ان کے مابین فاصلہ نہ ہونے کے برابر تھا اس کے باوجود فاصلے نہ مٹ سکے اور سردمہری برقرار رہی۔ جس سے یہ تاثر گہرا ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ کے دو بڑے گروپوں کے سربراہوں کے مابین تعلقات اب پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچ گئے ہیں جس کے ساتھ ہی مستقبل میں دونوں لیگی گروپوں میں اتحاد کے امکانات بھی معدوم ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق نے اپنا مستقبل پی پی پی سے وابستہ کرلیا ہے اسی لئے دونوں جماعتوں کی قیادت نے طویل المیعاد سیاسی شراکت کاری کا فیصلہ کرلیا ہے اور پی پی پی کی طرف سے فریال تالپور اور مسلم لیگ ق کی طرف سے چوہدری وجاہت حسین اگلے عام انتخابات کے لئے مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,974 مراسلہ میں 8,227 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|