|
مشرف اپنے دور میں ہر ڈرون حملے کی پیشگی منظوری دیتے تھے، امریکی اخبار

21-12-11, 05:39 AM
واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف اپنے دور میں ہونیوالے ہرڈرون حملے کی خود پیشگی منظوری دیتے تھے، 2008ءکے وسط میں انہوں نے جتنے حملوں کی اجازت دی اتنے ہی حملوں کی تجویز مسترد بھی کی ، موجودہ حکومت کے آنے کے بعد امریکی انتظامیہ نے ڈرون حملوں سے قبل پاکستان سے اجازت لینا ترک کردیا، آصف زرداری ، جو عوامی سطح پر ڈرون حملوں کے مخالف نظرآئے ، ذاتی طور پر حامی رہے، انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں پیشگی اطلاع نہیں دی جاتی۔ منگل کو اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سال ستمبر سے لے کر اب تک پاکستان کے قبائلی علاقوں میں 14 ڈرون حملے ہوئے جن میں 60 افراد ہلاک ہوئے تاہم اوباما انتظامیہ نے صرف حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے ایک عسکریت پسند لیڈر جانباز زدران کی ہلاکت کی تصدیق کی اور دیگر کی شناخت اس طرح خفیہ رہی جس طرح بذات خود ڈرون پروگرام خفیہ ہے کیونکہ امریکی انتظامیہ اور انٹیلی جنس حکام ڈرون حملوں میں ہونے والی ہلاکتوں کا قانونی جواز پیش کرنے سے قاصر ہیں۔ اخبار کے مطابق پاکستان میں ڈرون حملوں کا مکمل اختیار سی آئی اے کو حاصل ہے ،یمن صومالیہ یاکسی اور ملک میں حملوں کیلئے وائٹ ہاﺅس کی اجازت ضروری ہے۔ اخبار کے مطابق 2009ءسے لے کر اب تک سی آئی اے نے پاکستان میں 240 ڈرون حملے کئے۔ پاکستان میں امریکی ڈرون حملے 2004ءمیں شروع ہوئے اور اس وقت صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے یہ شرط رکھی تھی کہ ڈرون حملہ کرنے سے پہلے ان سے ذاتی طور پر منظوری لی جائے گی۔ اخبار کے مطابق امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2004ءسے 2008ءتک پرویز مشرف کے دور صدارت میں جتنے بھی ڈرون حملے ہوئے انہی کی اجازت سے ہوئے اور انہوں نے جتنے ڈرون حملوں کی اجازت دی اتنے ہی حملوں کی تجویز رد بھی کی۔ اخبار کے مطابق امریکی انتظامیہ کے خیال میں بعض شدت پسند لیڈروں کو پاکستان کی جانب سے آگاہ بھی کردیا جاتا تھا کہ وہ سی آئی اے کی ٹارگٹ لسٹ پر ہیں۔ نیو امریکا فاﺅنڈیشن کے مطابق بش دور میں ہونے والے 44 ڈرون حملوں میں نصف سے زیادہ 2008 ءکے آخری چار ماہ میں ہوئے جب صدر زرداری کی سربراہی میں ایک منتخب حکومت مشرف کو تبدیل کرچکی تھی۔
جنگ
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,974 مراسلہ میں 8,227 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|