واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مشرف حملہ سازش، تین کو عمر قید

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-01-08, 10:18 AM   #1
مشرف حملہ سازش، تین کو عمر قید
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 16-01-08, 10:18 AM

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے صدر پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے کی سازش کے الزام میں کالعدم جہادی تنظیم حرکت المجاہدین العالمی کے امیر سمیت تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ تین افراد کو بری کر دیا گیا ہے۔
جج غلام علی سامٹیو نے منگل کی دوپہر سینٹرل جیل میں زیر سماعت اس مقدمہ کا فیصلہ سنایا۔

اس سے قبل محمد عمران اور ان کے دو ساتھیوں محمد حنیف اور محمد اشرف کو اسی مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے دس دس سال قید کی سزا سنائی تھی اور دیگر ملزمان کو بری کردیا تھا۔

ملزموں نے سزا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی اور عدالت نے مقدمہ کی نئے سرے سے سماعت کا حکم جاری کیا تھا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر حرکت المجاہدین العالمی کے امیر محمد عمران، نائب امیر محمد حنیف اور محمد اشرف کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ رینجرز کے سب انسپیکٹر وسیم اختر، محمد جمیل اور شارق کو کافی ثبوت نہ ہونے کی بنا پر بری کردیا گیا۔

اس سے قبل ملزمان کے وکیل وحید کٹپر نے کہا کہ استغاثہ کا یہ موقف درست نہیں ہے کہ ان کے موکلوں کو اس جگہ دیکھا گیا تھا جہاں سے مشتبہ گاڑی برآمد ہوئی۔

ان کا دعویٰ تھا کہ جس وقت صدر مشرف کا کارواں شاہراہ فیصل سے گزر رہا تھا،اس وقت ان کے موکل عوامی مرکز میں موجود تھے۔

وحید کٹپر کا موقف تھا کہ اقراری بیان ناکافی اور ناقابل قبول ثبوت ہے، استغاثہ کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکی ہے، یہ ایک بے بنیاد مقدمہ ہے۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نعمت اللہ رندھاوا کا موقف تھا کہ ملزمان نے اقرار جرم کیا ہے اور ان کی گاڑی اس سازش میں استعمال کی گئی تھی، اور یہ کہ ملزمان کو صدر پرویز مشرف پر حملے اور ملک کو لاقانونیت کی طرف دھکیلنے کی سازش کرنے پر سزائے موت سنائی جائے۔

صدر پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے کی مبینہ سازش کا انکشاف اس وقت ہوا تھا جب پولیس نے امریکی سفارتخانے کے باہر خودکش حملہ کی منصوبہ بندی کے الزام میں کچھ لوگوں کو حراست میں لیا تھا۔

پولیس کے مطابق زیر حراست افراد نے دوران تفتیش بتایا کہ انہوں نے صدر مشرف کی ’افغان پالیسی‘ سے اختلاف کر تے ہوئے حرکت المجاہدین العالمی کے نام سے ایک تنظیم بنائی ہوئی ہے۔

پولیس کا دعویٰ تھا کہ ملزموں نے انکشاف کیا تھا کہ چھبیس اپریل سن دو ہزار دو کو جب صدارتی ریفرنڈم کے سلسلے میں صدر مشرف کراچی آئے تھے، تو شاہراہ فیصل پر بارود سے بھری ہوئی ایک گاڑی کھڑی کی گئی تھی۔

لیکن اس کے الیکٹرک سوئچ کے بروقت کام نہ کرنے کی وجہ سے دھماکہ نہیں ہوسکا۔

پولیس کے بقول اسی گاڑی کو ملزمان نے بعد میں امریکی قونصل خانے پر خودکش حملے میں استعمال کیا۔ اس حملے میں چودہ لوگ ہلاک ہوئے تھے، جن میں کو ئی غیر ملکی شامل نہیں تھا۔

سندھ ہائی کورٹ اس سے قبل محمد عمران، امیر محمد حنیف، محمد شارق اور حافظ زبیر کو امریکی قونصل خانے پر حملے کے الزام سے بری کر چکی ہے۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 251
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, کراچی, پولیس, قید, موت, منصوبہ, اللہ, الزام, امیر, جیل, جرم, حکم, خودکش, خودکش حملہ, خلاف, دھماکہ, سال, علی, عمران, عدالت, صدارتی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وزیرصحت کی مشیر کے گھر سے تین خواتین با زیاب جاویداسد خبریں 2 23-12-10 11:39 AM
باراتیو ں سے بھری بس جھیل میں گر گئی، 24 خواتین، تین بچے اور ایک مرد ڈوب کر ہلاک جاویداسد خبریں 0 15-12-10 06:41 PM
عالمی منڈی میں‌خم تیل کی تیل80ڈالر --- ڈالر کے مقابلے میں‌روپے کی قدر میں‌اضافہ زین۔zf خبریں 0 10-10-08 12:37 PM
خواتین کا عالمی دن عبدالقدوس قہقہے ہی قہقے 1 23-04-08 03:51 PM
تارکین وطن خواتین مقامی خواتین کی بری عادات اپنالیتی ہیں عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:32 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger