|
مشرف عہدے کی مدت پوری ہونے تک صدر رہیں گے،ہاویر سولانا

23-04-08, 12:02 PM
مشرف عہدے کی مدت پوری ہونے تک صدر رہیں گے،ہاویر سولانا اسلام آباد…یورپین یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ ہاویر سولانا نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے تک صدر رہیں گے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔جیو سے خصوصی انہوں مٰں ناہون نے کہا کہ وہ تہذیبوں کے تصادم پر یقین نہیں رکھتے اور حضرت محمد ﷺ کے خلاف توہین آمیز خاکوں اور قرآن کے خلاف فلم کی مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی اورافغانستان و پاکستان دہشت گردی سے نجات حاصل کریں گے اور خطے میں استحکام ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذاکرات ان کے ساتھ ہو رہے ہیں جو تشدد چھوڑنے کیلئے تیار ہیں ، انکے ساتھ مذاکرات میں حرج نہیں لیکن جو تشدد چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ان سے مذاکرات مشکل ہیں۔ توہین آمیز خاکوں اور قران کے خلاف فلم پر ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین نے ان واقعات کی مذمت کی ہے ، لیکن ہمارے آئین میں آزادی اظہار کو تحفظ حاصل ہے ، یہ ہماری ثقافت ہے لہذا ہم اس اصول کا تحفظ کریں گے ،لیکن ہم کسی کے عقیدے کی توہین کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام اور مغرب کے درمیان غلط فہمیاں اتنی گہری نہیں ، میں تہذیبوں کے تصادم پر یقین نہیں رکھتا ، لیکن دونوں طرف کی سول سوسائٹی میں مکالمہ جاری رکھنا بہتر ہو گا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|