واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مشرف کو سزا ہوئی تو زرداری معاف کر دیں گے: گیلانی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-09-09, 09:00 AM   #1
مشرف کو سزا ہوئی تو زرداری معاف کر دیں گے: گیلانی
اخترحسین اخترحسین آف لائن ہے 17-09-09, 09:00 AM

واہ بھئی واہ

اسلام آباد (خبرایجنسیاں/ ٹی وی رپورٹ) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کا ساتھ دینے والے نہ صرف حکومت میں شامل ہیں بلکہ وہ مسلم لیگ(ن) میں بھی موجود ہیں‘اگر پرویز مشرف کو سزا دی گئی تو صدر زرداری انہیں معاف کرسکتے ہیں‘ آرٹیکل6کے تحت صرف ایک شخص ذمے دار نہیں ہوتا، فیصلوں پر عمل درآمد کرانے والے بھی ذمے دار ہوتے ہیں، اس لیے مشرف کے خلاف آرٹیکل6کے تحت کارروائی نہیں ہوسکتی،ملک میں اس وقت درمیانی مدت کے انتخابات تو دور ضمنی انتخابات کا انعقاد بھی مشکل ہی،دہشتگردی کے خلاف حکومت کی بھرپور توجہ کے باعث دیگر شعبہ جات نظر انداز ہوئے تاہم اس کے باوجود حکومت آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی،بینظیر بھٹو کی شہادت کی انکوائری بینظیر بھٹو کی خواہش کے مطابق اقوام متحدہ سے کروائی جارہی ہی،سابق وزیراعظم لیاقت علی خان،شاہنواز بھٹو،مرتضیٰ بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کی شہادتوں کے حوالے سے بھی تحقیقات کروانی پڑی تو پارلیمنٹ کے ذریعے کروائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم ہا¶س میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب اور صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا،وزیراعظم نے کہا کہ سابق صدر پرویزمشرف کی ڈیل کے حوالے سے ایوان صدر وضاحت کر چکا ہے ،پارلیمنٹ نے سابق صدر کے کسی اقدام کی تائید نہیں کی،صدر مملکت کسی شخص کی صرف سزا معاف کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ آرٹیکل6کے تحت صرف آئین توڑنے والے کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی بلکہ اس کی معاونت کرنے والے اور اس کے دیگر شریک بھی اس کی زد میں آتے ہیں،مشرف کا ساتھ دینے والے اس وقت نہ صرف حکومت میں موجود ہیں بلکہ وہ مسلم لیگ(ن) میں بھی شامل ہیں،ان حالات میں پرویزمشرف کے خلاف آرٹیکل6کے تحت کارروائی ممکن نہیں،وہ بات کی جائے جوقابل عمل ہو۔انہوں نے کہا کہ ملک موجودہ حالات میں درمیانی مدت کے انتخابات کا ہرگز متحمل نہیں ہوسکتا ان حالات میں تو ضمنی انتخابات کا انعقاد ہی ایک مشکل مرحلہ ہی،انہوں نے کہا کہ ان خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں کہ میرے کسی وزیرکے ساتھ اختلافات ہیں پوری کابینہ تمام اہم امور پر ایک ہی،بے نظیر بھٹو کی شہادت کی انکوائری اقوام متحدہ سے کروانے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ تحقیقات بینظیر بھٹو کی اپنی خواہش کے مطابق کروائی جارہی ہے جب کراچی میں بینظیر بھٹو پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا تو اس کے بعد بینظیر نے کہا تھا کہ اگر انہیں کچھ ہو جائے تو اس کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کروائی جائی،انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم لیاقت علی خان،شاہنواز بھٹو،مرتضیٰ بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کی شہادتوں پر بھی بہت سے خدشات موجود ہیں،اگر ضرورت پڑی تو پارلیمنٹ کی منظوری سے ان کی تحقیقات کروائی جاسکتی ہی،وزیراعظم نے مزید کہا کہ جب تک ملک میں سیاسی استحکام پیدا نہیں ہوجاتا اس وقت تک معاشی استحکام بھی ممکن نہیں ہے میں اس مقصد کیلئے تمام سیاسی قوتوں سے مشاورت ومفاہمت کر رہا ہوں،بلوچستان کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پر مشاورتی عمل جاری ہے جب یہ مکمل ہو جائے گا تو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر اس پر بحث کروائی جائے گی،ہم نے ہمیشہ ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے اور امریکا سے نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیں یہ ٹیکنالوجی دے کیونکہ پاکستان کے اندر کارروائی ہمارا اختیار ہی،مسلم لیگ(ن) کی جانب سی12اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آمریت کی نہ صرف مخالفت کی ہے بلکہ اس کے خلاف جدوجہد بھی کی ہے اگر مسلم لیگ(ن) یوم سیاہ منائے گی تو ہم اس کا بھرپور ساتھ دیں گی،سرکاری افسران کی ترقیوں کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں نے قانون کے مطابق سینٹرل سلیکشن بورڈ کی لسٹ منظور کی ہے تمام 50کی50ترقیاتی قانون کے مطابق ہوئیں،گریڈ22میں ترقی کا انحصار کارکردگی پر ہے اور یہ دینا بھی وزیراعظم کا اختیار ہوتا ہی،قبل ازیں اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک عام تاثر ہے کہ میڈیا اور حکومت ایک دوسرے کے حریف ہوتے ہیں کیونکہ میڈیا حکومت کی خامیوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اس پر تنقید کرتا ہے۔ صحافتی اور سیاسی اقدار کا تقاضا ہے کہ میڈیا اپنا یہ فرض ضرور ادا کرے لیکن اس کے ساتھ وہ حکومت کے اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی بھی کرے۔میڈیا سے وابستہ افراد سے بہتر بھلا کون جانتا ہے کہ ہماری حکومت نے ڈیڑھ برس کے مختصر عرصہ میں میڈیا کی آزادی، فروغ اور ترقی کے لیے اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے خاطر خواہ پیشرفت کی ہے۔ میڈیا حکومت پر جس آزادی سے تنقید کر رہا ہی، چند برس پہلے اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ البتہ میں یہاں یہ نشاندہی ضرور کروں گا کہ میڈیا کو تنقید کرتے وقت ملک و قوم کے مفادات عوام کے جذبات، صحافت کی روایات اور مروجہ اخلاقی معیار کے تقاضوں کا احساس کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی روزمرہ زندگی پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں اور اِس سے صنعتی ترقی کی رفتار بھی متاثر ہوئی ہے چنانچہ ہم نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔



روزنامہ جسارت 17/9/2009

 
اخترحسین's Avatar
اخترحسین
Senior Member
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 165
Reply With Quote
پرانا 18-09-09, 12:57 AM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,021
شکریہ: 52,538
11,185 مراسلہ میں 35,274 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ارے میں نے تو آج سنا کہ انہوں نے کہا پارلیمنٹ معف کرے گی۔ یہ زر-داری کہاں سے گھس ایا
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین (18-09-09)
پرانا 18-09-09, 09:11 AM   #3
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 37,056
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم

بدر بھائی اب میری تو کچھ سمجھ نہیں آتا

پورے پاکستانی نظام کو چوں چوں کا مربہ بنا دیا گیا ھے
اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, فرض, کراچی, پاکستان, وزیراعظم, نظر, مکمل, موجودہ, ممکن, اقوام متحدہ, جواب, خلاف, ذوالفقار, ذوالفقار علی بھٹو, رفتار, زندگی, زرداری, شخص, علی, صحافیوں, صحافتی, صداقت, صدر, صدر زرداری, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ملی ہوائوں میں اڑنے کی وہ سزا یارو چیتا چالباز شعر و شاعری 6 29-11-11 01:35 PM
بنگلہ دیش میں کوڑوں کی سزا پانے والی لڑکی مر گئی ناصحی خبریں 14 09-02-11 07:55 AM
یہ سزائیں کیسی جاویداسد شعر و شاعری 3 10-07-10 04:11 PM
تشنہ کمی کی سزا دو تو مزا آ جا ئے جون ایلیاء Real_Light جون ایلیا 2 15-02-09 11:29 PM
مراکش : دہشت گردی کے مقدمہ میں ملوث 47 ملزمان کو سزائے قید ابن جلال خبریں 0 18-10-08 03:19 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger