واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مصر: روزانہ اکتیس کروڑ ڈالر کا نقصان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-02-11, 09:02 PM   #1
مصر: روزانہ اکتیس کروڑ ڈالر کا نقصان
ALI-OAD ALI-OAD آف لائن ہے 10-02-11, 09:02 PM

فرانسیسی بینک کریڈٹ ایگریکول کے ایک تجزیے کے مطابق سیاسی بحران کی وجہ سے مصری معیشت کو روزانہ اکتیس کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

کریڈٹ ایگریکول کے معاشی ماہرین نے موجودہ سیاسی بحران کے بعد مصر کی معاشی ترقی کی شرح کا تخمیہ پانچ اعشاریہ تین سے کم کر کے تین اعشاریہ سات کر دیا ہے۔

مصر میں بینک اور حصص بازار کئی روز سے بند ہیں اور بڑی شہروں میں کئی کارخانے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

اگرچہ موجودہ احتجاج غذائی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے شروع ہوا تھا لیکن مظاہروں کے آغاز کے بعد ان قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مصر میں سال کے ان دنوں میں سیاحت اپنے نقطہِ عروج پر ہوتی ہے اور سیاحوں کی آمد کا یہ سلسلہ عام طور پر مئی تک جاری رہتا ہے۔ تاہم موجودہ بحران کی وجہ سے فضائی کمپنیاں اور سیاح اپنے پروگرام تبدیل کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

سال دو ہزار دس کے دوران مصر کو نہر سویز کی تجارتی راہداری کی مد میں چار اعشارہ ستتر ارب ڈالر کی آمدن ہوئی تھی۔ یہ بحری راستہ اب تک کھلا ہے، لیکن دنیا کے جہاز رانی کے سب سے بڑے گروپ ڈنمارک کے اے پی مولر میرسک نے نہر سویز میں اپنے ٹرمینل سمیت علاقے میں اپنے کئی دفتر بند کر دیئے ہیں۔

تعمیراتی سامان بنانے والے گروپ لافارج نے اپنے کئی کارخانے بند کر دیئے ہیں۔


‭BBC Urdu‬ - ‮آس پاس‬ - ‮مصر: روزانہ اکتیس کروڑ ڈالر کا نقصان‬
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 177
Reply With Quote
جواب

Tags
economy, ہے،, پروگرام, ڈنمارک, وجہ, چار, موجودہ, مئی, مطابق, world, آیا, آغاز, اپنے, احتجاج, اضافہ, بحران, جاری, دنیا, راستہ, سال, سات, شروع, طور, علاقے, عروج


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نماز کے تیس فائدے زارا متفرقات 0 10-02-11 12:33 PM
چرچل نے تیس لاکھ افراد بھوکے مار دیے جاویداسد خبریں 1 16-09-10 11:47 PM
تاریخ‌یکم رمضان تا تیس رمضان Real_Light ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 1 11-08-10 04:05 PM
بتیس دانت وسیم قہقہے ہی قہقے 3 03-10-08 12:01 AM
گوگل کو تیس فیصد زائد منافع محمدعدنان کمپیوٹر کی باتیں 0 18-04-08 06:35 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger