واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مصر میں ’تین سو ہلاکتوں کی تصدیق‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-02-11, 07:23 AM   #1
مصر میں ’تین سو ہلاکتوں کی تصدیق‘
ALI-OAD ALI-OAD آف لائن ہے 08-02-11, 07:23 AM

مصر کی نئی کابینہ نے پیر کو اپنے پہلے اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ صدر حسنی مبارک کی رخصتی کے لیے پچھلے دو ہفتوں سے بڑے پیمانے پر جاری احتجاج کے بعد یہ کابینہ کا پہلا اجلاس تھا۔

مصری حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ احتجاج کے دوران لوٹ مار اور توڑ پھوڑ سے متاثر ہونے والے لوگوں کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے فنڈ بھی قائم کرے گی۔

لیکن قاہرہ میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ تحریر سکوائر پر دھرنا دیے بیٹھے مظاہرین صدر مبارک کی رخصتی کے سوا کسی اور پیشکش کو ماننے پر تیار نہیں ہیں۔

شادی الغزالی مصر کے نوجوان اتحاد کے رکن ہیں جو صدر مبارک کے اقتدار کے خاتمے کے لیے اس تحریک میں پیش پیش ہے۔

بی بی سی کے پروگرام ’افریقہ پر نظر‘ سے بات کرتے انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ حکومت اب بھی ہمارے مطالبوں کو ماننے میں سنجیدہ ہے جس میں سرفہرست صدر مبارک کا استعفی ہے۔ دوسرا مطالبہ پارلیمینٹ کو تحلیل کیا جانا، تیسرا ایمرجنسی کے نفاذ کو ختم کرنا اور چوتھا مطالبہ یہ ہے کہ سرگرم سیاسی قوتوں پر مشتمل قومی حکومت قائم کی جائے۔
عالمی سطح پر پرچار کرنے والی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ اس نے مصر میں اب تک تین سو ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔تنظیم نے کہا ہے کہ مصر میں جاری احتجاج کے دوران مرنے والوں کی حتمی تعداد تین سو سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ قاہرہ، اسکندریہ اور سوئز کے مردہ خانوں سے ملنے والی معلومات کے مطابق مجموعی طور پر دو سو ستانوے لوگ احتجاج میں مارے جاچکے ہیں جن میں زیادہ تر گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔

مصر کی حکومت نے احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے اپنے شہریوں کے بارے میں اب تک اعداد و شمار مرتب نہیں کیے ہیں۔

قاہرہ میں حکومت اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے مابین اتوار کو ہونے والی بات چیت کے باوجود احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک حسنی مبارک منصبِ صدارت نہیں چھوڑتے وہ تحریر سکوائر سے نہیں جائیں گے۔

اس سے قبل مظاہرین نے اس عمارت کے ارد گرد انسانی زنجیر بنائی اور اسے کھلنے سے روک دیا جہاں لوگ سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے جاتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کچھ مظاہرین تحریر سکوائر پر موجود فوجی گاڑیوں کے پہیوں کے سامنے لیٹے ہوئے ہیں تاکہ ان گاڑیوں کو وہاں سے ہٹا کر ان کو وہاں تک محدود کرنے کے لیے استعمال نہ کیا جا سکے۔

حصص بازار کے کھلنے میں چوبیس گھنٹے کے التوٰی کو حکومت کی ناکامی سمجھا جا رہا ہے جو ملکی معیشت کے پہیے کو جلد از جلد آگے بڑھانے کے لیے بہت کوشش کر رہی ہے۔

ونڈوز میڈیا یا ریئل پلیئر میں دیکھیں/سنیں

اس سلسلے میں کی جانے والی حکومتی کوششوں کو اس وقت ایک امتحان کا سامنا ہو گا جب حکومت ڈھائی ارب ڈالر کا حکومتی قرض نیلام کرنے کی کوشش کرے گی۔ حکومتی قرضے کی یہ نیلامی گزشتہ ہفتے ہونا تھی لیکن اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

دوسری طرف سے امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ مصر میں جاری احتجاج کا نتیجہ جو بھی نکلے لیکن اب حالات دوبارہ کبھی پہلے جیسے نہیں ہوں گے۔

حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد محتاط ردعمل کا اظہار کیا اور کہا تھا کہ انہیں حکومت کی نیت کے بارے میں خدشات ہیں۔

اخوان المسلمین ہمیشہ سے صدر حسنی مبارک کے استعفے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ مصر میں فوری طور پر اتفاق رائے سے ایک عبوری قومی حکومت قائم کی جائے اور ملک میں نافذ تمام ہنگامی قوانین کو منسوخ کیا جائے۔

ونڈوز میڈیا یا ریئل پلیئر میں دیکھیں/سنیں

قاہرہ میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ مذاکرات ابھی تک ابتدائی مراحل میں ہیں اور ہو سکتا ہے کہ ابھی بارے میں بحث کی جا رہی ہو کہ بات چیت کو اس طرح آگے بڑھایا جائے۔

نائب صدر عمر سلیمان نے گزشتہ ہفتے الاخوان سمیت حزبِ اختلاف کی جماعتوں کو بات چیت کی دعوت دی تھی لیکن اخوان نے بات چیت کی یہ دعوت مسترد کر دی تھی۔

بی بی سی کے نامہ نگاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ احتجاج میں شامل بہت سے افراد اپنی آمدن کے نقصان سے بھی پریشان ہیں۔ صدر مبارک نے سنیچر کو وزیراعظم، وزیرِ خزانہ، وزیرِ تیل اور وزیرِ صنعت و تجارت کے علاوہ مرکزی بینک کے گورنر سے بھی ملاقات کی ہے۔ مصر میں بینک اس اتوار سے کھل رہے ہیں تاہم ملک کا بازارِ حصص جو پیر سے کھلنے والا تھا اب نہیں کھلےگا۔

فرانسیسی بینک کریڈٹ ایگریکول کے ایک تجزیے کے مطابق سیاسی بحران کی وجہ سے مصری معیشت کو روزانہ اکتیس کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ کریڈٹ ایگریکول کے معاشی ماہرین نے موجودہ سیاسی بحران کے بعد مصر کی معاشی ترقی کی شرح کا تخمیہ پانچ اعشاریہ تین سے کم کر کے تین اعشاریہ سات کر دیا ہے۔

‭BBC Urdu‬ - ‮آس پاس‬ - ‮مصر میں ’تین سو ہلاکتوں کی تصدیق‘ ‬
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 89
Reply With Quote
جواب

Tags
فوری, ہے۔, کوشش, کوششوں, پہلے, وقت, میڈیا, موجودہ, متاثر, مطابق, world, امتحان, امریکہ, احتجاج, استعمال, بڑھانے, تحریر, جلد, جانے, جائیں, طور, عمارت, صنعت, صدارت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مغل شہنشاہ اورنگ زیب کا تین سو برس پہلے ہاتھ سے لکھا ہوا قرآن مجیدکے نسخہ کی جرمنی میں نیلامی جاویداسد خبریں 1 04-09-10 03:52 AM
تین سو کارکن قتل ہوئے کوئی رپورٹ درج نہیں ہوئی، عامر خان عبدالقدوس خبریں 0 18-04-08 08:04 AM
صدر بش تین گھنٹے کے مختصر دورے پر مصر جائیں گے ابو کاشان خبریں 0 16-01-08 11:25 PM
بینولہ کے تیل کی فی من قیمت میں آٹھ سو روپے کا نمایاں اضافہ ابو کاشان خبریں 0 14-01-08 11:28 AM
::: امریکہ:تیل کی قیمتوں میں کمی ::: ابو کاشان خبریں 0 06-01-08 03:42 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger