واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مظاہرے روکنے میں ناکامی پر نوٹس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-12-07, 12:43 PM   #1
مظاہرے روکنے میں ناکامی پر نوٹس
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 07-12-07, 12:43 PM

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس افتخار حسین چودھری کی سربراہی میں سہ رکنی فل بنچ نے معزول جج جسٹس ایم اے شاہد صدیقی سے سرکاری رہائشگاہ خالی کرانے پر ہونے والے مظاہروں پر قابو پانے میں ناکامی پر چیف سیکرٹری پنجاب، کیپٹل سٹی پولیس چیف اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
ادھر جمعرات کو رات گئے پولیس نے جسٹس ایم اے شاہد صدیقی کی سرکاری رہائشگاہ پر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے دس افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس نے دو خواتین وکلاء سمیت دس افراد کے خلاف ریس کورس تھانے میں اندیشۂ نقص امن اور پولیس کے کام میں بے جا مداخلت سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

وکلاء، طلبہ اور سول سوسائٹی کے ارکان نے ان گرفتاریوں کے خلاف پولیس سٹیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ اس سے قبل سابق ججوں کی بیگمات، وکلاء اور سول سوسائٹی کے ارکان نے جمعرات کی دوپہر جسٹس صدیقی کی رہائشگاہ کے باہر بھی مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے سہ رکنی بنچ نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے اس بات کا سخت نوٹس لیا ہے کہ پولیس جی او آر کے علاقے ’ٹولٹن روڈ‘ میں امن وامان قائم رکھنے میں ناکام رہی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار ہائیکورٹ اور چیف جسٹس کےسیکرٹری نے ہدایات کی روشنی میں چیف سیکرٹری پنجاب، کیپیٹل سٹی پولیس چیف اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے ملاقات کی تھی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ جی او آر میں ٹولٹن روڈ پر واقع ججوں کی اقامت گاہوں کے اردگرد کوئی غیر قانونی سرگرمی نہ ہو لیکن متعلقہ حکام کی طرف سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پانچ نومبر کی رات بعض شریر عناصر ٹولٹن روڈ پر جمع ہوئے اور آدھی رات کے وقت نعرے لگائے جس سے علاقے کا سکون برباد ہوگیا۔ ان افراد نے ججوں کی گاڑیوں سمیت دیگر گاڑیوں کو روکا اور الیکٹرنک میڈیا علاقے میں ان کارروائیوں کی کوریج کرتا رہا حالانکہ میڈیا کو اس علاقہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

ہائی کورٹ کے سہ رکنی بنچ نے اس کارروائیوں کو بلاجواز اور غیر قانونی قرار دیا اور قرار دیا کہ متعلقہ سرکاری حکام عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنے میں ناکام رہے ہیں جو توہین عدالت کے مترادف ہے۔ فل بنچ نےسرکاری حکام کو جمعہ کو ساڑھے گیارہ بجے طلب کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ جسٹس ایم اے شاہد صدیقی دل میں تکلیف کے باعث مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ وکلاء ، طلبہ اور سول سوسائٹی کے ارکان سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے نوٹس کے اجراء کے بعد سے جسٹس صدیقی سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ان کے گھر باہر جمع ہوتے رہے ہیں۔

بشکریہ بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 288
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پولیس, خواتین, خلاف, دل, درخواست, علاج, عدالت, صدیقی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، صدر زرداری نے نوٹس لے لیا گلاب خان خبریں 0 27-12-10 03:51 AM
حج انتظامات میں گھپلے، سعودی شہزادے کے خط پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس گلاب خان خبریں 12 05-11-10 04:02 PM
گورنرسندھ نے شوگر مل میں حادثے کا نوٹس لے لیا عبدالقدوس خبریں 0 18-04-08 07:53 AM
غزہ میں اسر ائیلی جارحیت قابل مذمت ہے ،عالمی برادری نوٹس لے،اسلامی کانفر نس کا ہنگامی اجلاس عبدالقدوس خبریں 0 04-02-08 06:25 AM
حج پروازوں کی آمد میں تاخیر کا نوٹس لیا جائے، عاطف بلو خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:09 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger