واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


معاشرے سے منشیات کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، مکیش چاؤلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-07-08, 12:50 PM   #1
معاشرے سے منشیات کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، مکیش چاؤلہ
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 02-07-08, 12:50 PM

معاشرے سے منشیات کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، مکیش چاؤلہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ معاشرے سے منشیات کا خاتمہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، ہمارے نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں، کہیں کل ہمارا گھر بھی اس آگ کی لپیٹ میں نہ آ جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنے دفتر میں طلب کیے گئے اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ایکسائز محمد نصیر جمالی اور ڈی جی ایکسائز آصف مرغوب صدیقی نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے درس گاہوں کے باہر تعلیمی اوقات کے دوران کڑی نگرانی کی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ اگر آج آپ نے منشیات کی بیخ کنی کے لیے ایمانداری سے کام نہ کیا تو کل یہ آپ کے بچوں کو بھی دی جا سکتی ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ایمانداری سے منشیات کے خاتمے کے لیے کوششیں کریں۔ انہوں نے کہاکہ مربوط اور جامع حکمت عملی سے کام لے کر منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے سے منشیات کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو سیکرٹری ایکسائز نے بتایا کہ ایکسائز پولیس کو 10جدید سہولتوں سے آراستہ موبائلیں فراہم کی جائیں گی جب کہ موٹر رجسٹریشن ونگ کو صوبے کے تمام ریجنل دفاتر اور ہیڈکوارٹر کراچی آفس کو آپس میں آن لائن کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ برآمد ہونے والی گاڑیوں کی تفصیلات سے آگاہی کے لیے محکمہ کسٹم سے پہلی دفعہ محکمہ ایکسائز کو آن لائن کیا گیا ہے تاکہ برآمد ہونے والی گاڑی کے کاغذات میں جعل سازی کے امکانات ختم ہو جائیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 196
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, وزیر, آج, بچوں, خلاف, صوبے, صوبائی, صدیقی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خودمختاری، نہیں آزادی، کشمیریوں نے بھارتی پیش کش ٹھکرا دی جاویداسد خبریں 1 14-08-10 11:41 PM
کامیابی یا ناکامی، کیا ایک عادت ہے؟ گوہر دلچسپ اور عجیب 2 15-11-09 07:21 PM
کراچی، ہنگامہ آرائی، 4 ہلاک، 77 زخمی، آٹھ گاڑیاں نذر آتش ابن جلال خبریں 4 30-11-08 10:45 PM
سرحدی چوکیاں خالی، طالبان قابض تفسیر حیدر خبریں 1 25-07-08 11:45 PM
ورسٹائل فنکارہ بننا مشکل سہی، ہدف حاصل کرکے رہوں گی، ماہا عبدالقدوس فن و فنکار 0 22-10-07 06:33 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger