|
معزول ججوں کو عدالتوں میں بٹھائینگے،آصف زرداری پرویز مشرف کے ساتھ چلنے کی سنگین غلطی نہ کریں،اعتزاز

24-02-08, 11:51 AM
معزول ججوں کو عدالتوں میں بٹھائینگے،آصف زرداری پرویز مشرف کے ساتھ چلنے کی سنگین غلطی نہ کریں،اعتزاز
لاہور (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ معزول ججوں کووکلاء خود عدالتوں میں لے جا کربٹھائیں گے، آصف علی زرداری پرویز مشرف کے ساتھ چلنے کی سنگین غلطی نہ کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ووٹ ڈالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچنے پر خطاب اور ایک انٹرویو کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کے ذہن میں یہ ہے کہ پارلیمنٹ عدلیہ کی بحالی کے فیصلے سے منحرف ہو سکتی ہے تو پھر سیاست کا مرکز محفوظ نہیں رہے گا۔ سیاست کا مرکز بار کونسلز اور ملک کے عوام شاہراہوں پر آ جائینگے۔اس موقع پر معزول چیف جسٹس سے گھر خالی کرانے کیلئے نگران وزیر داخلہ کے بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چیف جسٹس سے گھر خالی کرانے کے بجائے سابق آرمی چیف سے گھر خالی کرائیں،لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی اینش کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد ہائی کورٹ بار میں وکلاء سے خطاب کر رہے تھے۔ چودھری اعتزاز احسن جب ووٹ ڈالنے ہائی کورٹ بار پہنچے تو وکلاء نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ انہیں کندھوں پر اٹھا لیا اور صدر پرویز مشرف کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ اس موقع پر اعتزاز احسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء نئی پارلیمنٹ کو موقع فراہم کر رہے ہیں کہ معزول ججوں اور عدلیہ کو جلد سے جلد بحال کرے۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین ماہ پرویز مشرف نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے نابالغ بچوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا۔ ان بچوں کا کیا قصور ہے۔ کبھی ان کا پانی بند کر دیا جاتا رہا کبھی بجلی بند کردی جاتی اور 7 محرم کو بھی چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے گھر کا پانی بند کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیر داخلہ نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے گھر کو خالی کرانے کیلئے کہا لیکن پہلے سابق چیف آف آرمی سٹاف سے آرمی ہاؤس خالی کروائیں کوئی آمر ایک دن کیلئے آئین میں ترمیم کرنے کیلئے ایمرجنسی لگاتا ہے۔ اصل میں پی سی او کے یہی معنی ہیں۔ ہم پی سی او اور ججز کی معزولی تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہی پرویز مشرف کو یہ اختیار حاصل تھا کہ 20 جولائی کے فیصلہ پر 13 ججز نے جو چیف جسٹس کا فیصلہ اس میں لکھا ہے کہ کوئی جج آئین کے آرٹیکل 209 سے رجوع کئے بغیر نہیں فارغ کیا جا سکتا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|