واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


معزول جج دوبارہ حلف لیں: نائیک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-08-08, 11:35 AM   #1
معزول جج دوبارہ حلف لیں: نائیک
Real_Light Real_Light آف لائن ہے 01-08-08, 11:35 AM

معزول جج دوبارہ حلف لیں: نائیک

وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے حکومتی پیشکش دوہراتے ہوئے تمام معزول ججوں کو آئین کے تحت دوبارہ حلف لینے کا کہا ہے۔
وزیر قانون نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا تمام معزول ججوں کی سنیارٹی برقرار رہے گی اور تمام مراعات بحال کر دی جائیں گی۔


’عدلیہ کی آزادی تک ڈٹے رہیں گے‘

تاہم معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ترجمان اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر قانون نے معزول ججوں کے لیے جو آئین کے تحت حلف لینے کا مؤقف پیش کیا ہے اس سے ان کے اور پرویز مشرف کے مؤقف میں کوئی فرق نہیں رہا۔

وزیر قانون نے یاد دلایا کہ تین نومبر کے عبوری آئینی حکمنامے پر حلف لینے والے ججوں نے بھی جب ہنگامی حالت پندرہ دسمبر کو ختم کی گئی تو آئین کے تیسرے شیڈول کے تحت دوبارہ حلف لیا تھا۔

’ان چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری یہ رائے ہے کہ جو بھی جج معزول ہیں اور جنہوں نے دوسرے پی سی او کے تحت حلف نہیں لیا انہیں ہم خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ آئیں اور عدلیہ میں شامل ہو جائیں۔ وہ دیگر ججوں کی طرح آئین کے تحت حلف اٹھائیں ان کی سنیارٹی اور مرعات بحال کر دی جائیں گی۔‘

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ یہ اقدام آئین و قانون کے تقاضے پورے کریں گے اور اس میں کوئی سیاست نہیں ہے۔ ’ہم سیاست نہیں کرنا چاہتے۔ ہم صرف آئین و قانون کے تحت چلنا چاہتے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام معزول ججوں کو یہ پیشکش کی ہے۔ ’میں صرف درخواست کرسکتا ہوں کوئی مانے یا نہ مانے۔‘


وفاقی وزیر قانون نے معزول ججوں کے لیے جو آئین کے تحت حلف لینے کا مؤقف پیش کیا ہے اس سے ان کے اور پرویز مشرف کے مؤقف میں کوئی فرق نہیں رہا


اطہر من اللہ

تاہم اکثر معزول ججوں اور وکلاء رہنماؤں نے یہ پیشکش مسترد کر دی تھی۔ اطلاعات تھیں کہ سندھ اور لاہور ہائی کورٹ کے بعض معزول جج دوبارہ حلف لینے کو تیار ہوگئے تھے تاہم انہیں معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔

وفاقی وزیر قانون کا ان کی جانب سے تیار کیے گئے آئینی پیکج کے بارے میں کہنا تھا کہ اس سے متعلق انہیں کہیں سے کوئی سفارش ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مجوزہ پیکج کی کاپیاں حکمران اتحادی جماعتوں، میڈیا اور وکلاء کو فراہم کر دی گئی تھیں تاہم کسی جانب سے کوئی تجویز سامنے نہیں آئی ہے۔

فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ وہ تجاویز کا انتظار کر رہے ہیں اور انہیں مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا جس کی منظوری سے اسے پارلیمان میں لایا جائے گا۔ ’پارلیمان کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ ہمیں قبول ہوگا۔‘

ان سے جب حکمران اتحاد کی دو بڑی جماعتوں کے سربراہان آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کے امکان کے بارے میں دریافت کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایسی کسی ملاقات کا ابھی علم نہیں۔ ’جب کچھ طے ہوا تو آپ کو مطلع کر دیا جائے گا۔‘

اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ حکومتی پیشکش محترمہ بینظیر کی وصیت کی نفی ہے اور ان کے ساتھ غداری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تین نومبر کے بعد معزول ججوں نے اپنی نوکریوں یا مراعات کے لیے یہ فیصلے نہیں کیے تھے بلکہ انہوں نے آئین اور قانون کی بالادستی اور اصولوں کے لیے کیے تھے۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے

 
Real_Light's Avatar
Real_Light
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 180
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, وزیر, وصیت, نواز شریف, اللہ, خوش, دریافت, درخواست, زرداری, سیاست, علی, صحافیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
معزول ججز کی ریٹائر منٹ کا اعلان،لاہور اور کوئٹہ میں وکلاء کاعدالتی بائیکاٹ، ابن جلال خبریں 0 18-10-08 03:25 PM
وکلاء اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہونگے،معزول چیف جسٹس افتخار چوہدری ابن جلال خبریں 0 18-10-08 03:20 PM
نیپال کے معزول بادشاہ شاہ گیانندرا نے کھٹمنڈو میں محل خالی کر دیا Real_Light خبریں 0 12-06-08 01:55 PM
’معزول ججوں کو پروٹوکول دیں گے‘ محمدعدنان خبریں 0 21-05-08 01:10 AM
معزول ججوں کی بحالی پر اختلافا ت کل رہنما اجلاس میں ختم ہونے کا امکان عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 09:23 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger