واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


معزول جج واپس نہیں آسکتے،عدلیہ کو خلیل رمدے نے مصیبت میں ڈالا،ملک قیوم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-12-07, 11:10 AM   #1
معزول جج واپس نہیں آسکتے،عدلیہ کو خلیل رمدے نے مصیبت میں ڈالا،ملک قیوم
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 08-12-07, 11:10 AM

اسلام آباد (ٹی و ی رپورٹ) اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک محمد قیوم نے کہا ہے کہ معزول جج واپس نہیں آسکتے ساری عدلیہ کومصیبت میں ڈالنے والے جسٹس خلیل الرحمن رمدے ہیں اچھی بھلی جھنڈے والی گاڑیوں میں بیٹھتے تھے اب بسوں پر بیٹھنے کی باتیں ہورہی ہیں۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15 دسمبر کو 73 کا آئین ایک دو ترامیم کے ساتھ بحال ہوجائیگا،آئین بحال ہونے پر پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز دوبارہ حلف اٹھائیں گے، فیڈرل ہائیکورٹ 2 جنوری سے کام شروع کریگی۔ پی سی او کے تحت سبکدوش کئے جانے والے ججوں کوپنشن اور دیگر مراعات دینے کیلئے بھی قانون تیار کر لیا گیا ہے،سپریم کورٹ میں اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ رانا بھگوان داس کا یہ کہنا کہ وہ اب بھی سپریم کورٹ کے جج ہیں تو ایسا کہنے میں کیا حرج ہے۔ 99ء میں جو جج فارغ کئے گئے تھے کیا وہ دوبارہ لوٹ کر آئے اب ان کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہوگا۔ عدلیہ کو مصیبت میں ڈالنے والے جسٹس خلیل الرحمن رمدے ہیں اب اگر وہ جوڈیشل بسوں پر بیٹھنے کی بات کرتے ہیں تو شوق سے بیٹھیں حکومت نے انہیں جھنڈے والی گاڑی میں بٹھا رکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز کو آئین بحال ہونے پر دوبارہ حلف دینا ہوگا۔ اس موقع پر ملک قیوم نے کہا کہ اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر کو نکالنے کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ الیکشن کمشنر کو نکالنے کا وہی طریقہ ہے جس کے تحت ججوں کو نکالا گیا ہے اگر اپوزیشن پی سی او لگا لے توایسا ممکن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی حکومت کا مطالبہ انتخابات کو لٹکانے کے لئے کیا جارہا ہے اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اسلام آباد میں فیڈرل ہائی کورٹ آئندہ ماہ دو جنوری سے اپنا کام شروع کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات کے حوالے سے حکومت کو لوگ جوتجاویز دے رہے ہیں وہ مان لینی چاہئیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 389
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, لوگ, نیوز, موقع, ممکن, اسلام, صاف, صحافیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
’چیف جسٹس جعلی ڈومیسائل پر کیسے جج بن گئے‘،عبدالقیوم جتوئی جاویداسد خبریں 0 25-09-10 06:24 PM
پنجاب:5ہزارشخصیات کیخلاف695سیاسی مقدمات واپس عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 08:07 PM
ملک بھر میں وکیلوں کا احتجاج ،عدالتوں کا بائیکاٹ ،ملتان میں پولیس سے تصادم کئی زخمی عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:08 AM
معزول چیف جسٹس کی گارڈ واپس ساتھ رہنے پر اصرار کرنیوالا محافظ گرفتار خرم شہزاد خرم خبریں 0 13-11-07 09:04 AM
معزول چیف جسٹس کی گارڈ واپس ساتھ رہنے پر اصرار کرنیوالا محافظ گرفتار عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 04:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger