|
معمولی جرائم کی سماعت کیلئے شام کو عدالتیں قائم کی جائینگی ،ضمانتی مچلکوں

17-04-08, 09:12 AM
معمولی جرائم کی سماعت کیلئے شام کو عدالتیں قائم کی جائینگی ،ضمانتی مچلکوں کا قانون ختم کر نے کا علان
اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ معمولی جرائم کے مقدمات کی سماعت کے لئے شام کے وقت عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے یہاں اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کے وقت قائم کی جانے والی عدالتوں کو موجودہ عدالتوں میں ہی قائم کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف قوانین پر غور کر رہی ہے اور آئین سے متصادم تمام قوانین کو ختم کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس فلک شیر کی سنیارٹی کے معاملے پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ایشو اس سے پہلے بھی پیدا ہوا تھا لیکن یہ ایک پرانا ایشو ہے۔ وزارت قانون میں اس معاملے پر ایسی کوئی چیز عمل میں نہیں ہے کہ جس میں ججوں کی سنیارٹی کے معاملات کو دیکھا جا رہا ہو، اگر اس حوالے سے کوئی بات ہوئی بھی تو اس کو آئین اور قانون کے مطابق حل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے بی اے کی شرط سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔ عدالت سے اس پر کوئی فیصلہ آیا تو پھر میں اس پر بات کر سکوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس سے متعلق ترمیم پر غور ہو رہا ہے۔دریں اثناء لاپتہ افراد کے لواحقین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون وانصاف فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی یقینی بنائے گی اوراس حوالے سے لاپتہ افراد کے لواحقین وزارت قانون کولاپتہ افرادکی تمام تفصیلات فراہم کریں۔ آن لائن کے مطابق وفاقی وزیر قانون وانصاف فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ معزول ججز کومری اعلامیہ کے مطابق بحال کیاجائے گااوراس بات میں کسی قسم کاابہام نہیں ہے، یہ عمل اس وقت ہی شروع ہوگیاتھا جب وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے حلف اٹھایاتھا۔ فاروق ایچ نائیک نے اسلام آباد بارایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہاکہ ان کی وزارت نے نیب آرڈیننس میں ترامیم کے لئے کام شروع کردیا ہے اور جلد ہی نیب آرڈیننس میں ترامیم کردی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے تحفظ کے لئے ایک خودمختارادارہ قائم کیاجائے گا جن کے سربراہان ریٹائرڈ جج صاحبان اور وکلاء کے نمائندگان ہوں گے تاکہ غریب عوام کوسستے اور جلد انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے، حکومت ضمانتوں سے متعلق قوانین کو بھی آسان بنائے گی تاکہ ضمانتوں کے حصول میں درپیش غریب عوام کی مشکلات ک
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|