|
مغرب نے پاکستان میں فوج پر سرمایہ کاری کی،عوام پر کچھ خرچ نہیں کیا،زرداری

02-07-08, 07:51 AM
مغرب نے پاکستان میں فوج پر سرمایہ کاری کی،عوام پر کچھ خرچ نہیں کیا،زرداری
ایتھنز (جنگ نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مغرب نے پاکستان میں فوج پر سرمایہ کاری کی ،عوام پر کچھ خرچ نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں صوبہ سرحد اور افغانستان میں مدرسے اور مساجد سیاست اور بنیاد پرستی کے گڑھ بنتے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ صرف عسکری قوت سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں سوشلسٹ انٹرنیشنل کانگریس سے اہم خطاب کے دوران کیا،پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین کو انٹر نیشنل سوشلسٹ کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ عالمی پالیسیوں کے باعث دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان ترنوالہ ثابت ہو رہا ہے، اس میں ہماری کوئی غلطی نہیں پاکستان آج بھی 1.3 ارب مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے جس نے جب بھی ضرورت پڑی عالمی برادری کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تنہا کچھ نہیں کر سکتے، ہمیں دنیا کی مدد کی ضرورت ہے اگر ہم انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف کامیاب ہوئے تو یہ صرف ہماری کامیابی نہیں ہو گی اگر ہم ناکام ہوئے تو پھر پوری دنیا ہمارے ساتھ ناکام ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک مستحکم اور خوشحال پاکستان ہماری سرحدوں سے دہشت گردی کا ناسور ہمیشہ کے لئے ختم کر دے گا جو عالمی طاقتوں کی گولیوں اور میزائلوں سے کئی گنا بہتر ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ سماجی اور اقتصادی طور پر ترقی یافتہ پاکستان نہ صرف ملکی سرزمین بلکہ عالمی استحکام کی بھی ضمانت ہو گا۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مہذب دنیا کے ہمراہ شامل ہے اور یہ جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے جبکہ انسداد دہشت گردی کی اس جنگ میں ہم نے بیرونی دنیا بالخصوص امریکا میں 11 ستمبر کے واقعات میں ہونے والی اموات سے کئی گنا زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان چاہتی ہے کہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے بعد علاقے میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کیا جائے اور ان پسماندہ علاقوں کو ملک کے باقی علاقوں کے ہمراہ لا کھڑا کرے۔ انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے حوالے سے کہا کہ محترمہ آج بھی زندہ ہیں۔ انہوں نے ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور پوری دنیا ان کی اس قربانی سے متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ تو چلے جاتے ہیں لیکن ان کے نظریات، خیالات اور جدوجہد ہمیشہ زندہ رہتی ہے ہم شہید بی بی کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ پیرس سے نمائندہ جنگ رضا چوہدری کے مطابق یونان کے دارالحکومت ایتھنزمیں جاری انٹرنیشنل سوشلسٹ کا نفرنس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیر مین سینیٹر آصف علی زرداری کو انٹر نیشنل سوشلسٹ کا نائب صدر منتخب کرلیا گیا اس کانفرنس میں ایک سو ساٹھ ممالک کی بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کے نمائندہ وفود جن میں مختلف ممالک کے سربراہ بھی شامل ہیں، شرکت کررہے ہیں جن میں پاکستان سے پاکستان پیپلزپارٹی کا وفد آصف علی زرداری کی سربراہی میں شرکت کر رہا ہے پاکستان پیپلزپارٹی کا انٹرنیشنل سوشلسٹ کا نائب صدر منتخب ہونا پاکستان اور پاکستانی عوام کا بہت بڑا اعزاز ہے جس پر پی پی پی انٹرنیشنل ہومن رائٹس ڈیسک انچارج فیاض چوہدری اور فرانس کے صدر خان زاہد اقبال خان نے آصف علی زرداری کو مبارک دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پی پی کی اگلی منزل انٹر نیشنل سوشلسٹ کی صدارت ہوگا اعزاز حاصل کرنے کی جدوجہد اور خواہش پارٹی کی شہید چیرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی تھی جس کے نتیجے میں ان کی شہادت کے بعد پارٹی کو یہ اعزازحاصل ہواہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|