واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مقامی حکومتوں کا نظام برقرار رہے گا،کسی کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے،شوکت عزیز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-10-07, 08:19 PM   #1
مقامی حکومتوں کا نظام برقرار رہے گا،کسی کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے،شوکت عزیز
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 25-10-07, 08:19 PM

وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کا نظام برقرار رہے گا اور کسی کو بھی اسے نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم نے عوام کے ووٹ کے ذریعے یہ نظام بڑی کوششوں سے نافذ کیا ہے اور کسی کو بھی اس نظام کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔ وہ بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں ساہیوال کے ناظمین کے ایک وفد سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقامی حکومتوں کا نظام عوام کی مدد اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے بنایا گیا لیکن بعض لوگ اس نظام کو معطل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منفی سوچ ہے، عام انتخابات قریب ہیں اور اس صورتحال میں ضروری ہے کہ ملک کے کونے کونے میں امن و سکون ہو، اس ضمن میں حکومت سیاسی ریلیوں پر بعض پابندیاں لگانے کی تجاویز پر غور کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی ریلیوں کے موجودہ رجحان سے عوام کیلئے مسائل کھڑے ہوتے ہیں اور زندگی معطل ہو جاتی ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کی طرف سے معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ اور اس کی اتحادی جماعتیں آئندہ انتخابات اپنی کارکردگی کی بنیاد پر لڑیں گی، ملک میں اقتصادی ترقی حکومت کی پالیسیوں سے ممکن ہوئی ہے اور مضبوط معیشت کیلئے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے۔

بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 353
Reply With Quote
جواب

Tags
وزیراعظم, لوگ, موجودہ, ممکن, مسائل, حل, زندگی, عزیز, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کسی غم گسار کی محنتوں کا یہ خوب میں نے‌صلہ دیا عبداللہ حیدر پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 9 23-06-10 09:43 AM
صورتحال بہتر ہوتے ہی ایمرجنسی اٹھالی جائے گی،اسمبلیوں کی مدت میں توسیع مشاورت سے ہوگی،شوکت عزیز عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 07:48 AM
بے نظیر کی حکومتوں میں تفتیش کیلئے کبھی غیرملکی ایجنسیوں کو نہیں بلایا گیا,,,,رپورٹ :…انصار عباسی خرم شہزاد خرم خبریں 0 29-10-07 10:43 AM
آئندہ وزیر اعظم کافیصلہ پارٹی کرے گی،کسی کو ڈاکٹر قدیر سے تفتیش نہیں کرنے دینگے،شوکت عزیز عبدالقدوس خبریں 0 27-10-07 09:48 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:46 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger