|
مقامی حکومتیں آئینی ہیں،انتخابات کیلئے معطل نہیں کی جاسکتیں،تعمیرنو بیورو

15-12-07, 08:28 AM
اسلام آباد (جنگ نیوز) قومی تعمیرنو بیورو کے چیئرمین دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے لئے مقامی حکومتوں کو معطل نہیں کیا جائے گا اور اگر ایسا کوئی اقدام اٹھایا گیا تو یہ عدالت میں چیلنج ہو جائے گا کیونکہ مقامی حکومتیں آئینی ہیں۔ میرے حلقے میں ناظمین میرے خلاف انتخاب لڑ رہے ہیں مگر اس کے باوجود مقامی حکومتیں معطل کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔ ”آن لائن“ سے جمعہ کو بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج (ہفتہ) آئین بحال ہو رہا ہے اور ان کی اطلاعات کے مطابق صدر پرویز مشرف آئین کی بحالی سے قبل مقامی حکومتوں کی معطلی سے متعلق کوئی فرمان جاری نہیں کریں گے اور جب آئین بحال ہو گیا تو کسی صورت مقامی حکومتیں معطل نہیں ہو سکتیں۔ انہیں آئین کا آرٹیکل 140a تحفظ دیتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت مالی‘ انتظامی اور سیاسی اختیار منتخب ضلعی حکومت کے حوالے کرے گی اور کوئی ایڈمنسٹریٹر نہیں آ سکتا اگر آئین کی بحالی کے بعد مقامی حکومتوں کو معطل کرنے کا کوئی آرڈیننس جاری کیا گیا تو یہ فوری عدالت میں چیلنج ہو جائے گا اور عدالت پہلے بھی اس معاملے پر آئین کے تحت مقامی حکومتوں کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناظمین کی طرف سے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی اسکیمیں شروع کرنے پر پہلے ہی پابندی ہے۔ میرے حلقے میں ناظمین میرے مخالف انتخاب لڑ رہے ہیں۔ اس کے باوجود میں ناظمین کی معطلی کے حق میں نہیں کہ یہ اصول کی بات ہے دنیا کے کسی بھی ملک میں ایسا نہیں ہے کہ انتخابات کے لئے مقامی حکومتوں کی قربانی دے دی جائے ۔ صدر مشرف نے یہ نظام خود بنایا ہے اور نچلی سطح تک اختیارات دیئے ہیں تو وہ انہیں معطل نہیں کریں گے۔ 2002ء کے انتخابات کے دوران بھی مقامی حکومتیں موجود تھیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|