واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی قبروں کا انکشاف، 2156 شہری دفن ہیں، بھارت نے بھی اعتراف کرلیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-08-11, 03:34 AM   #1
مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی قبروں کا انکشاف، 2156 شہری دفن ہیں، بھارت نے بھی اعتراف کرلیا
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 22-08-11, 03:34 AM

قبریں کنٹرول لائن کے نزدیک 38 مقامات پر دریافت ہوئیں، مجاہدین قرار دے کر قتل کیا گیا، انسانی حقوق کمیشن
نئی دہلی سرینگر (رائٹرز جنگ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں پہلی مرتبہ بھارتی سرکاری تحقیقات میں اعتراف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں 1990کے بعد سے 38 مقامات پر واقع گمنام قبروں میں 2156 نامعلوم افراد دفن ہیں۔ مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کمیشن کے انویسٹی گیشن ونگ کی تحقیقات کے بعد جاری ہونےو الی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بارہمولہ میں 851، بانڈی پور اور ہند واڑہ میں 14 اور کپواڑہ میں 1277 گمنام قبریں موجود ہیں۔ ان تمام لاشوںکو ، جن پر گولیوں کے نشانات موجود تھے، پولیس نے تدفین کے لئے مقامی افراد کے حوالے کیا ۔پولیس نے ان افراد کو عسکریت پسند مجاہدین قراردے کر قتل کیا۔ رپورٹ میں پولیس کی طرف سے ان افراد کی پروفائیل تیار نہ کرنے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے پورے مقبوضہ علاقے میں اس سلسلے میں ایف آئی آرز کے اندراج ، قبر کشائی ، لاشوں کے ڈی این اے لینے اور انہیں اپنے رشتہ داروں کی گمشدگی کے خلاف مہم چلانے والے کشمیریوں کے ساتھ ملانے سمیت جامع تحقیقات پر زوردیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گمنام قبروں میں موجود لاشوں میں سے بعض کی شناخت مٹادی گئی ہے ، 20کو جلا دیا گیا تھا اور صرف 5 لاشوں کی کھوپڑیاں سلامت تھیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کم سے کم 18قبروں میں ایک سے زائد لاشیںموجود تھیں۔ یہ رپورٹ انسانی حقوق کمیشن کے انویسٹی گیشن ونگ کے سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس بشیر احمد یاتو کی سربراہی میں 11رکنی ٹیم کی تین سال سے جاری تحقیقات کے بعد جاری کی گئی۔ ٹیم نے پولیس کے ریکارڈ سے تدفین کیلئے بھجوائی گئی گمنام لاشوں کی تعداد کا پتہ لگایا اور اس کی پولیس اہلکاروں ، عینی شاہدین ، گاوں کمیٹیوں ، دیہات کے سربراہان ، عمائدین ، مساجد کمیٹیوں اور گورکنوں کے بیانات اور قبرستانوں کے نگرانوں کے ریکارڈ کے ذریعے تصدیق کی ۔ بیشتر گواہوں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بیان دیا جبکہ 62 گواہوں کے بیانات کو رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,974 مراسلہ میں 8,227 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 103
Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہیں،, ہے۔, کنٹرول, کرتے, گئی, پہلی, پولیس, پورے, پسند, نیوز, نئی, این, احمد, بھارت, خلاف, دے, دریافت, ریکارڈ, سال, شناخت, علاقے, عمائدین, عسکریت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اگر یونیفکیشن بلاک اکثریت میں ہے تو ق لیگ کے دیگر ارکان نااہل ہوسکتے ہیں، اعتراز احسن گلاب خان خبریں 0 27-02-11 04:14 AM
مشرق وسطیٰ کے اےک ملک مےں امیروں کےلئے شراب کی محفلیں سجتی ہیں، شہزادے بھی شرکت کر تے ہیں،وکی لیکس گلاب خان خبریں 3 10-12-10 08:03 AM
اڈیالہ جیل کے 11لاپتہ قیدی ہماری تحویل میں ہیں، خفیہ ایجنسیوں کا سپریم کورٹ میں اعتراف گلاب خان خبریں 0 10-12-10 05:36 AM
ایم پی اے کے رشتہ داروں کی خاتون سے اجتما عی بد اخلا قی ،پولیس مددگاربن گی جاویداسد خبریں 3 15-10-10 04:18 PM
داڑھی پر مسلمانوں کے اعتراضات عبداللہ حیدر اسلامی نظریہ حیات 10 07-06-09 09:37 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:48 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger