|
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی تعداد میں کمی چاہتے ہیں،پاکستان

08-12-07, 08:10 AM
نئی دہلی (جنگ نیوز) پاکستان کے وزیر خارجہ انعام الحق نے بھارت سے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی تعداد میں کمی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ چاہتا ہے۔ اگر بھارت نے پاکستان کی تجاویز مان لی ہوتیں تو سیاچن کا مسئلہ اب تک حل ہو چکا ہوتا۔ الزام تراشی سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔جمعہ کو نئی دہلی میں اپنے بھارتی ہم منصب پرناب مکھر جی سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ خطے میں امن اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے تمام تصفیہ طلب معاملات حل کیے جائیں۔ انعام الحق نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطوں، تجارت میں اضافے اور اعتماد سازی کے اقدامات سمیت بعض معاملات پر کچھ پیش رفت ہوئی ہے مگر بدقسمتی سے کشمیر کے بنیادی مسئلے پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے سارک کے عمل کو آگے بڑھانے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس تنظیم کو ایک فعال علاقائی ادارے میں تبدیل کرنے کا خواہش مند بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ 14 ویں سارک سربراہ اجلاس میں پاکستان کے تجاویز کردہ پانچ نکاتی روڈ میپ پر عملدرآمد سارک کی کامیابی کیلئے آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ملاقات کے بعد بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھر جی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک نے امن عمل کو آگے بڑھانے کا عزم کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے ماریشس کو تنظیم کو مبصر کا درجہ دینے کے فیصلے کا بھی خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ آج سارک ممالک کے دیگر وزرائے خارجہ کے ہمراہ بھارتی وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|