|
مقبوضہ کشمیر کی صورحال قابو سے باہر، یوم آزادی پاکستان منانے کی سزا۔ مزید دو شہید ، پچاس زخمی

15-08-10, 10:39 AM
سری نگر (نیٹ نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں دوسرے روز بھی بھارتی فورسز کی فائرنگ اور کشمیریوں کا احتجاج جاری رہا اور بھاتی فورسز نے کل منائے جانے والے یوم آزادی پراپنی قوم کو دو مسلمانوں کی لاشوں اور پچاس زخمیوں کی جبکہ کشمیریوں نے یوم سیاہ سے ایک دن قبل ہی مزید دو شہادتوں کی ”سلامی“ دی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں آج پاکستان کا یوم آزادی اور کل یوم سیاہ منایا جارہا ہے ، آج بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں کشمیری مظاہرین پر اندھا دھند فائیرنگ کی جس سے دو کشمیری شہید اور بھارتی اعدادوشمار کے مطابق پچاس زخمی ہوگئے ہیں بھارت کے ” این ڈی ٹی وی “ کا کہنا ہے کہ ” مقبوضہ کشمیر میں صورتحال قابو سے باہر ہو گئی ہے “کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے زیر صدارت امن و امان کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس میں بھی شہریوں کی بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کے واقعات میں کمی نہ آنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ بھاتی ٹی وی کے مطابق مشتعل مظاہرین نے اننت ناگ، سوپور اور دوسرے علاقوں میں بھارتی فورسز کے ٹھکانوں پر پتھراﺅ بھی کیا جبکہ بھارتی فورسز نے سری نگر کی گلیوں میں گھس کر فائرنگ کی ۔دوسری جانب جموں کے انسپکٹر جنرل پولیس اشوک گپتا نے الزام لگایا ہے کہ کم ازکم دوسو عسکریت پسند بھارتی یوم آزادی کی تقریبات سبوتاژ کرنے کیلئے جموں کی سرحد پار کرنے کو تیار بیٹھے ہیں ۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|