|
مقبوضہ کشمیر کے آبادی والے علاقوں سے بھارتی فوجی انخلا کا مطالبہ

22-10-07, 06:47 PM
مقبوضہ کشمیر کے آبادی والے علاقوں سے بھارتی فوجی انخلا کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں فوج کی حراست میں ایک استاد کی ہلاکت کے بعد وادی کے دور دراز دیہات میں فوجی چھاؤنیوں کے قریب تعینات اساتذہ میں خدشات کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جموں کشمیر ٹیچرز فورم کے سربراہ عبدالقیوم وائی نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کو ایک یادداشت بھی پیش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع کپواڑہ کے گردو نواح میں جہاں گزشتہ روز ایک استاد کو مبینہ طور فوجی اہلکاروں نے زیر چوب قتل کر ڈالا، کم از کم دو سو ایسے اساتذہ تعینات ہیں جنہیں اسکول پہنچنے کے لئے فوجی چھاؤنیوں میں سے گزرنا پڑتا ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو بتائیں گے کہ ان متعدد اسکولوں سے فوج اور نیم فوجی عملے کو نکالا جائے جہاں طلباء و طالبات اور اساتذہ کو بندوقوں کے سائے میں رہنا پڑ رہا ہے۔ فورم کے سربراہ عبدالقیوم نے مزید بتایا کہ اگر حکومت نے مقتول عبدالرشید کے قاتلوں کے خلاف کارروائی نہیں کی و وادی کے لاکھوں اساتذہ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ اس سلسلے میں چند ماہ قبل مخلوط حکومت میں شامل اہم جماعت پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی ۔پی ڈی پی) نے ہندوستان کی حکومت کے ساتھ کشمیر کے آبادی والے علاقوں سے فوجی انخلاء کا معاملہ اٹھایا تھا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|