|
مقدمات کے التواء کے کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے، جسٹس بھگوان داس

28-10-07, 09:26 AM
مقدمات کے التواء کے کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے، جسٹس بھگوان داس
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس رانا بھگوان داس نے ڈسٹرکٹ و سیشن ججز سے کہا ہے کہ وہ مقدمات کے فیصلے میرٹ کے مطابق کریں اور قانونی و تکنیکی پیچیدگیوں میں پڑ کر وسائل کا ضیاع نہ کریں، مقدمات کے التواء کے کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے، انصاف میں تاخیر انصاف کی فراہمی سے انکار ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں انصاف تک رسائی پروگرام کے تعاون سے منعقدہ دو روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ورکشاپ میں ملک بھر سے 15 ضلعی و سیشن ججز نے شرکت کی۔ ورکشاپ سے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی معظم حیات اور افضل کہوٹ نے بھی خطاب کیا۔ جسٹس رانا بھگوان داس نے کہا کہ مقدمات کا التواء زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر آئین اور قانون کے مطابق کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ و سیشن ججز سے کہا کہ وہ اس رجحان کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے قانونی موشگافیوں میں پڑ کر وسائل ضائع کرنے کی بجائے میرٹ پر فیصلے دیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کی طرف سے حکم امتناعی کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر کیلئے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے ورکشاپ کے شرکاء سے کہا کہ وہ پرانے زیر سماعت مقدمات کو جلد نمٹائیں۔
بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|