واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


مقدمہ دوبارہ کھول کر ذوالفقار علی بھٹو کو بری قرار دیا جائے، صدر نے سپریم کورٹ بھیجنے کے لئے ریفرنس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-04-11, 06:25 AM   #1
مقدمہ دوبارہ کھول کر ذوالفقار علی بھٹو کو بری قرار دیا جائے، صدر نے سپریم کورٹ بھیجنے کے لئے ریفرنس
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 02-04-11, 06:25 AM

صدارتی ریفرنس میں عدالت سے بھٹو کیخلاف مقدمہ قتل کا جائزہ لینے کی استدعا کی گئی ہے‘ صدارتی ترجمان‘ وزیر قانون نے صدر مملکت سے ملاقات کرکے ریفرنس کی منظوری لی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری نے بھٹو کیس دوبارہ کھولنے کے ریفرنس پر دستخط کر دیئے ہیں۔ یہ ریفرنس سپریم کورٹ میں بھیجا جائے گا۔ وزیر قانون و پارلیمانی اور ڈاکٹر بابر اعوان نے جمعہ کو ایوان صدر میں صدر زرداری سے ملاقات کی اور ریفرنس کی منظوری لی۔ صدر نے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس پر دستخط کردیئے۔ president.jpgصدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ صدارتی ریفرنس میں عدالت سے بھٹو کے خلاف مقدمہ قتل کے جائزے کی استدعا کی گئی ہے۔ 33صفحات پر مشتمل ریفرنس سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا جس میں حکومت کا کہنا ہے کہ بھٹو کو سزائے موت کا حکم سنانے والے ججز نے جنرل ضیاءکی فوجی حکومت کے دباو میں فیصلہ سنایا تھا۔ ریفرنس میں جسٹس نسیم حسن شاہ کے بیان کو بنیاد اور ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جس میں انہوں نے مبینہ طور پر اعتراف کیا تھا کہ عدلیہ نے بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ دباو میں کیا تھا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ بھٹو کی پھانسی قانونی نہیں تھی بلکہ یہ عدالتی قتل تھا جس میں شک کا فائدہ ملزم کی بجائے استغاثہ کو دیا گیا۔ گواہوں کے بیانات میں تضادات تھے اور مقدمہ ایسے حالات میں چلا جب بھٹو اور چیف جسٹس انوار الحق میں شدید اختلافات تھے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ میں پھانسی کی سزا سنانے والے ججز نے آئین سے انحراف کیا۔ ریفرنس کے مطابق پھانسی کی سزا کی مخالفت کرنے والے تین ججز جسٹس صفدر شاہ، جسٹس محمد حلیم اور جسٹس دراب پٹیل کے ساتھ فوجی حکومت نے ناروا سلوک کیا۔ ایک جج صفدر شاہ ملک بدری پر مجبور ہوئے اور دو کسمپرسی میں دار فانی کو کوچ کر گئے۔ ریفرنس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پھانسی کی سزا سنانے والے ججز آئین کے آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے جو آئین سے غداری کرنے والوں کے ضمن میں ہے۔ ریفرنس میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے کیس میں پھانسی کی سزا دینے والے ججز نے تعصب کے تحت فیصلہ کیا۔ دباو، غصے، مفاد پرستی اور تعصب کی بنیاد پر فیصلے تسلیم نہیں کئے جاسکتے۔ اس لئے ذوالفقار علی بھٹو کا مقدمہ دوبارہ کھول کر انہیں بعد از مرگ بری قرار دیا جائے اور متعصبانہ فیصلے کرنے والے ججز کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ اسلام کے مسلمہ اصولوں کی روشنی میں کوئی شخص کسی دوسرے شخص کے عمل کا ذمہ دار نہیں۔ قرار دیا جا سکتا۔ بھٹو ایک عالمی لیڈر تھے۔ وہ او آئی سی کے چیئرمین اور جوہری پروگرام کے خالق تھے۔ ان کے خلاف مقدمہ میں استغاثہ کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی

__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,974 مراسلہ میں 8,227 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 34
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, وزیر, موت, اللہ, اسلام, ثبوت, حکم, حسن, خصوصی, ذوالفقار, ذوالفقار علی بھٹو, زرداری, سپریم, شخص, علی, عالمی, عدلیہ, عدالت, عدالتی, غداری, صفحات, صفدر, صدارتی, صدر, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بینظیربھٹو کو سازش کے تحت قتل کیا گیا، چالان پیش کر دیا گیا جاویداسد خبریں 1 15-11-10 08:48 PM
’بینظیر بھٹو کو بتایا تھا یہ وہ پاکستان نہیں جسے وہ چھوڑ کر گئی تھیں‘ وجدان خبریں 0 04-01-08 10:48 AM
اقتدار میں آکر بھوک، بیروزگاری اور بدحالی ختم کردینگے، بینظیربھٹو عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 08:06 AM
نواز شریف، بینظیر بھٹو ملاقات پیر کو چاچا کمال خبریں 0 01-12-07 04:31 PM
سال بعد لاڑکانہ آمد،بھٹو کے مزار پر حاضری،ایسی اطلاعات نہیں کہ سپریم کورٹ صدر پرویز کو نااہل قرار دے گی،بے نظیر بھٹو عبدالقدوس خبریں 0 28-10-07 08:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:50 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger