واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ملبورن میں چونٹیوں کی سپر کالونی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-12-07, 11:40 AM   #1
ملبورن میں چونٹیوں کی سپر کالونی
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 22-12-07, 11:40 AM

آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے قریب دنیا میں چیونٹیوں کی سب سے بڑی بستی دریافت ہوئی ہے جو کہ ایک سو کلو میٹر پر پھیلی ہوئی ہے اور مقامی کیڑوں اور باقی حشرات الارض کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔
یہ چیونٹیاں جو ارجنٹائن سے لائی گئی تھیں حیوانوں کے سو بدترین دشمنوں میں شمار ہوتی ہیں۔

گو کہ یہ چیونٹیاں اپنی معمول کی تعداد میں چھوٹے چھوٹے گروہوں میں رہتی ہیں لیکن آسٹریلیا میں ان بہت سے چھوٹے چھوٹے گروہوں نے ایک بہت بڑی آبادی کی شکل اختیار کر لی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ چیونٹیوں کی اتنی بڑی تعداد میں موجودگی نے علاقے میں نباتات اور حشرات کو خطرہ میں ڈال دیا ہے۔

میلبورن میں واقع موناش یونیورسٹی کے ایک ماہر نے کہا کہ آسٹریلیا میں مختلف نوع کی چیونٹیاں موجود نہ ہونے کی وجہ سے ایک طرح کی چیونٹیوں کی اتنی بڑی کالونی بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رجنٹائن میں مختلف نوع کی چیونٹیاں موجود ہیں اور وہ ایک دوسرے کی طرف نہایت جارحانہ رویہ رکھتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی تعداد میں ایک توازن برقرار رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انیس سو انتالیس میں جب ان چیونٹیوں کو آسٹریلیا لایا گیا تو ان کے رویے میں بھی تبدیلیاں رونما ہوئیں اور انہوں نے ایک دوسرے پر حملہ کرنا چھوڑ دیا یوں ان کی آبادی بڑھتی گئی اور ایک ’سپر کالونی‘ کی صورت اختیار کر گئی۔

انہوں نے کہا کہ رجنٹائن سے لائی گئی چیونٹیوں نے مقامی چیونٹیوں کو ختم کردیا اور اب باقی حشرات اور نباتات کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔

آسٹریلیا واحد ملک نہیں جہاں ارجنٹائن کی چیونٹیوں نے مقامی حشرات کے لیے خطرہ پیدا کر دیا ہو۔ امریکہ کے ریاست کیلوفورنیا میں بھی انہوں نے مقامی چیونٹیوں کو ختم کر دیا ہے اور ان کی وجہ سے باقی حشرات کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

بشکریہ بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 254
Reply With Quote
جواب

Tags
آبادی, امریکہ, دریافت, شہر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آرٹسٹ نے بچپن کی تصویر بنانے کےلئے 2لاکھ چیونٹیوں کو مارڈالا جاویداسد دلچسپ اور عجیب 0 14-07-10 07:39 PM
دوڑ ماضی کی طرف اے ایام: سیاسی پارٹیوں کا ٹوپی ڈرامہ حیدر خبریں 3 03-09-09 03:03 PM
برقی آلات کھا نے والی چیونٹیوں نے برقی آلات کھا جانے کے بعد ناسا کے سپیس سن وجدان دلچسپ اور عجیب 1 26-02-09 11:05 AM
بھارت، امریکہ نیوکلیئرمعاہدہ،کمیو نسٹ پارٹیوں اور کانگریس میں اختلافات نئی عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:40 AM
کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی اراضی ضبط کرنے کا فیصلہ ابن ضیاء خبریں 0 07-01-08 10:20 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:52 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger