واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ملتان :بجلی کی لوڈ شیڈ نگ پر احتجاج جاری ،مظاہر ین ریلوے ٹر یک پر لیٹ گئے،

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-04-08, 07:49 AM   #1
ملتان :بجلی کی لوڈ شیڈ نگ پر احتجاج جاری ،مظاہر ین ریلوے ٹر یک پر لیٹ گئے،
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 16-04-08, 07:49 AM

ملتان :بجلی کی لوڈ شیڈ نگ پر احتجاج جاری ،مظاہر ین ریلوے ٹر یک پر لیٹ گئے،ق لیگ کے خلاف نعر ے
ملتان (نمائندہ جنگ) ملتان میں بجلی کی بندش کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ،مظاہرین ریلوے ٹریک پر لیٹ گئے جس کے باعث ٹرینوں کی آمد ورفت میں تعطل پیدا ہوگیا جبکہ شہر بھر میں سڑکوں پرٹائر جلائے گئے،جس کے باعث کئی معروف شہراہیں بند ہوگئیں ،میپکو کیخلاف سخت نعرے بازی کے ساتھ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کم از کم وزیراعظم کے شہر کو تو بجلی پوری دی جائے۔دوسری جانب میپکو کی سینٹرل ایمپلائز یونین کے ارکان نے بھی پیر کے روز ہونے والے ان پرتشدد اور مظاہرے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ،میپکو کے مزدور رہنماؤں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے خلاف اسی طرح پرتشدد رویہ برقرار رکھا گیا تو وہ ملتان کی مکمل بجلی بند کردیں گے ۔ ریلی کے شرکاء نے ق لیگ اور سٹی ڈسٹرکٹ ناظم کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کو ہنگامہ آرائی میں ہونے والی توڑ پھوڑ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملتان تاجر اتحاد سمیت دیگر تنظیموں نے چوک گھنٹہ گھر ملتان میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت تاجر تنظیموں کے نمائندوں زین العابدین ، اختر بٹ اور صوفی عارف نے کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہونے والے اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس دوران چوک گھنٹہ گھر کو ٹریفک کے لئے بلاک کردیا گیا مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اورکتبے تھے جن پر لوڈ شیڈنگ کے خلاف نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے کہا کہ ملتان وزیراعظم کا شہر ہے اس لئے اس شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے۔ انہوں نے پیر کے روز لوڈ شیڈنگ کے خلاف پرتشدد مظاہرے کی مذمت کی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے مظاہرے نہ کریں سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچائیں ان نمائندوں کا کہنا تھا کہ سرکاری املاک اور میپکو کے دفتر کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری تھی جو انہوں نے پوری نہیں کی انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائیں ۔دریں اثناء میپکو کی سنٹرل لیبر یونین کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سینکڑوں کارکنوں نے اپنے دفتر پر مشتعل ہجوم کے ہاتھوں توڑ پھوڑ اور عملہ کو زدو کوب کئے جانے کے خلاف بجلی کی فراہمی منقطع کرنے کی دھمکی دے دی۔ ایمپلائز یونین کے لیڈر اپنے معطل سربراہ کی بحالی، ہجوم کی جانب سے نذر آتش کی گئی گاڑیوں کے معاوضہ کی ادائیگی، حملہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے مطالبا ت کئے۔ ریلی میں مقررین نے ضلعی حکومت اور ضلعی انتظامیہ پر شدید تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ اس کی نااہلی کے باعث شرپسند عناصر نے میپکو کو بھاری نقصان پہنچایا۔ قومی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ریلی کے شرکاء نے ق لیگ اور سٹی ڈسٹرکٹ ناظم کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کو ہنگامہ آرائی میں ہونے والی توڑ پھوڑ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 277
Reply With Quote
پرانا 16-04-08, 10:07 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: اسلام آباد
عمر: 41
مراسلات: 255
کمائي: 2,152
شکریہ: 6
103 مراسلہ میں 206 بارشکریہ ادا کیا گیا
اکرام کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں اکرام کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ملتان :بجلی کی لوڈ شیڈ نگ پر احتجاج جاری ،مظاہر ین ریلوے ٹر یک پر لیٹ

ابھی تو ابتدا ہے گرمی ہونے دیں پورے ملک میں ایسا ہی ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔
اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہنگامہ, ٹریفک, پولیس, وزیراعظم, مکمل, الزام, انتظامیہ, احتجاج, بینرز, خلاف, شہر, صوفی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
قومی اسمبلی ، لوڈ شیڈنگ پر ایم کیو ایم اور وزیر بجلی میں جھڑپ گلاب خان خبریں 0 24-12-10 03:09 AM
ڈرائیو کا نئی ونڈو میں کھلنا فرحان دانش Ask Experts ماہرین کی رائے 1 01-12-08 04:59 PM
یو ٹیوب سے ویڈ یو کیسے ڈاون لوڈ کریں aazamiqbal Ask Experts ماہرین کی رائے 22 01-05-08 03:46 PM
انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ایڈریس بار میں سے مخصوص یو آر ایل کو ڈیلیٹ کرنا! راجہ صاحب کمپیوٹر کی باتیں 1 18-04-08 04:03 AM
لوڈ شیڈ نگ کیوں ہوتی ہے ؟؟؟؟؟ قیصرجی قہقہے ہی قہقے 0 04-03-08 01:43 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:53 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger