واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ملتان ۔ لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام کا احتجاج ‘ واپڈا دفتر بنک نذر آتش‘50گرفتار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-04-08, 03:48 PM   #1
ملتان ۔ لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام کا احتجاج ‘ واپڈا دفتر بنک نذر آتش‘50گرفتار
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 14-04-08, 03:48 PM

ملتان میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام کا احتجاج ‘ واپڈا دفتر ‘ بنک نذر آتش‘ پولیس کا لاٹھی چارج‘ 50افراد گرفتار
مشتعل مظاہرین نے کئی گاڑیاں و موٹر سائیکل بھی جلا دئیے ‘ توڑ پھوڑ بھی کی گئی‘ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرینگے ‘ آئی جی پنجاب
ملتان ۔۔۔۔۔۔ملتان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا جو بعد میں جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ کی شکل میں تبدیل ہو گیا‘ مشتعل مظاہرین نے واپڈا کے دفتر اور بنک او ر دیگر کئی موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کر دیا‘ پولیس نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 50 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا گیا اورآنسو گیس کا استعمال بھی کیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے لاٹھی چارج کیا ۔ اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے جبکہ توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ پیر کی صبح ملتان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف سینکڑوں مشتعل افراد اور محنت کشوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور توڑ پھوڑ شروع کر دی اور اس دوران جلائو گھیرائو بھی کیا گیا۔ واپڈا کے دفتر‘ بنک کی برانچ او رکئی موٹر سائیکلوں و گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھں میں انڈے اٹھا رکھے تھے اور واپڈا انتظامیہ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب اظہر حسن ندیم نے کہاکہ ملتان میں گڑ بڑ اور پر تشدد کارروائیوں میںملوث 50 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی آر پی او ملتان بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے صورت حال کو کنٹرول میںکر لیا اور کئی قانون شکن لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ادہر وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میپکو کے چیف آفیسر کو معطل کر دیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 257
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, وزیر, مکمل, موٹر سائیکل, موقع, الزام, انتظامیہ, احتجاج, حکم, حال, حسن, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کورل ڈرا: امپورٹ یونیکوڈ ٹیکسٹ محمدعمر کورل ڈرا 34 12-02-12 10:59 PM
مکمل یونی کوڈ قرآن پاک کا ترجمہ زارا قران پراجیکٹ (http://quran.pak.net) 5 08-12-11 09:24 AM
انپیج سے یونی کوڈ اور یونی کوڈ سے انپیج میں تبدیلی کا سوفٹ ویئر ابو کاشان معلومات پاک۔نیٹ اور شعبہ تدریس 23 30-12-09 01:35 AM
محبت کیا ہے ؟ (یونی کوڈ) محمدعدنان نئے تخلیق کار 9 24-12-08 09:57 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:53 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger