واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ملکوں کے مختلف نام کیوں؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-02-09, 09:10 PM   #1
ملکوں کے مختلف نام کیوں؟
طارق راحیل طارق راحیل آف لائن ہے 23-02-09, 09:10 PM

ملکوں کے مختلف نام کیوں؟



لوگ کہتے ہیں کہ انگریزی زبان میں کچھ ملکوں کے نام تو ویسے ہی بولے جاتے ہیں جیسے ان ممالک کے لوگ کہتے ہیں مگر کچھ ممالک کے نام انگریزی میں جاکر تبدیل ہو جاتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے۔

جواب
ان ممالک کر فہرست میں بہت سے نام آتے ہیں جو انگریزی میں جاکر اپنی ہیئت مکمل طور پر تبدیل کر چکے ہیں۔ ان میں مصر، شام، یونان، اورژوانگ ہواو شامل ہیں جنہیں انگریزی میں Egypt, Syria, Greece اور چائنا کہا جاتا ہے۔ کچھ نام ایسے ہیں جو انگریزی میں تبدیل تو ہوئے مگر پھر بھی اصل نام سے ملتے جلتے ہیں جیسے مغرب سے مراکو، نپون سے جاپان، اردن سے جورڈن اور کام پوچی سے کمبوڈیا وغیرہ۔

دوسری طرف ایسے ممالک ہیں جن کے نام انگریزی میں بھی ہو بہو ویسے ہی ہیں جیسے ان ممالک کی اپنی زبان میں۔ ادائیگی کی ہلکی پھلکی اونچ نیچ کو چھوڑ کر ان میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ ان میں بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، نیپال اور پاکستان کے نام بہترین مثالیں ہیں۔ پھر انڈونیشیا، برما، تائیوان، اور دوسرے بے شمار ممالک ہیں جن کے ناموں میں تلفظ کی مجبوری کے علاوہ قطعاََ تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

اب سوال یہ ہے کہ جن ممالک کے نام اپنی اصل سے بہت ہی مختلف ہیں تو اس کی وجہ کیا۔ بات یہ ہے کہ جن ممالک کے نام براہِ راست انگریزی زبان میں آئے وہ جوں کے توں ہیں مگر جو صدیوں کا سفر طے کر کے مختلف ممالک اور تہذیبوں سے ہوتے ہوئے انگریزی میں آئے ان کی ہیئت اس مسافت کے دوران تبدیل ہوتی گئی۔

ایسے تمام ناموں کی تاریخ اور تشریح ایک پروگرام میں ممکن نہیں ہے لیکن میں چین کے سلسلے میں آپ کو بتائی چلوں۔ مینڈرِن زبان میں ملک چین کو Zhong guo کہا جاتا ہے (تلفظ: ژوانگ گواو) پہلے لفظ کا مطلب ہے درمیان والا اور دوسرے کا خظہٴارض۔ چنانچہ مطلب ہوا مرکزی خطہ۔ اس کا قدیم ترین تحریری استعمال چھٹی صدی قبلِ مسیح میں ملتا ہے۔ اس زمانے میں چین کو ساری دنیا کا تہذیبی و ثقافتی مرکزسمجھا جاتا تھا۔

انگریزی لفظ چائنا کا اولین تحریری استعمال سنہ 1555 میں ملتا ہے۔ ژھو شہنشاہیت میں 778 قبلِ مسیح سے207 قبل مسیح تک چلنے والی سلطنت (Qin) کا نام، سنکسرت اور فارسی کے راستے پہلے سینا میں تبدیل ہوا اور انگریزی میں پہنچتے پہنچتے مارکو پولو کے ہاتھوں سِِن (Cin) بن گیا۔ اور وہاں سے چلتا چلاتا سولھویں صدی میں چائنا کہلایا۔

گویا اردو میں اس کا نام وہی ہے جو صدیوں پہلے خود چین میں رائج تھا، یعنی Qin جس کا تلفظ تھا چین!
__________________
سمجھو تو بہت قابلِ تعظیم ہے لوگوں
اِک دوست کا اِک دوست سے پیار کا رشتہ
www.tariqraheel.blogspot.com

 
طارق راحیل's Avatar
طارق راحیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
شکریہ: 4,003
1,175 مراسلہ میں 2,379 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 360
Reply With Quote
پرانا 23-02-09, 09:12 PM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,978
کمائي: 48,955
شکریہ: 7,292
5,961 مراسلہ میں 15,131 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ملکوں کے مختلف نام کیوں؟

پاکستان کو اٹلی میں پاکستانو بولا جاتا ہے
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-05-09), طارق راحیل (25-02-09)
پرانا 25-02-09, 07:07 AM   #3
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,697
شکریہ: 4,003
1,175 مراسلہ میں 2,379 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ملکوں کے مختلف نام کیوں؟

بتا نے کا شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-02-09, 07:15 PM   #4
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,530
شکریہ: 0
561 مراسلہ میں 1,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ملکوں کے مختلف نام کیوں؟

اچھی معلوماتی تحریر ہے جاری رکھیں
زبیر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 09-05-09, 05:01 PM   #5
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,697
شکریہ: 4,003
1,175 مراسلہ میں 2,379 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ سب کی پسند کا شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, پسند, چین, مکمل, ممکن, انگریزی زبان, اردو, بہترین, تحریر, تحریری, سفر, صدیوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نیند سے محرومی کیوں؟ سیپ شعبہ طب 1 08-02-11 11:34 PM
فتنوں سے غفلت۔۔۔اخر کیوں؟ ahadar002 عمومی بحث 0 09-01-11 11:01 AM
خبطِ عظمت کا جنون !!,,,,آخر کیوں؟ shafresha عمومی بحث 9 30-11-09 11:29 PM
اے مسلمانوں! اتنی بے حیائی اور بے شرمی کیوں؟ یاسرقادری عمومی بحث 15 18-09-07 05:34 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:56 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger