واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ملکی تاریخ میں گندم کی ریکارڈ قیمت،کراچی میں 26 فلور ملز بند،آٹا24 روپے کلو سے زائد پر فر وخت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-12-07, 02:17 PM   #1
ملکی تاریخ میں گندم کی ریکارڈ قیمت،کراچی میں 26 فلور ملز بند،آٹا24 روپے کلو سے زائد پر فر وخت
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 09-12-07, 02:17 PM

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کراچی میں گندم کی سوکلو بوری کی قیمت1800 سے1850 روپے تک پہنچ گئی۔ خام مال کی عدم دستیابی اور قیمت میں غیرمعمولی اضافے کے باعث کراچی کی 26 فلور ملز بند ہوگئیں۔ مارکیٹ میں فی کلو ڈھائی نمبر چکی آٹے کی قیمت20 روپے سے زائد ہوگئی ہے، تاہم ڈھائی نمبر چکی آٹے کی 80 کلو بوری کی تھوک قیمت1525 روپے تک پہنچ گئی۔گزشتہ پانچ روزکے دوران سوکلو گندم کی بوری کی قیمت میں تقریباً 150 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، رواں ہفتے کے پہلے روز پیرکو گندم کی بوری کی قیمت 1700 روپے تک تھی جو ہفتہ کے اختتامی روز 1850 روپے سے زائد ہوگئی۔ محکمہ خوراک سندھ نے کراچی کی فلور ملوں کو گندم کی سپلائی بند کردی ہے اور تمام ملز مالکان کو پاسکو کے پنجاب کے شہر علی پور میں واقع گوداموں سے گندم لانے کی ہدایات دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نومبر کے آخری ہفتے سے جاری گندم کے بحران میں تیزی آگئی ہے اور سو کلوگندم کی بوری قیمت 1800 سے1850 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں گندم کی یہ قیمت پہلی مرتبہ اتنی ہوئی ہے۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کے دور حکومت میں گندم کی سوکلو بوری کی قیمت8 سو روپے سے 1300 روپے تک ہوئی تھی جس کے بعد ملک بھر میں گندم کے بحران کے باعث امن و امان کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی اور حکومت نے ہنگامی بنیادوں پرگندم درآمد کرکے قیمتوں کو کنٹرول کیا تھا۔ رواں ہفتے کے آخری روز ہفتہ 8 دسمبر2007 کو اوپن مارکیٹ میں گندم کے سودے نہیں ہوئے اور جن بروکرز کے پاس گندم تھی انہوں نے 1800 سے1850 روپے میں سودے کیے۔ مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کے باعث فلور ملز مالکان نے گندم کی خریداری بند کردی ہے اورکراچی کی 26 فلور ملیں بند ہوگئی ہیں۔ ملز مالکان کا کہنا ہے کہ ملز میں گندم نہ ہونے پر ملزکو ”تالہ“لگادیا ہے۔ اس دوران ڈھائی نمبر چکی آٹے کی 80 کلو بوری کی قیمت 1525 سے1550 روپے تک رہی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کے باعث آٹے کی تھوک مارکیٹ جوڑیا بازار میں آٹے کے سودے بھی نہیں ہوئے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق مارکیٹ ڈھائی نمبر چکی آٹے کی فی کلو خوردہ قیمت20 روپے سے زائد ہوگئی ہے۔ محکمہٴ خوراک سندھ کے گوادموں میں ایک اندازے کے مطابق 65 ہزار ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں۔ اے پی پی کے مطابق مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی بوری کی قیمت میں75 روپے کا اضافہ ہوگیا اور اس کی قیمت1825 روپے کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔2 روز کے دوران گندم کی بوری کی قیمت میں 100روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث فلور ملزکی جانب سے آٹے، سوجی اور میدے کی قیمتوں میں 75 روپے فی بوری کا اضافہ ہوگیا ہے اور خوردہ سطح پر ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت فی کلو21 سے22 روپے اور فائن چھوٹی چکی کے آٹے کی قیمت24 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دریں اثناء ذرائع کے مطابق چینی کی 100 کلوکی بوری کی قیمت20 روپے کی کمی کے بعد 2380 روپے، تیل کے16 کلوکے کنسترکی قیمت40 روپے کی کمی سے1460روپے جبکہ گھی کے16کلو کنسترکی قیمت 50روپے کی کمی سے1350روپے ہوگئی ہے جبکہ پنجاب میں گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد فلور ملوں نے یوٹیلٹی اسٹورزکو آٹے کی فراہمی بند کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ اور فلور ملز مالکان میں مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں‘ ملزمالکان نے 20 کلوکا تھیلا سبسڈائزڈ نرخوں 260 روپے پر فراہم کرنے سے انکارکر دیا۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے اسٹورز پر سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے50 ہزار من گندم خریدنے کیلئے ٹینڈرز طلب کیے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی خریداری اور فلور ملوں کو فراہمی تاحال ممکن نہیں ہو سکی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے یوٹیلٹی اسٹور پر آٹا نہیں مل رہا وہ روز چکر لگا کر واپس آ جاتے ہیں‘ صارفین نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کیا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 418
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, وزیر, ممکن, انتظامیہ, احتجاج, شہر, علی, صورتحال, صارفین


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
برطانیہ میں سکونت،لیبر کلاس کی رہائش کی حوصلہ شکنی کی جائےگی گلاب خان خبریں 0 21-02-11 07:00 AM
شہر بھر میں آٹے کی شدید قلت،منہ مانگے داموں پر فروخت،شہری پریشان خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:37 AM
چیف سیکر یڑی بلوچستان کے بی رند کے بیٹے کی کراچی میں پراسرار ہلاکت،لاش کار سے ملی عبدالقدوس خبریں 0 17-12-07 02:35 PM
چیف سیکر یڑی بلوچستان کے بی رند کے بیٹے کی کراچی میں پراسرار ہلاکت،لاش کار سے ملی خرم شہزاد خرم خبریں 0 17-12-07 08:25 AM
جیو کی درخواستوں کی سماعت،ڈپٹی اٹارنی جنرل کو27نومبر تک مہلت،ناکامی کی صورت میں حکم جاری کردیں گے ،سندھ ہائی کورٹ خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:13 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:57 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger