واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ملکی یکجہتی کی خاطر انتخابات کو ملتوی کیا جائے، ارباب رحیم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-01-08, 08:42 AM   #1
ملکی یکجہتی کی خاطر انتخابات کو ملتوی کیا جائے، ارباب رحیم
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 02-01-08, 08:42 AM

ملکی یکجہتی کی خاطر انتخابات کو ملتوی کیا جائے، ارباب رحیم



کراچی ( ٹی وی رپورٹ) سندھ کے سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری پھیلائی جارہی ہے ، یہ ملک کے خلاف کھلی سازی ہے ان حالات میں، میں سمجھتا ہوں کہ لوگ ملک میں محفوظ نہیں ہیں، حکومت کو چاہئے کہ سب سے پہلے جو جرائم پیشہ جنہوں نے لوگوں کو مارا ہے، جنہوں نے لوگوں کو لوٹا ہے اور جنہوں نے املاک کو، بینکوں کو، کورٹ کو، ریلوے کو اور جیل کو توڑا ہے ان کو پہلے پکڑا جائے اس کے بعد انتخابات ممکن ہوسکیں گے سندھ میں اور اگر ایک صوبے میں انتخابات ممکن نہیں ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ یکجہتی کی خاطر ملک میں انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔ مسلم لیگ ق سندھ کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کے قتل میں وہی شخص ملوث ہوسکتا ہے۔ جس کو سب سے زیادہ مالی اور سیاسی فائدہ پہنچاہے۔ منگل کو یہاں مسلم لیگ ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل پرگہرا صدمہ پہنچا ہے مگر پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور ان کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد نے جس بے دردی سے سندھ میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ یہ سب کچھ اچانک نہیں ہوسکتا۔ بلکہ سوچی سمجھی ساز ش کا حصہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایک کمیشن کے ذریعے محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کروائی جائیں کیونکہ میرے خیال میں اس قتل میں وہی شخص ملوث ہوسکتا ہے۔ جس کو سب سے زیادہ مالی اور سیاسی فائدہ پہنچا ہو۔ انہوں نے کہاکہ میر ی اطلاعات کے مطابق دونوں میاں بیوی کے تعلقات انتہائی کشیدہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ پر الزام تراشی درست نہیں کیونکہ ہم سندھ میں کامیابی حاصل کرنے والے تھے۔ انتخابات کے ممکنہ التواء اور امن وامان خراب ہونے سے ہمیں الٹا نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں ہونے والی لوٹ مار اور اس میں ملوث جرائم پیشہ افراد کو تحقیقات کرکے قانون کی گرفت میں لایا جائے۔سندھ میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ کی تمام صورتحال سے پارٹی کے قائدین کو آگاہ کردیا ہے۔ پیپلزپارٹی سندھ کے حالات خراب کرکے ملکی سالمیت کے خلاف سازشیں کررہی ہے۔اے پی پی کے مطابق ارباب رحیم نے ناسازگار ملکی حالات کی بناء پر انتخابات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لئے مسلم لیگ کو قاتل لیگ کہہ رہے ہیں۔ سندھ میں عام شہریوں کی املاک اور سرکاری دفاتر کو پہنچنے والے نقصانات کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کیا جائے جو ذمہ داروں کا تعین کرے۔ ارباب رحیم نے کہا کہ ہم بے نظیر بھٹو کے قتل کی مذمت کرتے ہیں اور اس سانحہ پر پیپلز پارٹی اور بھٹو فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بے نظیر بھٹو کے علاوہ ان 57 لوگوں کے ورثاء کے غم میں بھی برابر کے شریک ہیں جو گزشتہ چند دنوں کے دوران مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر افراتفری پھیلائی جارہی ہے۔ انتخابات کے ماحول کو خراب کیا جارہا ہے۔ ان حالات میں ملک کے لوگ محفوظ نہیں ہیں‘ ملک کو توڑنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 248
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, لوگ, ممکن, آصف زرداری, الزام, بے نظیر, جیل, خلاف, زرداری, شخص, غم, صوبے, صورتحال, صدمہ, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خلاءباز بیمار، سپیس واک ملتوی وجدان دلچسپ اور عجیب 1 05-11-08 12:32 AM
لائنزایریا پارکنگ پلازہ کی دکانوں اوردفاتر کا نیلام عام ملتوی عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:50 AM
سیکورٹی خدشات: بھارتی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:36 AM
ملتوی امتحانات 10 جنوری سے ہونگے خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:27 AM
::: سانحہ کارساز تحقیقاتی ٹریبونل کی سماعت29 دسمبر تک ملتوی ::: ابو کاشان خبریں 0 26-12-07 04:08 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger