واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ملک اقتدار پر فوج کے قبضے کی جانب بڑھ رہا ہے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-08-11, 03:05 AM   #1
ملک اقتدار پر فوج کے قبضے کی جانب بڑھ رہا ہے؟
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 05-08-11, 03:05 AM

اسلام آباد (رپورٹ : فرخ سلیم) پاکستان کی تیسری اور سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کے بانی رہنما الطاف حسین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے اور اب فوج کو مداخلت کرنی چاہیے جبکہ خیبر پختون کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور مخلوط حکومت میں حکمراں جماعت کی اتحادی اے این پی کا موقف ہے کہ کراچی میں ایک ماہ کے لئے فوج تعینات کر کے شہر کو اسلحہ سے پاک کیا جانا چاہیے۔ سوال یہ کھڑا ہوتا ہے کہ آیا ملک اقتدار پر فوج کے قبضے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ صدر آصف علی زرداری ایک معقولیت پسند سیاسی رہنما ہیں جن کا اپنے حریفوں پر برتری کے لئے ہر اقدام نپا تلا ہوتا ہے۔ نواز شریف نے اس خوف سے پیپلز پاٹی کے ساتھ اتحاد کیا تھا تاکہ اسٹیبلشمنٹ کو بالادست ہونے کا موقع نہ مل سکے جبکہ اب اسٹیبلشمنٹ اس خوف سے آصف زرداری کو نیچا دکھانا نہیں چاہتی کہ کہیں مسلم لیگ (ن) بالادست نہ ہو جائے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران صدر زرداری کے چالاکی کے ساتھ اقدامات کے باعث نواز شریف تنہا ہو گئے جبکہ عدالتی محاذ پر پیپلز پارٹی کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کی حکم عدولی اور محاذ آرائی اس تصور کی بنیاد پر ہے کہ عوامی عدالت اس معاملے میں خود بٹی ہوئی ہے۔ جبکہ عدلیہ سے ٹکراﺅ کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک بڑھے گا اور ہو سکتا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ہمدردی میں اضافی ووٹ ملیں۔ پیپلز پارٹی کے اپنے تخمینے میں اسٹیبلشمنٹ پاک افغان‘ پاک امریکا‘ طالبان پاکستان‘ اورکزئی اور کرم جیسے امور اور تنازعات میں اس قدر الجھی ہوئی ہے کہ اب اس میں کوئی محاذ کھولنے کی ہمت نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کا عدلیہ سے جھگڑا منطقی سیاسی رویہ کی بنیاد پر ہے۔ اقتدار کے اس کھیل میں ہر کردار عقلی بنیادوں پر دستیاب اطلاعات کے مطابق چال چل رہا ہے۔اور ایک کی کامیابی کھیل میں دوسرے کی حکمت عملی پر منحصر ہے۔ سیاست کی طرح اقتصادیات میں بھی اطلاعات کے عدم توازن پر حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔ پاکستان کی یہ تاریخ رہی ہے کہ سویلین حکومت کے مفلوج ہو جانا اور امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کسی فوجی مداخلت کے لئے کافی ہوتا ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا ملک ایک بار پھر فوج کی مداخلت اور اقتدار پر قبضہ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ منطقی طور پر ضرورت اور مناسبت اس کی دلالت کے تعلق کا حوالہ ہوتا ہے۔ حالیہ تناظر میں سول حکومت مفلوج ہے‘ امن وامان کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے‘ اقتصادیات تباہ ہے۔ یہ عناصر فوجی مداخلت کے لئے سازگار حالات پیدا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود فوج کے اقتدار پر قبضے کے لئے انہیں مناسب حالات قرار نہیں دیا جا سکتا۔ جبکہ تمام تر امکانات میں ہم ”ضرورت“ پر پہلے ہی پہنچ چکے ہیں اور مناسبت کی جانب بڑھ رہے ہیِں۔ حکومتوں کی تبدیلی عدالتی یا فوجی نہیں بلکہ ایک سیاسی عمل ہوتا ہے۔ بدقسمتی سے ایسے بھی ممالک ہیں جہاں حکومتوں کی تبدیلی عدلیہ یا فوجی عمل کے ذریعے عمل میں آتی ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,974 مراسلہ میں 8,228 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 123
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (05-08-11)
پرانا 05-08-11, 03:43 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,131
شکریہ: 25,577
10,452 مراسلہ میں 38,593 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پھر مارشل لا
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, پسند, نواز شریف, موقع, مخلوط, آصف زرداری, الطاف حسین, اسلام, اعلیٰ, زرداری, سیاست, سال, شہر, طالبان, عوامی, عقلی, علی, عناصر, عدلیہ, عدم, عدالتی, صورتحال, صدر, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger