واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ملک اور دنیا بھر کی خبریں ایک نظر میں‌۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔6

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-10-08, 04:50 AM   #1
ملک اور دنیا بھر کی خبریں ایک نظر میں‌۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔6
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 16-10-08, 04:50 AM

پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے اس لئے مشکل کی گھڑی میں صبر و حوصلے کا
مظاہرہ کرتے ہوئے وطن عزیز کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنانا ہوگا۔متحدہ علماء بورڈ پنجاب کامشترکہ اعلامیہ
لاہور ………محکمہ مذہبی امور و اوقاف حکومت پنجاب کے زیر اہتمام متحدہ علماء بورڈ پنجاب کا پہلا افتتاحی اجلاس بدھ کے روز چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب و ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی زیر صدارت ایوان اوقاف کی کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں مختلف مسالک اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے 17 علماء کرام مولانا محمد احمد لدھیانوی علامہ علی شیر حیدری ڈاکٹر مفتی سرفراز احمد نعیمی علامہ محفوظ احمد مشہدی علامہ احمد علی قصوری مولانا عبدالرئوف ملک مولانا محمد امجد خان مولانا محمد یوسف انور شیخ الحدیث مولانا عبدالرشید مولانا میاں نعیم الرحمن طاہر مولانا عارف سلیمان روپڑی مولانا سید افتخار حسین نقوی مولانا کرامت علی عمرانی مولانا محمد حسین اکبر مولانا ریاض حسین نجفی مشائخ عظام مذہبی و دینی دانشوروں ہوم سیکرٹری پنجاب ندیم حسن آصف سیکرٹری قانون پنجاب انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شوکت جاوید صوبائی وزیر مذہبی امور حاجی احسان الدین قریشی سیکرٹری محکمہ مذہبی امور و اوقاف پنجاب خضرحیات گوندل ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور حکومت پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف اہم امور زیر بحث لائے گئے اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ سمیت مذہبی ہم آہنگی دینی یکجہتی اخوت و بھائی چارے کی فضاء کے فروغ کے لئے کئی سفارشات مرتب کی گئیں۔بعدازاں چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب و ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ حاجی فضل کریم کی جانب سے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندگان کو دی گئی پریس بریفنگ کے دوران مشترکہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت نظام مصطفی کے نفاذ کے لئے عملی اقدامات کرے تا کہ قیام پاکستان کے اصل مقاصد حاصل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ علماء بورڈ اشتعال انگیز کتب دل آزار قابل اعتراض لٹریچر کی روک تھام کے لئے اپنی مرتب کردہ سفارشات کی بھی توثیق کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ توحید ‘‘ ملت اسلامیہ کے عقائد کا مرکزی نقطہ اور فکر و عمل کی اولین اساس ہے۔ یہ نقطہ نظام اسلامی عقائد و اعمال اور جملہ اسلامی تعلیمات کے لئے اصل الاصول کا درجہ رکھتاہے۔ یہی عقیدہ عالم کفر و طاغوت کے مقابلے میں ہماری ایمانی قوت کا سرچشمہ ہے جبکہ اللہ تعالی کی ذات و صفات و عبادات میں کسی بھی طورپر شرک کا ارتکاب ظلم عظیم ہے۔خاتم النین حضرت محمد ؐ کی رسالت پر ایمان اورآپ کی ذات اقدس کی محبت و اطاعت کی نسبت ہمارے دینی تشخص اجتماعی بقاء اور ملی استحکام کی بنیاد ہے۔ آپؐ کی ختم نبوت پر غیر متزلزل یقین ہمارے ایمان کا ناگزیر جزو ہے۔ تحفظ و ناموس رسالت ہمارا ایمانی فریضہ ہے۔ حضورؐ کی بالواسطہ یا بلاواسطہ صراحتہ یا کنایۃ ادنی گستاخی کا مرتکب بھی کافر مرتداور واجب القتل ہے۔ ملت اسلامیہ کا متفقہ اور اجتماعی عقیدہ ہے کہ قرآن کریم قیامت تک کے تمام انسانوں کے لئے آخری اور مکمل ضابطہ حیات سرچشمہ ہدایت اور واجب الاطاعت ہے۔اس پر کامل یقین ایمان کا بنیادی تقاضا ہے۔ یہ رسول اکرم ؐ کا جاودانی معجزہ ہے۔ اس کتاب الہی پردین و ملت کی اساس قائم ہے۔ یہ سورۃ فاتحہ سے والناس تک ہر قسم کی کمی بیشی اور تخریف سے ہمیشہ محفوظ رہاہے اور رہے گا۔ کیونکہ باری تعالی نے’’ انا نحن نزلنا الذکر و انالہ لحفظون ‘‘ فرما کر خود اس کی حفاظت کا ذمہ لیاہے اس کے خلاف عقیدہ رکھنے والا شخص خارج از اسلام ہے۔حضور ؐ کے تمام صحابہ کرام بالخصوص خلفائے راشدین اور امہات المومنین رضوان اللہ علیھم اجمعین کا ادب و احترام اور تعظیم و تکریم پوری امت مسلمہ کے لئے واجب ہے اور ہر ایسا قول و عمل جس سے ان کی بالواسطہ یا بلاواسطہ تنقیص و اہانت کا پہلو نکلتا ہے حرام ہے۔حب اہل بیت کرام وآئمہ اطہار رضوان اللہ علیھم اجمعین اساس ایمان اور حضور ؐ کی محبت کا جزو لانیفک ہے۔ ان ذوات مقدسہ کاادب و احترام واجب ہے۔ اہل بیت نبوی ؐ سے بغض و عناد رکھنے والا ایمان سے محروم اور خارج از اسلام ہے۔ ہر ایسا قول و فعل جس سے ان کی بالواسطہ یا بلاواسطہ تفقیص و اہانت کا پہلو نکلتا ہے صریحاً ضلالت و گمراہی ہے۔ جملہ محدثین آئمہ و مجتہدین امت اولیائے کرام صلحائے عظام اور بزرگان دین جن کی مساعی جمیلہ اور توسط سے ہم تک ایمان و اسلام پہنچا ہے ان کا ادب و احترام واجب ہے۔یقیناً وطن عزیز اس وقت اپنی تاریخ کے نازک دور سے گزررہاہے ۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم صبر حوصلے اور تدبر کامظاہرہ کرتے ہوئے وطن عزیز کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنا کر اسے مضبوط اور مستحکم کرنے کا عزم کرتے ہیں۔ خدائے بزرگ و برتر سے دعاہے کہ وہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو مضبوط کرنے کی ہماری کوششوں میں برکت ڈالے اور بھائیوں کے درمیان تفرقہ کو روکنے اور وطن عزیز پاکستان کو مستحکم کرنے میں ہماری مدد کرے۔
******** 202 ********
بھارت کی طرف سے دریائے چناب کا پانی روکنے سے سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریا خشک ہونا شروع ہوگیا
ضلع بھر میں پانی کی کمی کے باعث ایک لاکھ 56 ہزار ایکڑ اراضی متاثر ہوئی ہے۔ محکمہ آبپاشی
لاہور ………بھارت کی طرف سے دریائے چناب کا پانی روکنے سے سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریا خشک ہونا شروع ہوگیا ہے جس سے ضلع بھر میں پانی کی کمی کے باعث ایک لاکھ 56 ہزار ایکڑ اراضی متاثر ہوئی ہے۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق دریائے چناب میں ان دنوں پانی کا اخراج 30 ہزار کیوسک ہونا تھا تاہم بھارت کی طرف سے پانی روکے جانے کے بعد پانی کا اخراج 12 ہزار کیوسک رہ گیا ہے اور اس میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔ جس سے دریائے چناب کا ایک حصہ خشک ہونا شروع ہوگیا ہے۔ ای ڈی او زراعت سیالکوٹ احسان لغاری نے میدیا کو بتایا کہ پانی کی کمی پوری کرنے کیلئے حکومت نے کروڑوں روپے کی لاگت سے 22 ہزار ٹیوب ویل لگائے ہیں تاکہ چاول اور آلو کی فصل کو تباہ ہونے سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے چناب کا پانی روکے جانے سے صرف سیالکوٹ میں اب تک ایک لاکھ 56 ہزار ایکڑ اراضی نہری پانی سے محروم ہوچکی ہے۔
******** 203 ********
ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں 2500روپے فی بیگ اضافہ پاکستانی
معیشت کو تباہ کرنے کی گھنائونی سازش ہے۔ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری زراعت
تاندلیانوالہ ………سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خوراک و زراعت میاں رجب علی بلوچ نے کہا ہے کہ ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں 2500 روپے فی بیگ اضافہ پاکستانی معیشت کو تباہ کرنے کی گھنائونی سازش ہے جس سے نہ صرف کاشتکار کسان اور زمیندار طبقہ بری طرح متاثر ہوگا بلکہ زرعی پیداوار اور ایگریکلچرل مصنوعات بھی انتہائی مہنگی ہو جائیں گی جس سے پاکستانی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔بدھ کے روز میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جس کی معیشت میں شعبہ زراعت ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے انہوںنے کہا کہ پہلے ہی گندم آٹے چاول کے بحران کے باعث ان کی قیمتیں نہ صرف غریب بلکہ متوسط اور سفید پوش طبقے کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں اب ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ سے زرعی مصنوعات کی قیمتوں میں اور زبردست اضافہ ہوگا جس سے کماد اور گندم سمیت دیگر اشیاء کی پیداواری لاگت بڑھے گی اور پوری قوم اس سے بری طرح متاثر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی زرعی بدحالی کا شکار ہو کر بہت پیچھے چلا گیا ہے لہذا اگر حکومت نے ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں مذکورہ بے جا اضافہ واپس نہ لیا تو زراعت معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ جائے گی۔
******** 204 ********
معیاری بیج کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لئے کاشتکاروں کو مفت سیڈ گریڈنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی
فیصل آباد ………حکومت نے گندم کی کاشت کے لئے صرف معیاری بیج کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لئے کاشتکاروں کو مفت سیڈ گریڈنگ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ زراعت کے ایک ترجمان نے بدھ کو ےہاں بتایا کہ کاشت کے لئے گھر کا بیج استعمال کرنا ہو تو اس کی سیڈ گریڈنگ لازمی ہے تاکہ کمزور ، بیمار اور جڑی بوٹیوں کے بیج الگ ہو جائیں ۔ صرف معیاری اور صحت مند بیج ہی کاشت کیا جا سکے۔ انہوںنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کو مفت سیڈ گریڈر کی سہولت فراہم کرے گی۔ اس سلسلہ میں محکمہ زراعت توسیع کے 341سیڈ گریڈرز کے علاوہ نجی شعبہ کے سیڈ گریڈرز بھی استعمال کئے جائیں گے ۔ انہوںنے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے فوری طور پر اپنے متعلقہ زراعت آفیسر سے رابطہ کریں ۔
******** 205 ********
ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کے بے پناہ امکانات موجود ہیں: راجہ ریاض
لاہور ……… سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان دو برادر ہمسایہ اسلامی ممالک ہیں جن کے درمیان معاشی‘ سماجی اور صنعتی شعبوں میں باہمی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے سرمایہ کار اور صنعت کار نئے معاشی امکانات سے فائدہ اٹھائیں۔بدھ کو اپنی رہائش گاہ پر لاہور میں خانہ فرہنگ ایران کے قونصل جنرل سعید خرازی سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض احمد نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی اور معاشی مسائل کے ساتھ ساتھ پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ گذشتہ 10 سالوں کے دوران کوئی نیا ڈیم نہیں بنایا گیا۔ پاکستانی حکومت پانی کے ذخائر میں اضافہ کے لئے مختلف پالیسیوں پر کاربند ہے۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری کا دورہ چین بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس سے پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت قومی مسائل سے نمٹنے کے لئے دن رات کام کر رہی ہے اور ہم محترمہ بے نظیر بھٹو کے سیاسی ویژن کی روشنی میں عوامی خوشحالی واپس لائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی محکمہ آبپاشی نے نہروں پر ہائیڈل پاور جنریشن کے چھوٹے منصوبے شروع کرنے کے لئے 317 موزوں مقامات کا انتخاب کر لیا ہے جن سے 600 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ راجہ ریاض نے مزید کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت ہے اور ہماری کوشش ہے کہ یہ اتحاد قائم رہے۔ راجہ ریاض نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت ایران اور بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کی خواہاں ہے۔اس موقع پرایرانی قونصل جنرل سعید خرازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس سلسلے میں ایران‘ پاکستان‘ انڈیا گیس پائپ لائن پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران اس وقت 35 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے اور ہمارا نیوکلیئر پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ معاشی تعاون سے خطہ میں باہمی امن اور انڈرسٹینڈنگ بڑھے گی۔ ایرانی حکومت ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کی خواہاں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں ایرانی مصنوعات کی نمائش جلد لگائی جائے گی۔ ایران صوبہ پنجاب کے ساتھ زراعت اور صنعت و حرفت کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر تنویر السلام سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے مختلف اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔ آخر میں تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔
******** 206 ********
بھکر نوانی ہائوس خودکش بم دھماکے میں ہلاک ہونے والا علی رضا 6 سال سے رشید اکبر نوانی
کے سیکرٹری کی حیثیت سے خدمت سرانجام دے رہا تھا اور خاندان کا واحد کفیل اور چشم و چراغ تھا
بھکر ………بھکر نوانی ہائوس خودکش بم دھماکے میں جہاں کئی ہنستے بستے گھر اجڑگئے وہاں ایک خاندان کا واحد چشم چراغ بھی دہشت گردی کا شکار بن گیا۔ دریا خان کے نواحی گائوں پنج گراں ڈگر کا رہائشی 25 سالہ نوجوان علی رضا خاندان کا واحد کفیل تھا ۔ دو سال کی عمر میں باپ کی شفقت سے محرومی کے بعد اسے چچا نے پالا اور چند ماہ پہلے اس کے سر پر سہرا بھی سجایا تھا۔ علی رضا 6 سال سے ممبر قومی اسمبلی رشید اکبر نوانی کے سیکرٹری کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہا تھا ۔ اکلوتے بیٹے کی جدائی میں نڈھال بدنصیب ماں کا کہنا ہے کہ علی رضا کنبے کا واحد چشم وچراغ تھا اور اس کے بعد اب خاندان میں تمام لڑکیاں ہی رہ گئی ہیں۔ بھتیجے کی المناک موت پر چچا قمر عباس کا کہنا ہے کہ علی رضا ان کی نئی نسل میں واحد مرد نوجوان تھا جس کے چلے چانے سے اس کی قمر ٹوٹ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی رضا کی موت سے نہ صرف اس کے رشتہ دار غم زدہ ہیں بلکہ گائوں کے لوگ بھی سوگوار دکھائی دے رہے ہیں۔
******** 208 ********
بھکر نوانی ہائوس خودکش بم دھماکہ ، 10 روز بعد بھی شہر کا ماحول غمزدہ اور رنجیدہ ۔نوانی ہائوس کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا
بھکر ………رکن قومی اسمبلی رشید اکبر نوانی کے ڈیرے پر خودکش حملے کے 10 روز بعد بھی بھکر شہر کا ماحول غمزدہ اور رنجیدہ ہے جبکہ شہری ابھی تک خوف و ہر اس میں مبتلا ہیں۔ 6 اکتوبر پیر کے روز ہونے والے خودکش بم دھماکے کے بعد نوانی ہائوس کی تزئین و آرائش کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ نوانی ہائوس کی درو دیوار ابھی تک مرنے والوں کی باقیات اور خون سے رنگین ہیں۔ نوانی ہائوس میں کام کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ شدید بدبو کی وجہ سے انہیں کام کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ دوسری طرف شہر کی فضاء سوگوار ہے اور لوگ خوف میں مبتلا ہیں۔ بازاروں اور دکانوں میں رش انتہائی کم ہوگیا ہے جبکہ تعزیت کیلئے لوگوں کی نوانی ہائوس میں آمد روفت جاری ہے۔
******** 209 ********
حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے پانچ پانچ سکولوں کو بہترین ماڈل سکولز قرار دینے کا اعلان کر دیا
لاہور ……… حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام 35اضلاع کے پانچ پانچ سکولوں کو بہترین ماڈل سکولز قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔جس کامقصد معیار تعلیم کو جدید ترین تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور تمام عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کے علاوہ اعلی ترین نتائج کے حامل تعلیمی اداروں کے معیار کے برابر لا کر طلباء و طالبات کو بڑے شہروں کے انتہائی نیک نام سکولز کے طلباء کی صف میں لا کھڑا کرنا ہے۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق حکومت ان ماڈل سکولز میں تمام سہولیات بہم پہنچانے کے لئے تمام وسائل اور مطلوبہ گرانٹس بھی فراہم کرے گی۔ اسی طرح ان سکولوں کی عمارات کی تعمیر توسیع تزئین و آرائش لیبارٹریز کے قیام کمپیوٹر لیبز سمیت دیگر جدید ساز و سامان بھی فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ان سکولوں کو ترجیح دی جائے گی جن میں طلبا ء و طالبات کی حاضری کی شرح زیادہ ہے اور ان کے نتائج بھی ضلع کے دوسرے سکولوں سے بہتر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان سکولوں کو انگلش میڈیم بنایا جائے گا اور وہاں تعینات اساتذہ کی بھی جدید خطوط پر تربیت کی جائے گی تا کہ وہ موثر انداز میں تعلیم و تدریس کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔
******** 210 ********
پاکستان کو پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے باوجود کبھی بھی پولیو سے پاک ملک قرار نہیں دیا گیا
عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر خلیف بلے کی صحافیوں سے بات چیت
اسلام آباد ………پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر خلیف بلے نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے باوجود کبھی بھی پولیو سے پاک ملک قرار نہیں دیا گیا۔ بدھ کو ہاتھ دھونے کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر خلیف بلے نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور حکومت پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان چار ممالک میں شامل ہے جہاں پر پولیو کے کیسز موجود ہیں۔ دیگر ممالک میں افغانستان، نائیجیریا اور انڈیا شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے اداروں کے تعاون سے ان علاقوں میں پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بعض مقامی مذہبی لیڈروں کی طرف سے غلط پروپیگنڈا اور والدین میں شعور کی بیداری نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو پولیو کی ویکسین نہ دینے سے یہ کیس سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے منفی پروپیگنڈے کے سدباب اور والدین میں بچوں کو ویکسین دینے کے فوائد کے حوالے سے شعور بیدار کئے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ویکسین کے دوران سامنے آنے والی لاپرواہی کے اقدامات سے گریز کئے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین پولیو کے خاتمے کا موثر ترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی اور دیگر اقدامات صرف معاون ہیں اصل پولیو ویکسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنے والوں کے ذریعہ یہ وائرس بھی برآمد ہوتا ہے۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک جامع حکمت عملی تشکیل دی جائے تاکہ ملک بھر میں بچوں کو ویکسین فراہم کی جا سکے۔
******** 211 ********
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سفید چھڑی کا عالمی دن منایا گیا
اسلام آباد ………پاکستان سمیت دنیا بھر میں سفید چھڑی کا عالمی دن بدھ کو اس عزم کے ساتھ منایا گیا کہ پائیدار معاشرتی اور معاشی ترقی کیلئے بصارت سے محروم معذور افراد کو ہر شعبہ زندگی میں بھرپور طریقے سے شامل کیا جائے گا کیونکہ جن معاشروں میں معذور افراد کو بوجھ سمجھا جاتا ہے وہ قومیں ترقی سے کوسوں دور رہتی ہیں۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ اسلام آباد کے زیر اہتمام 3 روزہ کانفرنس کے اختتام کے موقع پر شرکاء نے ایک قرارداد کے ذریعہ اس امر پر زور دیا کہ معذور افراد کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوششوں کو مزید تیز تر کرنا چاہئے اس کانفرنس کے انعقاد کیلئے ایشن بلائنڈ یونین نے تعاون کیا تھا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلائنڈ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل قاری سعدنور نے کہا کہ پاکستان کی 10 فیصد آبادی ذہنی اور جسمانی معذوری کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے۔ اس آبادی کے حقوق کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے حکومتی سطح پر مزید اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے معذور افراد کو ملازمتوں میں دو فیصد کوٹہ فراہم کیا ہے جس پر ابھی تک مکمل طور پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے۔ اس بارے میں حکومت کو ترجیحی بنیادوں پر توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے معذور افراد کو ریل اور جہاز کے سفر میں کرایوں میں رعایت دینے کی بھی تجویز پیش کی۔ ایسوسی ایشن کے رکن طارق محمود نے کہا کہ وزیراعظم کا معذوروں سے متعلق ایک خصوصی مشیر ہونا چاہئے تاکہ ان کی مخدوش حالت زار کو فوری طور پر بہتر بنایا جا سکے۔ قومی اسمبلی کی رکن نسیم چوہدری نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت معذوروں کے حقوق اور مشکلات کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معذوروں کے حوالے سے آنے والی تمام تجاویز اور سفارشات کو حکومت کی پالیسیوں کو تشکیل دیتے وقت مدنظر رکھا جائے گا۔ سینیٹر رخسانہ زبیری نے کہا کہ حکومت معذوروں کی مکمل بحالی کیلئے پرعزم ہے۔ معذوروں کے جائز حقوق کے تحفظ کیلئے قانونی سطح پر بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ خصوصی تعلیم کے ڈی جی خالد نعیم نے کہا کہ وزارت سماجی بہبود معذوروں کی بہتری کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے جبکہ بہت سے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ نیشنل بک فائونڈیشن کے ایم ڈی جاوید اختر نے بتایا کہ ہمارا ادارہ بصارت سے محروم افراد کیلئے معیاری کتابیں شائع کر رہا ہے۔ اس ضمن میں ’’بریل سسٹم‘‘ کے تحت قرآن مجید فرقان حمید کی اشاعت ترجمہ کے ساتھ ہو چکی ہے۔ کانفرنس میں ملک بھر سے بصارت سے محروم افراد کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور انہوں نے اپنے اپنے مقالے بھی پڑے۔
******** 212 ********
جنوبی ایشیا میں گھر مزدور خواتین کیلئے فوری پالیسی کی تشکیل کے بارے میں دو روزہ مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا
اسلام آباد ………جنوبی ایشیا میں گھر مزدور خواتین کیلئے فوری پالیسی کی تشکیل کے بارے میں دو روزہ مشاورتی اجلاس بدھ کو ختم ہو گیا۔ اجلاس میں مقررین نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ گھر مزدور خواتین ان تھک محنت کے باوجود غربت اور بے پناہ مسائل کی چکی میں پس رہی ہیں اور زندگی کی تمام بنیادی ضروریات اور سہولیات سے محروم ہیں۔ تقریب میں صوبہ سرحد اور سندھ کی ترقی خواتین کی وزراء، سابق ایم این اے مہناز رفیع اور اقوام متحدہ و مختلف غیر سرکاری تنظیموں کی نمائندہ خواتین نے شرکت کی۔ سابق ایم این اے اور مسلم لیگ (ق) کی سربراہ مہناز رفیع نے پاکستان میں غیر رسمی شعبے میں عورتوں کی صورتحال پر بات چیت کی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کروڑوں عورتیں اپنے گھروں کے اندر بیٹھ کر اجرت پر کام کرتی ہیں لیکن ان کی ان تھک محنت کے باوجود انہیں ظالمانہ حد تک منافع کم ملتا ہے۔ کام کے بے حد بوجھ، غربت، کم خوراک اور غیر معیاری حالات کار، بیماری اور علاج و معالجے کی سہولتیں میسر نہ ہونے کے باوجود وہ کام کرنے پر مجبور ہوتی ہیں۔ وزارت محنت اور بیرون ملک پاکستان کے شعبہ پالیسی اور پلاننگ کے چیئرمین ڈاکٹر صبور غیور نے ’’پاکستان میں قوانین محنت، غیر رسمی شعبہ میں عورتوں کے مسائل کی نشاندہی‘‘ کے موضوع پر اظہار خیال کیا جبکہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ معاشیات کی چیئرمین ڈاکٹر عالیہ خان نے پاکستان اور دیگر جنوبی ایشیائی ملکوں میں غیر رسمی شعبہ میں کام کرنے والی خواتین اور گھر مزدور عورتوں کیلئے سماجی تحفظ کے حوالے سے بات چیت کی۔ اختتامی سیشن میں پاکستانی گھر مزدور عورتوں کیلئے قومی پالیسی اور اس کے اہم خدوخال کے حوالے سے بات چیت کی جس میں ہوم نیٹ پاکستان کی نیشنل کوآرڈینیٹر ام لیلی اظہر اور سنگی ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کی ڈائریکٹر ثمینہ خان نے پاکستان میں اس پالیسی کی ترویج و ترقی کے عمل پر بات چیت کی جبکہ عورتوں اور انسانی حقوق کی معروف کارکن طاہرہ عبداللہ نے پاکستانی مزدور عورتوں کیلئے اظہار خیال کیا۔ اس کے بعد جنوبی ایشیائی ممالک سے آنے والے مندوبین نے اس قومی پالیسی پر اپنا نقطہ نظر کے علاوہ اپنے اپنے ملکوں میں گھر مزدور عورتوں کیلئے ہونے والے کام کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا۔ اس اجلاس میں تجاویز اور سفارشات تیار کیں۔ قومی پالیسی سازی کے سارے عمل کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کیلئے لائحہ عمل یا پلان آف ایکشن تیار کیا۔ اس اجلاس کے آخر میں وزارت محنت کے وزیر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
******** 213 ********
عسکریت پسندوں کےخلاف سیکورٹی فورسزکاآپریشن جاری ،عسکریت پسندوں کے اہم ٹھکانوں کوتباہ کردیاگیا
سوات………سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں مسلسل چوتھے روزبھی عسکریت پسندوں کےخلاف فوجی آپریشن جاری رہاآپریشن کے دوران علاقہ میں بدستورکرفیونافذرہا۔سیکورٹ ی فورسزنے گاش کوڑ،عالم گنج،کرم ڈھیری اورملحقہ علاقوں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کوبھاری توپ خانوں سے نشانہ بنایا۔سرکاری ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے کئی اہم ٹھکانوں کوتباہ کردیا گیاہے جبکہ متعددہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔دریں اثناء سیکورٹی فورسزنے گاش کوڑکی اہم پہاڑی چوٹی کاکنٹرول سنبھال لیا ہے اورعالم گنج کی طرف پیش قدمی شروع کردی ہے۔
******** 214 ********
عسکریت پسندوں کاسیکورٹی چیک پوسٹ پرراکٹوں سے حملہ ،کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا
سوات……… سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ سربانڈہ میں عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیالیکن سیکورٹی فورسزکی طرف سے جوابی کارروائی کے بعد فرارہونے پرمجبورہوگئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کااستعمال کیاگیاتاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
******** 215 ********
نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکاربھائی سمیت قتل
سوات………سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ کانجومیں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکاراوراسکے بھائی کوقتل کردیاپولیس رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکارمحبوب علی شاہ اپنے بھائی احمدعلی شاہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پرگھرجارہاتھاکہ گھرکے قریب پہلے سے تاک لگائے بیٹھے ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں محبوب علی شاہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیاجبکہ اس کابھائی احمدعلی شاہ سیدو شریف ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
******** 216 ********
نامعلوم ملزمان نے لیڈی کونسلراوراسکے شوہرکوقتل کردیا
سوات……… سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ علی گرامہ میں یونین کونسل ہزارہ کی لیڈی کونسلرمشتہ ہوااوراسکے شوہر کو نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق منگل اوربدھ کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان اے این پی سے تعلق رکھنے والی لیڈی کونسلر مشتہ ہواکے گھرمیں داخل ہوئے اور انہوں نے اندھادھندفائرنگ کردی جسکے نتیجے میں مشتہ ہوااوراسکاشوہرشیررحمن موقع پرجاں بحق ہوگئے ملزمان واردات کے بعدفرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کے مطابق وجہ قتل فوری طو رپرمعلوم نہیں ہوسکی۔
******** 217 ********
خوازہ خیلہ میں کرفیوبدستورنافذ،تعلیمی ادارے اورکاروباری مراکزبند
سوات………سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں چوتھے روزبھی کرفیونافذرہاکرفیوکے باعث علاقہ کے تمام تعلیمی ادارے ،سرکاری ونجی دفاتراورکاروباری مراکزمکمل طورپربندرہےں اورسڑکوں پرٹریفک معطل رہی۔مسلسل کرفیوکے باعث علاقہ میں اشیاء خورو نوش کی قلت پیداہوگئی ہے جسکے باعث لوگوں کومشکلات کاسامناہے مقامی ذرائع کے مطابق بجلی کی مین لائن کٹ جانے کے باعث علاقہ میں بجلی کانظام بھی معطل ہوگیاہے جسکی وجہ سے خوازہ خیلہ کے علاقہ میں پانی کی قلت پیداہوگئی ہے۔
******** 218 ********
روزانہ تین سوگاڑی آٹاافغانستان سمگل ہورہاہے،پیرصابرشاہ
کرک………مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدراورسابق وزیراعلیٰ سرحدپیرصابرشاہ نے کہاہے کہ طاقت کااستعمال مسائل کاحل نہیں حکومت مذاکرات کے دروازے کھول کرملک بھربالخصوص صوبہ سرحدمیں امن وامان کے قیام کویقینی بنائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سرکٹ ہائوس کرک میں مختصرقیام کے دوران صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ غیریقینی صورتحال کاتحفہ سابق صدرپرویز مشرف کی امریکہ نوازپالیسیوں کے صلے میں ملا ہے اورحکمران قومی پالیسی تشکیل دیکرقومی مینڈیٹ کاخیال رکھیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے وضاحت کی کہ پنجاب نے سرحدپرآٹے اورگندم کی پابندی نہیں لگائی بلکہ آٹے کی افغانستان سمگلنگ روکنے کےلئے اقدامات اٹھائے اور صوبہ سرحد کو پنجاب سے ساڑھے چھ ہزارآٹایومیہ مل رہاہے انہوں نے یہ بھی انکشاف کیاکہ ہزارہ ڈویژن کے راستے پنجاب سے روزانہ تین سوگاڑی آٹاصوبہ سرحد اورپھرافغانستان سمگل کیاجاتاہے اورکہاکہ آٹاسمگلنگ میں ملوث افرادکوحکومتی اہلکاروں کی اشیربادحاصل ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کوبھی امن وامان کے قیام میں کوئی خاطرخواہ کامیابی نہیں ملی اوروہ اپنے دفاع کی کوششوں میں مصروف ہے۔
******** 219 ********
عارضہ قلب میں مبتلا حریت کانفرنس کے قائد سید علی گیلانی کا نئی دہلی کے ہسپتال میں کامیاب آپریشن
نئی دہلی ………کل جماعتی حریت کانفرنس کے قائد سید علی گیلانی کا نئی دہلی کے ایک نجی ہسپتال میں منگل کو کامیاب آپریشن کیا گیا۔ عارضہ قلب میں مبتلا کشمیری رہنما کو پیس میکر لگایا گیا اور آپریشن کے بعد ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ حریت کانفرنس کے قائد کو آپریشن کے بعد آئندہ 24 گھنٹوں میں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا جائے گا۔ گزشتہ ایک برس کے دوران 79 سالہ کشمیری رہنما کا یہ دوسرا آپریشن ہے۔ سید علی گیلانی کا 2007ء میں ممبئی کے ایک ہسپتال میں گردے کا آپریشن کیا گیا تھا جبکہ 2003ء میں ان کے ایک کینسر سے متاثرہ گردے کو نکال دیا گیا تھا۔ سید علی گیلانی گزشتہ پچیس سال سے عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور 12 سال قبل انہیں پہلی بار پیس میکر لگایا گیا تھا جس نے اب کام کرنا چھوڑ دیا جس پر نئی دہلی کے نجی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے انہیں نیا پیس میکر لگا دیا ہے۔ دریں اثناء حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے سید علی گیلانی کی فوری صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔
******** 222 ********
کینیڈین وزیراعظم سٹیفن ہارپر کی کنزرویٹو پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی
اوٹاوا ………کینیڈین وزیراعظم سٹیفن ہارپر کی کنزرویٹو پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی۔ بدھ کے روز پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کیلئے ہونیوالے انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے 143، لبرل پارٹی نے 76، بلاک کویبیکوئس نے 50 اور نیو ڈیمو کریٹس نے 37 نشستیں حاصل کر لیں۔ کنزرویٹو پارٹی کو سادہ اکثریت سے حکومت بنانے کیلئے 12 مزید ارکان کی ضرورت ہو گی۔ 2006ء کے پارلیمانی انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی نے 124، لبرل پارٹی نے 103، بلاک کویبیکوئس نے 51 اور نیو ڈیمو کریٹس نے 29 نشستیں حاصل کی تھیں۔دریں اثناء وزیراعظم سٹیفن ہارپر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ان کی پارٹی پر ایک بار پھر اعتماد کر کے انہیں کینیڈا کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کو جس مالیاتی بحران کا سامنا ہے ہم عوام کے تعاون سے کینیڈین معیشت کو مستحکم اور ترقی دینے کیلئے نئے جذبے اور لگن سے کام کرینگے۔ اپوزیشن لبرل پارٹی کے رہنما سٹیفن ڈیان نے کہا کہ لبرل پارٹی پارلیمنٹ کو چلانے میں حکومت کی مدد کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔
******** 223 ********
افغانستان میں جھڑپوں اور فضائی حملوں کے دوران 92 طالبان اور 9 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے
کابل ………افغانستان میں جھڑپوں اور فضائی حملوں کے دوران 92 طالبان اور 9 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ہلمند کے گورنر کے ترجمان دائود احمدی نے بدھ کو دارالحکومت کابل میں ایک بیان میں بتایا کہ ضلع بہرام شاہ میں اتحادی فوج کے فضائی حملوں کے دوران 72 طالبان ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر غیر ملکی طالبان شامل ہیں۔ ادھر ہلمند کے پولیس سربراہ اسد اللہ شیرزاد نے بتایا کہ لشکر گاہ کے علاقے میں درجنوں طالبان نے راکٹوں سے اتحادی افواج پر حملہ کیا جس پر جوابی کارروائی کے نتیجے میں 18 طالبان ہلاک ہو گئے۔ اسی علاقے میں طالبان نے ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر کے افغان پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا جبکہ لوگر صوبے میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ اتحادی فوج نے صوبہ غزنی میں ایک کارروائی کے دوران چار طالبان کو ہلاک کر دیا۔
******** 224 ********
کوسٹ ریکا میں انجینئرنگ کے دو طالب علموں نے کافی میکر ایجاد کر لیا، خلاء باز خلاء میں کافی تیار کر سکیں گے
سان جوز ………لاطینی امریکہ کے ملک کوسٹ ریکا میں انجینئرنگ کے دو طالب علموں نے ایک ایسا کافی میکر ایجاد کیا ہے جس سے خلاء باز خلاء کے اندر بھی بہترین کافی تیار کر سکیں گے۔ اس سے قبل خلا بازوں کو کشش ثقل نہ ہونے کے باعث کافی تیار کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ صرف کشش ثقل کے باعث پانی بہت جلد بھاپ بن کر فضاء میں اڑ جاتا ہے اور کافی کی خواہش رکھنے والے خلاء باز شوق کی تکمیل سے محروم رہتے تھے۔ کوسٹ ریکا سے تعلق رکھنے والے ناسا کے سابق خلا بازوں نے یہ مسئلہ کوسٹ ریکا ٹیکنالوجیکل انسٹی ٹیوٹ کے سامنے پیش کیا۔ اس انسٹی ٹیوٹ کے الیکٹرو میکنیکل کے دو طالب علموں ڈائنیل روزن اور ہوزن سولانو نے اس چیلنج کو خلاء میں روح پھونکنے کا نام دیا اور ایک ایسی مشین تیار کی جو سوئچ آن کرتے ہی 90 ڈگری سینٹی گریڈ پر پانی گرم کرے گی جو ایک کپ کافی کیلئے بہترین درجہ حرارت ہے اور اس سے خلاء میں بھی کافی سے لطف اٹھایا جا سکے گا۔
******** 225 ********
ترک ایئر لائنز کے مسافروں نے طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام بنادی
انقرہ ………ترک ایئر لائنز کے مسافروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ترک ٹی وی کے مطابق ترک ایئر لائنز تھایوآئی ایس طیارے نے ترکی کے سیاحتی مقام انتولیہ سے سینٹ پیٹرگ کیلئے پرواز کی تو اس دوران ایک شخص نے طیارے کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی جس پر طیارے کے مسافروں نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہائی جیکر کو غیر مسلح کر کے طیارے کو ہائی جیک ہونے سے بچا لیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارہ روس میں لینڈ کرے گا جبکہ ہائی جیکر کو روس کی سیکورٹی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 194
Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
Real_Light (22-10-08)
جواب

Tags
پاکستان, پاکستانی, وزیر, وزیراعظم, قرآن, چین, موت, ماں, مالیاتی بحران, مجید, اہل بیت, ایران, اقوام متحدہ, امریکہ, بے نظیر, بچوں, خواتین, خودکش, ختم نبوت, دھماکہ, روزہ, زرداری, طالبان, صدارت, صدرپرویز


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
الکمونیا میں‌تو ایسا نہیں‌ہوتا ”پارٹ 2“ میاں شاہد گپ شپ 16 11-03-11 07:44 AM
ہم گناہ گار بھی ہیں‌تیرے پرستاروں میں‌ ابوسعد شعر و شاعری 3 03-03-11 11:09 PM
جیل نما ریستوران۔ لوگ قیدخانوں‌میں‌کھانہ کھاتے ہیں‌ جاویداسد دلچسپ اور عجیب 1 02-10-10 04:43 PM
عالمی منڈی میں‌خم تیل کی تیل80ڈالر --- ڈالر کے مقابلے میں‌روپے کی قدر میں‌اضافہ زین۔zf خبریں 0 10-10-08 12:37 PM
جنہیں‌میں‌ڈھونڈتا تھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میاں شاہد شاعر مشرق علامہ اقبال 0 03-04-08 06:34 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger