|
ملک بحران میں ہے، حکومتی حلیف جماعتیں مشترکہ جدوجہد کریں،الطاف حسین

08-11-07, 03:32 PM
لندن (پ ر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے موجودہ حکومت میں شامل سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے لندن سے ٹیلیفون کرکے تفصیلی بات چیت کی، اس دوران الطاف حسین نے کہا کہ ملک جس بحرانی کیفیت سے گزر رہا ہے اس میں حکومت میں شامل تمام حلیف جماعتوں کو خلوص دل کے ساتھ اپنے اتحاد و اتفاق کے ذریعے ملک کواس بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنی چاہئے اور آئندہ کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے انتخابات کے سلسلے میں بات چیت کیلئے دونوں طرفین کی مذاکراتی کمیٹیوں کی تشکیل کی بھی فوری ضرورت ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے الطاف حسین کے جذبات کو سراہا اور کہا کہ ہم کل بھی ساتھ تھے، آج بھی ساتھ ہیں اور ان شاء اللہ آئندہ بھی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتھ ہی چلتے رہیں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|