واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ملک بچانے کی خاطر عوام میر اساتھ دیں، دھاندلی کیخلاف تحر یک چلانے کیلئے بھی تیار ہیں،نواز شر یف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-12-07, 08:22 AM   #1
ملک بچانے کی خاطر عوام میر اساتھ دیں، دھاندلی کیخلاف تحر یک چلانے کیلئے بھی تیار ہیں،نواز شر یف
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 17-12-07, 08:22 AM

ملک بچانے کی خاطر عوام میر اساتھ دیں، دھاندلی کیخلاف تحر یک چلانے کیلئے بھی تیار ہیں،نواز شر یف



لاہور (نمائندگان جنگ) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک بچانے کی خاطرعوام میرا ساتھ دیں میں بھی ہرقربانی دینے کو تیار ہوں۔ عوام دھاندلی کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے کیلئے بھی تیار رہیں، حکمران امریکی ڈکٹیشن پر چلتے ہیں، لٹیروں اور چوروں کے احتساب کا وقت آگیا ہے، کرپشن اور بیروزگاریعروج پر ہے، عوام ووٹ کی طا قت سے ق لیگ والوں کا تخت گرا دیں اور پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر دھاندلی کو ناکام بنادیں، انتخابات جیت کر زمینداروں کی نہری پانی کی کمی ختم کروں گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اوکاڑہ،رینالہ خورد اور پتوکی میں عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ آج عدلیہ، جیو ٹی وی اور میڈیا گرفتار ہیں آخر حکمران انہیں کب تک قید رکھیں گے اگر یہ قوم انگریزوں سے آزاد ہو سکتی ہے تو پھر موجودہ حکمرانوں سے بھی آزاد ہو جائے گی۔ جیو ٹی وی نواز شریف کے جلسے دکھانا چاہتا ہے مگر اسے قید کیا ہوا ہے جیو تمہیں دکھا سکتا ہے مگر عوام تو نواز شریف کا جلسہ دیکھ رہی ہے۔ میں اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھوں گا جب تک پوری قوم، عدلیہ اور میڈیا کو آزاد نہ کرا لوں۔ اوکاڑہ سے نمائندہ جنگ کے مطابق ایم سی پی چوک اوکاڑہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ میں عوام کیساتھ مل کر انقلاب لاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے دور میں روٹی ایک روپے کی تھی اب پانچ روپے کی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ حکمران مکمل طور پر امریکا کی ڈکٹیشن پر چلتے ہیں۔مجھے بھی امریکا کے صدر کے پانچ ٹیلی فون آئے مگرمیں نے ان کی پرواہ نہ کی۔ بھارت نے اگر پانچ ایٹمی دھماکے کئے تو ہم نے چھ ایٹمی دھماکے کئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے سپریم کورٹ میں ججوں کو ہراساں کیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور 60 ججوں کو معزول کرکے نظربندکیا ہوا ہے۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ لٹیروں اورچوروں کے احتساب کاوقت آ گیا ہے۔ 8 جنوری کو الیکشن نہیں ریفرنڈم ہے۔ عوام کو چاہیے کہ ووٹ کی طاقت سے ق لیگ والوں کو تخت سے گرا دیں۔ رینالہ خورد سے نامہ نگار کے مطابق رینالہ میں خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عدلیہ نظر بند، مہنگائی، بیروزگاری اورکرپشن اپنے عروج پر ہے۔موجودہ حکومت قوم کا خون بہانے میں مصروف ہے۔ انتخابات میں عوام صحیح فیصلہ کر کے محب وطن قیادت کو برسراقتدار نہ لائی تو ملک ٹوٹ جائیگا۔ کالا باغ ڈیم کے بارے میں سوال کا انہوں نے واضح جواب نہ دیا۔ اختر آباد سے نامہ نگار کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ آج ہر طرف ملک میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔قبائلی علاقے میں بے گناہ اور معصوم لوگوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ پتوکی اور پھولنگر کے نامہ نگاران کے مطابق پتوکی میں بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو ٹوٹنے سے بچانا ہے تو ملک کے 16کروڑ عوام کو کندھے سے کندھا اور ہاتھ سے ہاتھ ملا کر میرا ساتھ دینا ہوگا۔ اگر آج پاکستان بچانے کے لئے عوام کو جیل جانا پڑے یا پولیس کے ڈنڈے کھانا پڑیں تو ڈنڈے کھا لیں تاکہ آئندہ آنے والی نسلیں جیل جانے اور پولیس کے ڈنڈے کھانے سے بچ جائیں۔ نواز شریف نے کہا مسلم لیگ ن نے عوام کی خدمت کی ہے ہم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔ پاکستان اس لئے نہیں بنایا تھا کہ ہر آنے والا اسے لوٹتا ر ہے۔ میاں نواز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ مسلم لیگ ق کے امیدوار ان سے ووٹ مانگنے آئیں تو ان سے ضرور پوچھیں کہ آپ کو کس لئے ووٹ دیں کیا اس لئے کہ آپ کے دور میں عدلیہ پر شب خون مارا گیا اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت متعدد ججوں کو عدالتوں سے باہر پھینک دیا گیا، اس لئے ووٹ دیں کہ آٹا مہنگا کریں ، بلوچستان ، سوات اور کراچی میں قتل عام ہو، لال مسجد اسلام آباد میں پانچ پانچ سات سات سال کے بچوں کو شہید کر دیا جائے۔ اگر آپ ان سے ایسے چند سوال کریں گے تو وہ منہ چھپا کر بھاگ جائیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ انتخابات جیت کر زمینداروں کو نہری پانی کی کمی ختم اور سڑکوں کی تعمیرجیسے کام بہت پہلے کریں گے۔ نامہ نگار پھولنگر کے مطابق میاں نواز شریف نے کہا کہ حکمران میرے خلاف ایک الزام بھی ثابت نہیں کر سکے اور پھر الزام لگایا تو کہہ دیا کہ نواز شریف نے ہوائی جہاز ہائی جیک کیا ہے آپ مجھے بتائیں زمین پر بیٹھ کر جہاز کیسے ہائی جیک کیا جا سکتا ہے جبکہ حکمرانوں نے خود آئین کو ہائی جیک کیا۔ خصوصی نمائندہ کے مطابق نواز شریف نے کہا ہے کہ حکمران 16 کروڑ عوام کی خواہشات اور مستقبل کو پاؤں تلے روند رہے ہیں۔ انہوں نے کراچی سے خیبر تک پاکستان کو خون میں نہلا دیا ہے۔ لوگوں کو انصاف دینے کی بجائے ججوں کو بھی انصاف سے محروم کر دیا ہے۔ ملک میں جنگل کا قانون نافذ کر کے اتنی کرپشن کی ہے کہ پاکستان کو دنیا کا ساتواں سب سے بڑا کرپٹ ملک بنا کر اس کی عزت کو خاک میں ملا دیا ہے۔ گزشتہ روز جب نواز شریف کا قافلہ رائے ونڈ سے ساہیوال کے لئے روانہ ہوا تو چوہنگ، سندر، پتوکی اور رینالہ خورد تک سڑک کے دونوں طرف کھڑے عوام نے ہاتھ ہلا ہلا کر اور پھول کی پتیاں نچھاور کرکے، ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔ سندر کے قریب آتش بازی کی گئی جبکہ رینالہ خورد میں خوشی میں کبوتر آزاد کئے گئے۔ اوکاڑہ کینٹ میں ایک بارات جا رہی تھی جونہی سینکڑوں گاڑیوں پرمشتمل نواز شریف کا جلوس بارات کے قریب پہنچا تو دولہا اپنی گاڑی سے باہر نکل کر نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگانے لگا۔ اس سے پرجوش سماع پیدا ہو گیا اور جلوس کے شرکاء نے دولہے کے نعروں کے جواب میں نواز شریف زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ میں عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ وہ پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر دھاندلی کو ناکام بنا دیں۔ دھاندلی کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے کیلئے بھی تیار رہیں۔ میں خود پاکستان بچانے کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہوں۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 269
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, کراچی, پولیس, پاکستان, وزیراعظم, قید, چین, نواز شریف, مکمل, موجودہ, مسجد, آج, الزام, اسلام, بچوں, جیو ٹی وی, جیل, جیت, جواب, خون, خصوصی, سپریم, سال, عزت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یون ھی تنہائ تھی،بارش تھی تیری یاد کے ساتھ The Great شعر و شاعری 3 27-09-09 01:22 PM
سٹی ناظم عوام کو سفر کی بہتر سہولتیں بھی فراہم کریں، پاسبان عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:40 AM
پرویز الٰہی سے سیکورٹی واپس نہیں لی، مزید بھی دینے کو تیار ہیں، شہباز شریف عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:13 AM
ملک بچانے کی خاطر عوام میر اساتھ دیں، دھاندلی کیخلاف تحر یک چلانے کیلئے بھی تیار ہیں،نواز شر یف عبدالقدوس خبریں 1 17-12-07 12:38 PM
عوام کھالیں جمع کر نے کے ساتھ ساتھ8 جنوری کو ووٹوں کا ریکارڈ بھی توڑ دینگے،الطاف حسین عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 02:23 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger