|
ملک بھرمیں سی این جی سٹیشنزکےلئے گیس کی لوڈشیڈنگ مارچ تک جاری رہے گی

27-12-10, 04:36 AM
راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) ملک بھرمیں سی این جی سٹیشنزکےلئے گیس کی لوڈشیڈنگ مارچ تک جاری رکھنے کامنصوبہ بنایاگیاہے جوگزشتہ ماہ شروع کی گئی تھی۔ ملک بھرمیں اس وقت سی این جی سٹیشنزکی تعداد3ہزارکے لگ بھگ ہے جبکہ راولپنڈی اسلام آباد زون میں ےہ تعداد300کے قریب ہے۔ باخبرذرائع کے مطابق سوئی گیس کی ہفتہ میں دودن لوڈشیڈنگ کے باوجودبعض سی این جی سٹیشنزمالکان اور سوئی گیس حکام کی ملی بھگت سے کچھ سی این جی سٹیشنزجمعہ اورہفتہ کوبندنہیں کئے جارہے ہیں اورکھلے عام سی این جی فروخت کرتے رہتے ہیں جن میں فتح جنگ روڈ‘ چک بیلی خان روڈ‘ پشاورروڈراولپنڈی پرواقع اےک ہی مالک کے سی این جی سٹیشنزشامل ہیں۔ اس کے علاوہ روات میں تین سی این جی سٹیشنزجن میں اےک جوڈیشل افسرکے بیٹے کاسٹیشن بھی شامل ہے۔ راول روڈ‘ راشدمنہاس روڈواقع پنجاب ہاﺅس کے سامنے‘ لیاقت روڈپر گارڈن کالج کے قریب،سیٹلائٹ ٹاﺅن راولپنڈی میں سی این جی مالکان ایسوسی ایشنزکے اےک عہدیدارکے سی این جی سٹیشنزبھی جمعہ اورہفتہ کوکھلے ہوئے تھے۔ پشاورروڈوالاسی این جی سٹیشن شکایات کے بعدسوئی گیس کی ٹیم نے جاکر بند کر دیا تھا۔ سوئی گیس حکام کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ہفتہ اورجمعہ دونوں دن اپنے ساتھ مک مکا کرنیوالے اور اثرورسوخ کے حامل مالکان کے سی این جی سٹیشنزکے گیس میٹرروک دیتے ہیں بلکہ گیس میٹرز کے سنٹرلی کمپیوٹرائزڈ ریکارڈسسٹم میں بھی ان سٹیشنزسے گیس کے اخراج کی ریکارڈنگ بندکردیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس راولپنڈی اسلام آبادریجن میں جمعہ اورہفتہ کوگیس کی بندش کے باوجودگیس فروخت کرنے پر20سی این جی سٹیشنزکے کنکشن منقطع کئے گئے ہیںجن پرآئندہ 48گھنٹوں میں سوئی گیس ہیڈ آفس اورسی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیدار ملکرکرینگے لےکن سی این جی ایسوسی ایشنزکے وہ عہدیدارجوخودجمعہ اور ہفتہ کواپنے گیس سٹیشنزکھلے رکھتے ہیں‘ وہ منصفانہ فیصلے تک پہنچنے میںمعاون ثابت نہیںہونگے۔ راولپنڈی اسلام آباد کے 250سے زیادہ سی این جی سٹیشنزمالکان جوسوئی گیس حکام کے امتیازی روےے سے نالاں ہیں۔ وہ اصلاح احوال نہ ہونے کی صورت میں اعلیٰ ترین سطح پرتمام سی این جی سٹیشنزسے ےکساں سلوک کےلئے رجوع کرنےوالے ہیں۔جمعہ اورہفتہ کوگیس بندش کے فیصلے پرعملدرآمدکرنیوالے سی این جی سٹیشنزمالکان نے صدر‘وزیراعظم‘ وزیرپیٹرولیم وقدرتی وسائل‘ سےکرٹری پٹرولیم اور ایم ڈی سوئی نادرن گیس سے اپےل کی ہے کہ وہ صورتحال کانوٹس لیں اور ضروری داد رسی کریں۔ جمعہ اور ہفتہ کی دودن کی بندش کے بعداتوارکوجڑواں شہروں کے سی این جی سٹیشنزدوبارہ کھل گئے جس کے بعدگیس کے حصول کےلئے آنیوالوں کی لمبی لمبی قطاریں سارادن سی این سٹیشنزپرنظرآتی ہیں۔ جڑواں شہروں میں اتوارکورش کے باعث سی این جی سٹیشنزپربھی گیس کاپریشرکم رہا۔ رات9بجے کے بعدبعض سی این جی سٹیشنزکوگیس کی فراہمی بندکرناپڑی جس کے باعث گاڑیوں میں گیس فلنگ نہ ہونے سے قطاریں لگی رہیں جبکہ بعض سی این جی سٹیشنزنے اپنی مرضی سے گیس فروخت کی اور گاڑیوں کی ٹینکیاں بھرنے کی بجائے 100سے 300روپے تک کی گیس ڈالتے رہے۔ راول روڈ‘ کراچی کمپنی‘ مری روڈ اوردیگرعلاقوں میں گیس بھروانے والوںکارش رات گئے تک دےکھنے میں آیا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,974 مراسلہ میں 8,228 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|