|
ملک بھر میں الیکشن کمیشن نے فہرستیں آویزاں کردیں،8کروڑ ووٹرز ہیں

27-10-07, 10:04 AM
ملک بھر میں الیکشن کمیشن نے فہرستیں آویزاں کردیں،8کروڑ ووٹرز ہیں
الیکشن کمیشن نے نئی کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستیں آویزاں کردی ہیں،جن کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں 8کروڑ ووٹر اپنے حق رائے دہی کو استعمال کریں گے۔ انتخابی فہرستیں ہر ضلعی ہیڈکوارٹر میں رجسٹریشن آفیسر اور اسسٹنٹ الیکشن کمیشن کے دفاتر اور صوبائی الیکشن کمشنر اور رجسٹریشن آفیسروں کے دفاتر میں آویزاں کی گئی ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ لسٹوں کو سرکاری طور پر حتمی قرار دیتے ہوئے پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر میں رکھ دیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ حتمی فہرستیں آئندہ جنرل الیکشن میں کام آئیں گی اور ان ہی فہرستوں کے تحت عام انتخابات ہونگے۔دریں اثناء کراچی سے اسٹاف رپورٹر کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ جن افراد کی عمر یکم جنوری 2007ء تک اٹھارہ برس ہوگئی ہو وہ اپنے ناموں کا اندراج صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر میں کرا سکتے ہیں۔
بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|