|
ملک بھر میں سیاسی جلسوں اور ریلیوں کیلئے پیشگی اجازت ضروری ہو گی،انتظامیہ

17-04-08, 08:16 AM
ملک بھر میں سیاسی جلسوں اور ریلیوں کیلئے پیشگی اجازت ضروری ہو گی،انتظامیہ کوئی مستر د نہیں کر ے گی
اسلام آباد(طاہر خلیل:… نمائندہ جنگ) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں سیاسی اجتماعات اور پبلک ریلیاں منعقد کرنے کے لئے پیشگی اجازت ضروری ہو گی۔ سیاسی جماعتیں اور دیگر تنظیمیں ریلی منعقد کرنے سے کم سے کم تین روز قبل انتظامیہ کو آگاہ کریں گے۔ انتظامیہ کسی کو ریلی کا انعقاد کرنے سے منع نہیں کرے گی اور نہ ہی کوئی درخواست مسترد کرے گی۔ سیاسی جماعتیں اور تنظیمیں ریلی کے روٹ پلان سے پیشگی آگاہ کرنے کی پابند ہوں گی،صوبائی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تین ماہ کے اندر ہر ضلع اور تحصیل میں پیپلز کارنر قائم کریں گی،جہاں سیاسی اجتماعات منعقد کئے جا سکیں گے اور وہاں مستقل بینچ بنایا جائیگا، سیاسی اجتماعات میں لاؤڈ اسپیکر وغیرہ کے انتظامات حکومت خود کیا کرے گی۔ ”پیپلزکارنرز“ پر جلسے جلوس کے لئے ”پہلے آؤ پہلے پاؤ “ کی بنیاد پر جگہ مختص کی جائے گی۔ وزارت داخلہ نے وزیراعظم کے مشیر داخلہ رحمن ملک کی ہدایت پر چاروں صوبوں کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پیشگی اجازت کے بغیر کوئی سیاسی اجتماع اور ریلی منعقد نہیں کی جا سکے گی۔ اس کا مقصد سیاسی اجتماعات اور ریلیوں میں فول پروف سیکورٹی کے انتظامات‘ سیکورٹی کے تقاضے پورے کرنا اور انہیں ریگولیٹ کرنا ہے۔ وفاقی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ دنیا بھر کے جمہوری ملکوں میں سیاسی اجتماعات اور ریلیوں کو ریگولیٹ کیا جاتا ہے تاکہ نظم و ضبط کے ساتھ ہو سکیں۔ ذرائع نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اس ضمن میں متعلقہ قوانین اور ضابطوں پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کے لئے چاروں صوبوں کے ہوم سیکرٹریوں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں پبلک مقامات پر پیشگی اجازت کے بغیر کوئی جلسہ ‘ جلوس اور ریلی منعقد نہیں کی جائے گی۔ اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ سیاسی اجتماعات کو ریگولیٹ کیا جائے اور سیکورٹی کے تمام تقاضے پورے ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کو کہا جائے گا کہ وہ مخصوص مقامات کے سوا دوسری جگہوں پر اجتماع منعقد نہ کریں اور ریلی کے مکمل روٹ پلان سے انتظامیہ کو پیشگی آگاہ کریں تاکہ روٹ کی سیکورٹی کلیئرنس ہو سکے۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیاسی اجتماع سے قبل جلسہ گاہ کی مکمل سیکورٹی سوئیپنگ کی جائے اور جلسہ گاہ کو سیکورٹی تقاضوں کے تحت فول پروف بنایا جائے۔ان اقدامات سے لاء اینڈ آرڈر اور سیکورٹی کے کئی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی اور ٹریفک اور روزمرہ کام کاج میں رکاوٹ اور مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|