|
ملک بھر میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا اعلان،انتخابات کے دوران اور بعد میں بھی امن قائم کریں گے

03-01-08, 08:25 AM
ملک بھر میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا اعلان،انتخابات کے دوران اور بعد میں بھی امن قائم کریں گے
اسلام آباد(جنگ نیوز)انتخابات کا پرامن انعقاد یقینی بنانے اور شرپسند عناصر کی سرکوبی کیلئے سندھ کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں فوج اور رینجرز تعینات کی جائے گی جو انتخابات تک موجود رہے گی،ان خیالات کا اظہار صدر پرویز نے خطاب کے دوران کیا، کسی کو احتجاج اور ملک میں ا من و امان کا مسئلہ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، فوج، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے عناصر سے سختی سے نمٹیں گے، موجودہ صورتحال میں انتخابات 8 جنوری کو کرانا ناممکن تھے اور الیکشن کمیشن نے انتخابات کے التواء کا بروقت، صحیح اور موزوں فیصلہ کیا ہے کیونکہ التواء ناگزیر ہو چکا تھا۔ صدر نے کہا کہ ہم نے سندھ میں رینجرز اور فوج تعینات کی ہے اور یہ تعیناتی الیکشن اور اس کے بعد بھی رہنی چاہیے ‘ ہم کسی کو بھی امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے سکتے اور جو بھی انتخابات سے قبل یا بعد میں ایسا کرے گا اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔صدر نے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ میری ذاتی خواہش تھی کہ الیکشن آٹھ جنوری کو ہوتے اور ان میں کوئی تاخیر نہ ہو لیکن الیکشن کمیشن کا سندھ میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا اور اس کی سرگرمیوں میں اس قدر خلل پڑا کہ آٹھ جنوری کو انتخابات کرانا ناممکن ہوگیا۔ الیکشن کمیشن کے نقصان اور امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں انتخابات کا التواء ناگزیر ہوگیا تھا اور الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ بروقت موزوں اور صحیح ہے۔ صدر نے کہا کہ اب ضرورت پرامن ‘ شفاف ‘ آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کی ہے‘ ہم نے اسے یقین میں بدلنا ہے اور ایسا کر کے رہیں گے۔ صدر نے کہا کہ ہمارا پہلے ارادہ تھا کہ انتخابی عمل کے دوران فوج کو تعینات نہ کیا جائے کیونکہ فوج کے خلاف الزام تراشیاں ہوتی ہیں مگر اب امن و امان کی صورتحال کے باعث میری نظر میں فوج اور رینجرز کا استعمال ناگزیر ہوگیا ہے ‘ فوج اور رینجرز جو پہلے سے سندھ میں تعینات تھی ‘ اسے پورے ملک میں امن و امان اور پرامن انتخابات کے لئے تعینات کیا جارہا ہے جو انتخابات تک اور اس کے بعد بھی تعینات رہے گی تاکہ کوئی سیاسی عناصر یا شرپسند کوئی گڑبڑ نہ کر سکیں۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|