|
ملک بھر میں وکلاء کا احتجاج جاری،عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا ،چیف جسٹس سمیت

19-04-08, 03:54 AM
ملک بھر میں وکلاء کا احتجاج جاری،عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا ،چیف جسٹس سمیت تمام ججوں کی بحالی کا مطالبہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت اعلیٰ عدلیہ کے تمام معزول ججوں کی بحالی کے لئے ملک بھر کے وکلاء نے جمعہ کے روز بھی عدالتوں کا علامتی بائیکاٹ کیا احتجاجی مظاہرے کئے اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے۔ ملک کے تمام بڑے شہروں میں وکلاء نے عدالتوں کا علامتی بائیکاٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا،بارکے دفاتر پر الٹی گنتی کے بورڈ آویزاں رہے اور بار رومز میں احتجاجی اور بھوک ہڑتالی کیمپلگائے، وکلاء نے اس امر کا اعادہ کیا کہ حکومت اعلان مری کی پاسداری کرتے ہوئے ججوں کو فوری طور پر بحال کرے۔ ادھر سندھ کے وزیر قانون، کھیل وامور نوجوان ایاز سومرو نے سٹی کورٹ میں کراچی بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں طاہر پلازہ میں دہشت گردوں اور بربریت کا مظاہرہ کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرکے انہیں عبرت ناک سزا دی جائے گی۔ وکیلوں نے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔تفصیلات کے مطابقجسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت اعلیٰ عدلیہ کے تمام معزول ججوں کی بحالی کے لئے ملک بھر کے وکلاء نے جمعہ کے روز بھی عدالتوں کا علامتی بائیکاٹ کیا احتجاجی مظاہرے کئے اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے۔ کراچی میں صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو نے سٹی کورٹ کے قریب طاہر پلازہ میں وکلا کے جلے ہوئے دفاتر کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ طاہر پلازہ میں وکیلوں کے دفاتر دوبارہ تعمیر کرانے کیلئے سندھ بار ایسوسی ایشن کراچی بار ایسوسی ایشن سے مشاورت کرکے ازسرنو تعمیر کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس موقع پر کراچی بار کے صدر محمود الحسن جنرل سیکریٹری نعیم قریشی نے بھی خطاب کیا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|