|
ملک میں بد امنی اور مہنگائی سابقہ حکمرانوں کی پالیسی کا نتیجہ ہے، مفتی نعی

14-04-08, 10:36 AM
ملک میں بد امنی اور مہنگائی سابقہ حکمرانوں کی پالیسی کا نتیجہ ہے، مفتی نعیم
کراچی (پ ر) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں کی شاہ خرچیاں، عیاشیاں اور نام نہاد روشن خیالی کے نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ بد امنی، لاقانونیت اور کمر توڑ مہنگائی اسی گروہ کی کارستانی ہے جس کا نہ عوام سے کوئی رشتہ تھا اور نہ ہی کوئی سیاسی مستقبل تھا۔ لہٰذا انہوں نے پہلا اور آخری چانس سمجھتے ہوئے سرکاری خزانے کو بلٹ پروف گاڑیوں اور بیرون ملک شاپنگ کے نام پر بے دریغ طریقے سے لوٹا اور ملک کو بدترین حالات سے دوچار کر کے کچھ تو ملک سے فرار ہو گئے اور کچھ گوشہ گمنامی میں رہتے ہوئے راہ فرار کیلئے پر تول رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون سندھ سے آئے ہوئے علمائے کرام کے وفد سے کیا۔ انہوں نے منتخب حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اصحاب قاف کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر کے ان سے قوم کی پائی پائی کا حساب لیا جائے اور سرکاری خزانے سے خریدی گئی گاڑیوں اور اپنوں کو نوازی گئی سرکاری اراضی واگزار کرا کے قومی خزانے میں شامل کی جائے اور اس کے ذریعے غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|