واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ملک میں سب سے زیادہ گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سندھ میں، پنجاب دوسرے نمبر پر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-08-11, 03:34 AM   #1
ملک میں سب سے زیادہ گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سندھ میں، پنجاب دوسرے نمبر پر
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 28-08-11, 03:34 AM

لاہور (رپورٹ:شاہین حسن) ملک میں 10 سال سے زائد عمر کے 2 میں سے ایک شخص پڑھنے لکھنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔ 64 سال کے بعد بھی ملک کی 10 سال سے زائد عمر کی آبادی میں سے 57.7 فیصد افراد نا خواندہ ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے لیبر فورس سروے 2009-10 کے مطابق ملک میں 37.5 فیصد افراد کی تعلیم میٹرک سے کم ہے۔ 10.7 فیصد کی تعلیم میٹرک، 4.7 فیصد کی انٹرمیڈیٹ، 4.3 فیصد کی تعلیم ڈگری کی سطح بی اے، بی ایس سی یا اس سے زائد پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی ہے۔ مجموعی طور پر 10 سال سے زائد عمر کی 42.3 فیصد آبادی ان پڑھ ہے۔ جنگ ڈیولپمنٹ رپورٹنگ سیل نے خواندہ افراد کی تعلیمی سطح کا جو شماریاتی تجزیہ کیا ہے اس کے مطابق 10 سال سے زائد عمر پڑھے لکھے افراد میں سے 64.99 فیصد کی تعلیم میٹرک سے کم ہے۔ 18.5 فیصد کی تعلیم میٹرک، 8.1 فیصد کی تعلیم انٹرمیڈیٹ اور صرف 7.4 فیصد افراد ڈگری ہولڈر بی اے، بی ایس سی یا اس سے زائد پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی ہیں۔ عورتوں اور مردوں کی خواندگی کی سطح کا تجزیہ کیا جائے تو وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں 10 سال سے زائد عمر کی29.5 فیصد خواتین کی تعلیم میٹرک سے کم، 8 فیصد کی میٹرک، 3.8 فیصد کی انٹرمیڈیٹ اور 3.4 فیصد ڈگری ہولڈر یا اس سے زائد تعلیم یافتہ ہے۔ کل 54.8 فیصد خواتین ناخواندہ جبکہ 45.2 فیصد خواندہ ہیں۔ مردوں میں 44.9 فیصد کی تعلیم میٹرک سے کم اور 13.1 فیصد کی میٹرک ہے۔ 5.6 فیصد کی انٹرمیڈیٹ اور 5.3 فیصد مرد ڈگری ہولڈر یا اس سے زائد تعلیم یافتہ ہیں۔ صوبوں میں خواندگی کی سطح کا موازنہ کیا جائے تو 10 سال سے زائد عمر کے پنجاب اور بلوچستان کے الگ الگ 40,40 فیصد جبکہ سندھ اور خیبرپختونخوا کے 34,34 فیصد افراد کی تعلیمی سطح میٹرک سے کم ہے۔ پنجاب میں 11.2 فیصد، سندھ میں 10.7، خیبرپختونخوا میں 9.4 اور بلوچستان میں 6.6 فیصد افراد کی تعلیم میٹرک ہے۔ ڈگری ہولڈر بی اے، بی ایس سی یا اس سے زائد پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی افراد سب سے زیادہ سندھ میں 6.5 فیصد ، پنجاب میں 3.9، خیبرپختونخوا میں 3.3 جبکہ سب سے کم 1.9 فیصد بلوچستان میں ہیں۔ پاکستان ایجوکیشن اسٹیٹکس 2009-2010 کے مطابق ملک کے تمام سطح کے طلبہ کی تعداد 3 کروڑ 82 لاکھ سے زائد ہے۔ ان میں سے 49 فیصد پرائمری کے بچے، 22.8 فیصد پری پرائمری کے بچے، 14.3 فیصد مڈل اسکولوں، 6.7 فیصد ہائی اسکولوں، 3 فیصد ہائی سیکنڈری/انٹر کالجز، 1.4 فیصد ڈگری کالجوں جبکہ 2.4 فیصد یونیورسٹیوں کے طالب علم ہیں۔ یہ تمام شماریاتی تجزیہ یہ ثابت کرتا ہے کہ ملک میں ایک جانب 42 فیصد افراد ناخواندہ ہیں تو دوسری جانب جو خواندہ افراد ہیں ان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی شرح انتہائی کم ہے۔ ڈگری کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے طلبہ پرائمری کے (بچوں) طلبہ کا 7.8 فیصد ہیں جبکہ یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے 4.9 فیصد بنتے ہیں۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,509
شکریہ: 1,551
2,975 مراسلہ میں 8,229 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 118
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
پرانا 28-08-11, 03:45 PM   #2
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,382
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شئرنگ کا شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ (28-08-11)
جواب

Tags
ہے۔, پوسٹ, پڑھے, پاکستان, لکھے, لاہور, ملک, مطابق, آبادی, اعلیٰ, بی, بچوں, تعلیم, ثابت, جائے, حسن, خواتین, سال, شخص, طور, عورتوں, علم, صوبوں, صلاحیت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آؤ کھیلیں گیم! (جلد اَپ ڈیٹ کی جانی والی پوسٹ) shafresha کمپیوٹر گیمز 35 28-11-11 07:14 PM
بحرہ عرب میں بننے والے طوفان کی اپ ڈیٹ پوزیشن skjatala خبریں 3 12-06-11 06:50 PM
آج کی فلم جلد اَپ ڈیٹ کی جانے والی پوسٹ) shafresha فلمی دنیا 64 22-11-10 10:22 PM
پوسٹ کریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ لاہور کی ویب سائٹ اویسی تعلیمی نوٹس 0 26-04-10 12:51 PM
پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ برائے امراض سینہ و تپ دق کے نتائج میں سنگین غلطی عبدالقدوس طالب علموں کی بیٹھک 0 26-10-07 07:07 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger