واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ملک میں کرپٹ مافیا کی حکمرانی اور ڈاکو اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں، عمران خان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-04-11, 10:43 PM   #1
ملک میں کرپٹ مافیا کی حکمرانی اور ڈاکو اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں، عمران خان
ذوالفقار علی ذوالفقار علی آف لائن ہے 30-04-11, 10:43 PM

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اس ملک میں کرپٹ مافیا کی حکمرانی ہے، جس کے باعث جرائم میں اضافہ ہورہا ہے بڑے بڑے ڈاکو اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں اور غریب عوام جیلوں میں سڑ رہی ہے، اقتدار میں آئے تو تمام بڑے سیاستدانوں کی بیرون ملک میں چھپی دولت واپس لائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں، حملے بند نہ ہوئے تو نیٹو کی سپلائی لائن کو 50سے زائد جگہ سے بند اور کراچی کے شہری بھی اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ جمعہ کی شب یہاں گرین ٹاؤن میں پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہماری جماعت ملک میں بڑی تبدیلی لانے کیلئے نکلی ہے اور اس کیلئے جدوجہد جاری ہے، صومالیہ میں بحری قزاقوں کی قید میں پاکستانیوں کیلئے حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف سندھ کے صوبائی رہنما عارف علوی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آئے تو کراچی میں سیاسی بنیادوں پر پولیس بھرتی کے نظام کا خاتمہ کرینگے جس کے بعد پولیس کا اتنا مؤثر ادارہ بن جائیگا کہ مجرم اگر تحریک انصاف کا ہو، متحدہ قومی موومنٹ، پیپلزپارٹی یا کسی اور جماعت کا، اسے گرفتار کیا جائیگا جس کے بعد کراچی میں رینجرز کی ضرورت محسوس نہیں کی جائیگی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آئے تو ایسا تعلیمی نظام بنائیں گے کہ بیرون ملک سے لوگ یہاں پڑھنے آئینگے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد کھیلوں کے حوالے سے بھی خود پالیسی مرتب کروں گا، اس بار کا ورلڈ کپ تو ہار گئے لیکن آئندہ کوئی ورلڈ کپ نہیں ہارینگے۔قبل ازیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف سندھ کے رہنما عارف علوی کا کہنا تھا کہ کراچی 20سال سے جل رہا ہے جس کے ذمہ دار حکومت کے اتحادی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود ہ حکمرانوں میں سب سے بہتر عمران خان ہے جبکہ پیپلزپارٹی کی قیادت کیلئے آصف علی زرداری سے بھی بہتر لوگ پارٹی میں موجود ہیں۔
جنگ
__________________
لا فتی الا علیّ لا سیف الاّ ذوالفقار

 
ذوالفقار علی's Avatar
ذوالفقار علی
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مراسلات: 130
شکریہ: 62
76 مراسلہ میں 164 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 105
Reply With Quote
جواب

Tags
ہے،, کوئی, کراچی, کرتے, پولیس, پاکستانیوں, قید, لوگ, موقع, ملک, اسلام, بار, خود, خلاف, خان, زرداری, سال, عوام, علوی, عمران, عمران خان, عارف, غریب, صومالیہ, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یوں تخت اچھالے جاتے ہیں، یوں تاج گرائے جاتے ہیں، امریکہ کی ہر محاذ پر شکست و بربادی ALI-OAD اپکے کالم 0 04-02-11 08:29 PM
کرپٹ حکومت کا سہارا ہم نہیں انقلاب کی باتیں کرنے والے ہیں، نواز شریف گلاب خان خبریں 0 31-12-10 03:30 AM
مسجد میں حلقہ باندھ کر بیٹھنا اور یوں ہی بیٹھنا ھارون اعظم صحیح البخاری 0 19-04-10 11:35 PM
بیٹھے بیٹھے ایک دن میں نے یہ بیگم سے کہا The Great مزاحیہ شاعری 0 14-09-09 11:40 AM
ہماری حکومت میں نحوست نہیں، عوام ہمیں کامیاب کریں، وزیر اعلیٰ عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 03:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger